Sad Poetry in Urdu
اداسی ایک نعمت ہے اگر یہ انسان کو چھو کر گزر جائے اور اگر اداسی آپ میں ٹھہر جائے تو اک مسلسل اضطراب ہے۔ اردو شاعری میں بھی ایسے ہی اداس لمحوں کو الفاظ کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔ پیشِ خدمت ہے(Sad poetry in Urdu | اداس شاعری) ۔ اداسی کا لطف لیجیے!
شاعری تصاویر
منتخب اشعار | sad poetry in urdu text
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
احمد مشتاقؔ
٭٭٭
کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے، میرے بھی دن گزر گئے
تو بھی کچھ اور اور ہے میں بھی کچھ اور اور ہوں
جانے وہ تو کہاں گیا جانے وہ ہم کدھر گئے
تُو بھی غبارِ راہ تھا ہم بھی غبارِ راہ ہیں
تو بھی کہیں بکھر گیا ہم بھی کہیں بکھر گئے
٭٭٭
گزر نہ جا یونہی رخ پھیر کر سلام تو لے
ہمیں تو دیر سے دعویٰ ہے رو شناسی کا
٭٭٭
کروں گاکیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
غلام محمد قاصرؔ
٭٭٭
ہے کوئی بات ہی ایسی کہ دل کی تختی سے
تمھارے ہاتھ کا لکھا مٹانا پڑ گیا
٭٭٭
کچھ تو میرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ
تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
٭٭٭
رہنے دیا نہ اس نے کسی کام کامجھے
اور خاک میں بھی مجھ کو ملا کر نہیں گیا
٭٭٭
عشق لاحاصلی کا کھیل نہیں
دیکھ ہم اس گلی کی خاک ہوئے
شعیب بن عزیزؔ
٭٭٭
میں وہ سکوت ہوں جو تیرے کام کا نہیں
تو ایسا شور ہے جو میں مچا نہیں سکتا
٭٭٭
وہ جانتا نہیں تو بتانا فضول ہے
اُس کو میرے غموں کی خبر ہونی چاہیے
٭٭٭
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے
آغاز بھی رسوائی ، انجام بھی رسوائی
٭٭٭
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے
رو پڑا وہ آپ مجھے حوصلہ دیتے ہوئے
٭٭٭
تجھ سے کوئی فی الحال طلب ہے نہ تمنا
اس شہر میں جیسے تیرا ہونا ہی بہت ہے
٭٭٭
لوگ آتے ہیں بہت دل کو جلانے میرے
تو کہاں ہے مگر اے دوست پرانے میرے
٭٭٭
یوں بھی نہیں کہ میرے بلانے سے آ گیا
جب رہ نہیں سکا تو بہانے سے آ گیا
ظفرؔ اقبال
٭٭٭
میں نے کب دعویٰ کیا تھا سر بسر باقی ہوں میں
پیش خدمت ہوں تمھارے جس قدر باقی ہوں میں
٭٭٭
تری گفتگو ترا دھیان چھوڑنا چاہیے
ہمیں اب یہ خستہ مکان چھوڑنا چاہیے
قمر رضا شہزادؔ
٭٭٭
تو جانتا ہے میں تیرے بغیر کچھ بھی نہیں
میں جانتا ہوں تو میرے بِنا بھی سب کچھ ہے
٭٭٭
مجھ سے بچھڑ کے تو بھی تو روئے گا عمر بھر
یہ سوچ لے کہ میں بھی تری خواہشوں میں ہوں
٭٭٭
تو کیا یہ طے ہے کہ اب عمر بھر نہیں ملنا
تو پھر یہ عمر بھی کیوں، تم سے گر نہیں ملنا
٭٭
یہ تری جدائی کی یادگار ہے ورنہ
ایک زخم بھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے
ناصرہؔ زبیری
٭٭٭
دور و نزدیک بہت اپنے ستارے بھی ہوئے
ہم کسی اور کے تھے اور تمھارے بھی ہوئے
٭٭٭
یہ شہر وہ ہے جس میں کوئی گھر بھی خوش نہیں
دادِ ستم نہ دے کہ ستم گر بھی خوش نہیں
اور اصرار تھا انھیں کہ بھلا دیجیے ظفر
ہم نے بھلا دیا تو وہ اس پر بھی خوش نہیں
٭٭٭
کیا کہیں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں
وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں
فاطمؔہ حسن
٭٭٭
آج کا دن بھی کاٹ لیا ہے ہنستے ہنستے کاموں میں
ترے دھیان سے بچتے بچتے شکر ہو ایہ شام ڈھلی
٭٭٭
یہ دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے
اب یہی ترکِ تعلق کے بہانے مانگے
٭٭٭
صرف مرے لیے نہیں رہنا
تم میرے بعد بھی حسین رہنا
اسلم کولسریؔ
٭٭٭
میں نے کہا کہ دیکھ یہ میں ، یہ ہوا، یہ رات
اُس نے کہا کہ میری پڑھائی کا وقت ہے
٭٭٭
اگر یہ دشت بھی مجھ کو قبول کرتا نہیں
تو ٹھیک ہے میں کوئی اور کام کرتا ہوں
٭٭٭
اک تعلق کو بکھرنے سے بچانے کے لیے
میرے دن رات گزرتے ہیں اداکاری میں
٭٭٭
ٹکٹکی باندھ کے میں دیکھ رہا ہوں جس کو
یہ بھی ہو سکتا ہے وہ سامنے بیٹھا ہی نہ ہو
٭٭٭
جس رات مہکتیں ہیں کسی رات کی یادیں
اُس رات گزرتی ہی نہیں رات ہماری
٭٭٭
جب اگلے سال یہی وقت آ رہا ہو گا
کسے خبر ہے کون کس جگہ ہو گا
بچھڑنے والے تجھے دیکھ دیکھ سوچتا ہوں
پھر ملے گا تو کتنا بدل چکا ہو گا
٭٭٭
چار سو پھیلتی خوشبو کی حفاظت کرنا
اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا
٭٭٭
اب دل کے خاکداں میں اسے ڈھونڈتے پھرو
جو کہکشاں کی راہ گزر سے نکل گیا
٭٭٭
کاغذ کے پھول سر پہ سجا کر چلی حیات
نکلی بیرونِ شہر تو بارش نے آ لیا
٭٭٭
الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
لو اپنے دام میں صیاد آ گیا
٭٭٭
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
٭٭٭
اُس نے دنیا سے بھی بڑھ کر اسے برباد کیا
کام سونپا تھا جسے دل کی نگہبانی کا
٭٭٭
کھلا کھلا بھی ہوا دار بھی ہے دل کا مکاں
تو آ کے چار دن اس میں کبھی قیام تو کر
٭٭٭
بس ایک بار کسی نے گلے لگایا تھا
پھر اس کے بعد نا میں تھا نہ میرا سایا تھا
٭٭٭
کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں ، تو کہتے ہیں
کہ آج بزم میں کچھ فتنہ و فساد نہیں
٭٭٭
محبت کر ہی بیٹھے ہیں تو پھر اظہار کیا کرتے
اسے بھی اس پریشانی سے اب دوچار کیا کرتے
٭٭٭
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
٭٭٭
وہ جانتا نہیں تو بتانا فضول ہے
اس کو میرے غموں کی خبر ہونی چاہیے
٭٭٭
عمر کی دوپہر اسلم کاٹ دی
اپنے زخمی ہاتھ کے سائے تلے
٭٭٭
تیرے آنے کا انتظار رہا
عمر بھر موسمِ بہار رہا
٭٭٭
بتا بھی سکتا ہوں کب تک بھلا سکوں اسے
مگر یہ بات اسے دیکھ کر ہی ممکن ہے
٭٭٭
انداز ہو بہو تیری آوازِ پا تھا
دیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا
٭٭٭
میں سازشوں میں گھِرا اک یتیم شہزادہ
کوئی چھپا ہوا خنجر میری تلاش میں ہے
٭٭٭
وہ عکس بن کے میری چشمِ تر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے
٭٭٭
کون تھا وہ جو رہا اپنے شب و روز میں گم
مر گئے جس کی منڈیروں پہ کبوتر میرے
٭٭٭
اب تری وضاحت میں صداقت نہیں لگتی
اب اپنی محبت کی صفائی نہ دیا کر
٭٭٭
ابھی کچھ دیر اس کو یاد کرنا ہے
ضروری کام اس کے بعد کرنا ہے
٭٭٭
آس وہ روز بندھا جاتا ہے ٹوٹے دل کی
کیوں وہ حالات کو بہتر نہیں ہونے دیتا
٭٭٭
آنکھوں میں کیا ہنسے، نئی تعمیر کی خوشی
دل میں ابھی تو غم ہے پرانے مکان کا
٭٭٭
مریں گے لوگ ہمارے سوا بھی تم پہ بہت
یہ جرم ہے تو پھر اس جرم کی سزا رکھنا
٭٭٭
مدد کی تم سے توقع تو خیر کیا ہو گی
غریبِ شہرِ ستم ہوں، میرا پتا رکھنا
٭٭٭
کل شب دلِ آوارہ کو سینے سے نکالا
یہ آخری کافر بھی مدینے سے نکالا
٭٭٭
یہ محبت بھی ایک نیکی ہے
اس کو دریا میں ڈال آتے ہیں
٭٭٭
اللہ کرے جہاں کو میری یاد بھول جائے
اللہ کرے تم کبھی ایسا نہ کر سکو
صوفی تبسمؔ
٭٭٭
جہاں جہاں نہیں امکان ترے آنے کا
وہاں وہاں بھی تیرا انتظار ہوتا ہے
٭٭٭
یہ شہر چھوڑنا ہے مگر اس سے پیشتر
اس بے وفا کو ایک نظر دیکھنا بھی ہے
اشرف یوسفی
٭٭٭
رات خالی ہی رہے گی میرے چاروں جانب
اور یہ کمرہ ترے خواب سے بھر جائے گا
ظفر اقبال
٭٭٭
کل دیکھا اک آدمی اٹّا سفر کی دھول میں
گُم تھا اپنے آپ میں جیسے خوشبو پھول میں
منیر ؔ نیازی
٭٭٭
اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے
اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا
منیرؔ نیازی
٭٭٭
عشق نے سیکھ ہی لی وقت کی تقسیم کہ اب
وہ مجھے تو یاد تو آتا ہے مگر کام کے بعد
پروین شاکرؔ
٭٭٭
وہ بے وفا ہی سہی آؤ اس کو یاد کریں
کہ ایک عمر پڑی ہے اُسے بھلانے کو
٭٭٭
مانگتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس قدر مشکل نہ ہو
منیر ؔ نیازی
٭٭٭
یوں بھی ہو سکتا ہے یک دم کوئی اچھا لگ جائے
بات کچھ بھی نہ ہو اور دل میں تماشا لگ جائے
٭٭٭
کئی چاند تھے سرِ آسماں کہ چمک چمک کے پلٹ گئے
نہ لہو مرے ہی جگر میں تھا نہ تمھاری زلف سیاہ تھی
احمد مشتاقؔ
٭٭٭
خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھے لیکن
تجھ سے ملنا تھا کہ پَر لگ گئے رسوائی کو
احمد مشتاقؔ
٭٭٭
مُدّت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔ
اِک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
منیر ؔ نیازی
٭٭٭
ہوا کے ساتھ گزرتے ہیں لوگ اور لمحے
کوئی قریب کوئی دور کا مسافر ہے
ظفر صمدانیؔ
٭٭٭
کِیا ہے لا کے وہاں قید مجھ کو ظالم نے
جہاں سے صاف میرا گھر دکھائی دیتا ہے
٭٭٭
تجھ سے بچھڑ کر زندہ ہیں
جان بہت شرمندہ ہیں
افتخار عارفؔ
٭٭٭
sad poetry in urdu 2 lines
میر تقی میرؔ
یاد اُس کی اتنی خُوب نہیں میرؔ، باز آ
نادان پِھر وہ جی سے, بُھلایا نہ جائے گا.
yaad us ki itn ḳhuub nahiñ ‘mīr’ baaz aaa
nadan phir vo ja se bhulaya na jaegā
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہے
یہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
dil kii viiraanii kaa kyaa mazkuur hai
ye nagar sau martaba luuTaa gayaa
شام سے کچھ بجھا سا رہتا ہوں
دل ہوا ہے چراغ مفلس کا
shaam se kuchh bujhaa saa rahtaa huu.n
dil hu.aa hai charaaG muflis kaa
سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
sirhaane ‘miir’ ke ko.ii na bolo
abhii Tuk rote rote so gayaa hai
جب کہ پہلو سے یار اٹھتا ہے
درد بے اختیار اٹھتا ہے
jab ki pahluu se yaar uThtaa hai
dard be-iKHtiyaar uThtaa hai
میرے رونے کی حقیقت جس میں تھی
ایک مدت تک وہ کاغذ نم رہا
mere rone kii haqiiqat jis me.n thii
ek muddat tak vo kaaGaz nam rahaa
یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم
جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے
yuu.n uThe aah us galii se ham
jaise ko.ii jahaa.n se uThtaa hai
دل سے رخصت ہوئی کوئی خواہش
گریہ کچھ بے سبب نہیں آتا
dil se ruKHsat hu.ii ko.ii KHvaahish
girya kuchh be-sabab nahiin aataa
مرزا غالبؔ
رگوں مَیں دوڑتے پِھرنے کے ہَم نہیں قائل
جب آنکھ ہی سے نہ ٹَپکا تو پِھر لَہو کیا ہے؟
ragon mein dau.Dte phirne ke ham nahii.n qaail
jab aankh hii se na Tapkaa to phir lahuu kyaa hai
عِشرت قَطرہ ہے دریا مَیں فنا ہو جانا
دَرد کا حد سے گزرنا ہے دَوا ہو جانا
ishrat-e-qatra hai dariyaa me.n fanaa ho jaana
dard ka had se guzarnaa hai dava ho jana
َرنج سے خوگر ہُوا اِنساں تو مِٹ جاتا ہے رَنج
مُشکلیں مجھ پر پڑیں اِتنی، کہ آساں ہَو گئیں
ra.nj se KHuugar hu.aa insaa.n to miT jaataa hai ranj
mushkile.n mujh par pa.Dii.n itnii ki aasaan ho gaiin
موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
maut kaa ek din mu.ayyan hai
niind kyuu.n raat bhar nahii.n aatii
مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی
marte hai.n aarzuu me.n marne kii
maut aatii hai par nahii.n aatii
کہتے ہیں جیتے ہیں امید پہ لوگ
ہم کو جینے کی بھی امید نہیں
kahte hai.n jiite hai.n ummiid pe log
ham ko jiine kii bhii ummiid nahiin
قیدِ حَیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی، غَم سے نَجات پائے کیوں
qaid-e-hayaat o band-e-Gam asl me.n dono.n ek hain
maut se pahle aadmii Gam se najaat paa.e kyuun
کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا
ko.ii viiraanii sii viiraanii hai
dasht ko dekh ke ghar yaad aayaa
غمِ ہستی کا اسدؔ کِس سے ہو جُزمرگ،علاج
شمع ہررنگ میں جَلتی ہے سَحر ہوتے تک
Gam e hasti kaa ‘asad’ kis se ho juz marg ilaaj
sham.a har rang me.n jaltii hai sahar hote tak
آج ہم اپنی پریشانیٔ خاطر ان سے
کہنے جاتے تو ہیں پَر دیکھیے کیا کہتے ہیں
aaj ham apnii pareshaani-e-KHaatir un se
kahne jaate to hai.n par dekhiye kyaa kahte hain
غم اگرچہ جاں گُسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دِل ہے
غمِ عِشق گر نہ ہوتا غمِ روزگار ہوتا
Gam agarche jaan gusil hai pa kahan bachen ki dil hai
Gam-e-ishq gar na hotaa Gam-e-rozgaar hotaa
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوشِ اَشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
‘Gaalib’ hamen na chhe.D ki phir josh e ashk se
baiThe hai.n ham tahayya-e-tuufaa.n kiye hu.e
گھرمیں تھا کیا کہ ترا غم اُسے غارت کرتا
وہ جورکھتے تھے ہم اک حسرتِ تَعمیر، سو ہے
ghar men thaa kyaa ki tiraa Gam use Gaarat kartaa
vo jo rakhte the ham ik hasrat-e-taamiir so hai
ایک ہَنگامہ پہ موقوف ہے گھرکی رَونق
نوحۂ غم ہی سہی، نغمۂ شادی نہ سہی
ek hangaame pe mauquf hai ghar kii raunaq
nauha-e-Gam hii sahii naGma-e-shaadii na sahii
بوئے گل نالۂ دل دود چراغ محفل
جو تِری بَزم سے نِکلا سو پریشاں نکلا
buu-e-gul naala-e-dil duud-e-charaaG-e-mahfil
jo tirii bazm se niklaa so pareshaan niklaa
جونؔ ایلیا
Sad Poetry in Urdu John Elia
ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں
اور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں
saarii duniyaa ke Gam hamaare hain
aur sitam ye ki ham tumhaare hain
زندگی کس طرح بسر ہوگی
دل نہیں لگ رہا محبت میں
zindagii kis tarah basar hogii
dil nahiin lag rahaa mohabbat mein
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
ye mujhe chain kyuu.n nahiin paDtaa
ek hii shaKHs thaa jahaan mein kyaa
جو گزاری نہ جا سکی ہم سے
ہم نے وہ زندگی گزاری ہے
jo guzaarii na jaa sakii ham se
ham ne vo zindagii guzaarii hai
سب میرے بغیر مطمئن ہیں
میں سب کے بغیر جی رہا ہوں
sab mere baGair mutma.in hain
main sab ke baGair jii rahaa huun
بن تمہارے کبھی نہیں آئی
کیا مری نیند بھی تمہاری ہے
bin tumhaare kabhii nahiin aa.ii
kyaa mirii niind bhii tumhaarii hai
دل کی تکلیف کم نہیں کرتے
اب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
dil kii takliif kam nahii.n karte
ab ko.ii shikva ham nahii.n karte
بہت نزدیک آتی جا رہی ہو
بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
bahut nazdiik aatii jaa rahii ho
bichha.Dne kaa iraada kar liyaa kyaa
کیا تکلّف کریں یہ کہنے میں
جو بھی خوش ہے ہم اُس سے جَلتے ہیں
kyaa takalluf kare.n ye kahne mein
jo bhii KHush hai ham us se jalte hain
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
nayaa ik rishta paidaa kyuu.n karen ham
bichha.Dnaa hai to jhag.Daa kyuun karen ham
تمہارا ہِجر منا لوں اگر اجازت ہو
میں دِل کسی سے لگا لوں اگر اِجازت ہو
tumhaaraa hijr manaa luun agar ijaazat ho
mai.n dil kisii se lagaa luun agar ijaazat ho
مجھ کو عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجھ کو منا لیا کیجے
mujh ko aadat hai ruuTh jaane kii
aap mujh ko manaa liyaa kiije
زندگی ایک فن ہے لمحوں کو
اپنے انداز سے گنوانے کا
zindagii ek fan hai lamhon ko
apne andaaz se ga.nvaane kaa
کیا ستم ہے کہ اب تری صورت
غور کرنے پہ یاد آتی ہے
kyaa sitam hai ki ab tirii suurat
Gaur karne pe yaad aatii hai
اب مری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا
ab mirii ko.ii zindagii hii nahiin
ab bhii tum merii zindagii ho kyaa
تم جَب آؤ گی تو کھویا ہُوا پاؤ گی مجھے
میری تَنہائی میں خوابوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
tum jab aaogii to khoyaa hu.aa paao gii mujhe
merii tanhaaii mein KHvaabo.n ke sivaa kuchh bhii nahiin
روح پیاسی کہاں سے آتی ہے
یہ اداسی کہاں سے آتی ہے
ruuh pyaasii kahaan se aatii hai
ye udaasii kahaan se aatii hai
ایک ہی تو ہوس رہی ہے ہمیں
اپنی حالت تباہ کی جائے
ek hii to havas rahii hai hamen
apnii haalat tabaah kii jaae
دل پریشاں ہے کیا کیا جائے
عقل حیراں ہے کیا کیا جائے
dil pareshaa.n hai kyaa kiyaa jaae
aql hairaa.n hai kyaa kiyaa jaae
ہم کو یاروں نے یَاد بھی نہ رکھا
جون یاروں کے یار تھے ہم تو
ham ko yaaron ne yaad bhi na rakhaa
jaun ،yaaron ke yaar the ham to
ایک ہُنر ہے جو کر گیا ہوں مَیں
سب کے دِل سے اُتر گیا ہوں مَیں
ik hunar hai jo kar gayaa huun main
sab ke dil se utar gayaa huun main
ساغرؔ صدیقی
اے دل بے قرار چپ ہو جا
جا چکی ہے بَہار چُپ ہَو جا
ai dil-e-be-qarār chup ho jā
jā chukī hai bahār chup ho jā
موت کہتے ہیں جس کو اے ساغرؔ
زندگی کی کوئی کڑی ہوگی
maut kahte haiñ jis ko ai ‘sāġhar’
zindagī kī koī kaḌī hogī
میں آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضور
میں آج اپنی ذات سے گَھبرا کے پِی گَیا
main aadmi huuñ koi farishta nahīñ huzūra
main aaj apni zaat se ghabra ke pi gayā
کانٹے تو خیر کانٹے ہیں، اس کا گِلہ ہی کیا
پھولوں کی واردات سے گَھبرا کے پِی گیا
kanTe to ḳhair kanTe haiñ is ka gila hi kyā
phūlon kī vardat se ghabra ke pi gayā
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کِس جُرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں۔
zindagī jabr-e-musalsal kī tarah kaaTī hai
jaane kis jurm ki paai hai saza yaad nahīñ
مر گئے جن کے چاہنے والے
ان حسینوں کی زندگی کیا ہے
mar ga.e jin ke chāhne vaale
un hasīnoñ kī zindagī kyā hai
رنگ اڑنے لگا ہے پھولوں کا
اب تو آ جاؤ! وقت نازک ہے
rañg uḌne lagā hai phūloñ kā
ab to aa jaao! vaqt nāzuk hai
تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں تو کیا تماشا ہو
terī sūrat jo ittifāq se ham
bhuul jaa.eñ to kyā tamāshā ho
بشیر بدرؔ
اُجالے اپنی یادوں کے ہَمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کِس گلی میں زِندگی کی شام ہو جائے
ujale apni yādoñ ke hamare saath rahne do
na jaane kis gala meñ zindagī ka shaam ho jaae
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
kuchh to majbūriyāñ rahī hoñgī
yuuñ koī bevafā nahīñ hotā
محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ مِلا
اگر گَلےنہیں مِلتا تو ہاتھ بھی نہ مِلا
mohabbatoñ meñ dikhāve kī dostī na milā
agar gale nahin milta to haath bhi na milā
یَہاں لِباس کی قیمت ہے،آدمی کی نہیں
مُجھے گِلاس بڑا دے، شراب کم کر دے
yahān libās ki qīmat hai aadmi kī nahiñ
mujhe gilas baḌa de sharab kam kar de
تم محبت کو کھیل کہتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی
tum mohabbat ko khel kahte ho
ham ne barbād zindagī kar lī
کوئی ہاتھ بھی نہ مِلائے گا جو گلے مِلو گے تپاک سے
یہ نئے مِزاج کا شہر ہے، ذرا فاصلے سے مِلا کرو
koa haath bhī na milaega jo gale miloge tapak se
ye na.e mizaj kā shahr hai zara fasle se mila karo
تم مجھے چھوڑ کے جاؤگے تو مَر جاؤں گا
یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگَل کر دو
tum mujhe chhoḌ ke jaoge to mar jauñgā
yuun karo jaane se pahle mujhe pagal kar do
ہم توکُچھ دیرہَنس بھی لیتے ہیں
دل ہمیشہ اداس رہتا ہے
ham to kuch dair hans bhi lete hain
dil hamesha udaas rahtā hai
سر جھکاؤ گےتوپَتھر دیوتا ہو جائے گا
اِتنا مَت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا
sar jhukāoge to patthar devtā ho jā.egā
itna mat chāho use vo bevafa ho jaegā
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں،ایک گھربنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
log TuuT jaate hain ek ghar banane men
tum taras nahīñ khāte bastiyāñ jalāne meñ
ابھی راہ میں کئی موڑہیں،کوئی آئےگا کوئی جائے گا
تمہیں جِس نے دل سے بُھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو
abhī raah meñ kaī moḌ haiñ koī aaegā koī jaegā
tumhen jis ne dil se bhulā diya use bhūlne ki dua karo
دل کی بستی پرانی دلی ہے
جو بھی گُزرا ہے اس نے لُوٹا ہے
dil kī bastī purānī dillī hai
jo bhi guzra hai usne luTa hai
نہ اُداس ہو نہ مَلال کر کسی بات کا نہ خیال کر
کئی سال بعد مِلے ہیں ہم، تیرے نام آج کی شام ہے
na udaas ho na malal kar kisī baat ka na ḳhayal kar
kai saal baad mile haiñ ham tere naam aaj ki shaam hai
اُس نے چھوکرمجھے پتھر سے پھر اِنسان کیا
مدتوں بعد مری آنکھوں میں آنسو آئے
us ne chhuu kar mujhe patthar se phir insaan kiyaa
muddato.n ba.ad mirii aa.nkho.n me.n aa.nsuu aa.e
اجازت ہو تو میں اک جھوٹ بولوں
مجھے دنیا سے نفرت ہو گئی ہے
ijaazat ho to main ik jhuuT bolun
mujhe duniyaa se nafrat ho ga.ii hai
کلیم عاجزؔ
دَرد ایسا ہےکہ جی چاہےہےزندہ رہیے
زِندگی ایسی کہ مر جانے کو جِی چاہے ہے
dard aisa hai ki ji chāhe hai zinda rahiye
zindagī aisi ki mar jaane ko jī chahe hai
دامن پہ کوئی چِھینٹ نہ خَنجر پہ کوئی دَاغ
تُم قتل کرو ہوکہ کرامات کروہو
dāman pe koī chhinT na ḳhanjar pe koi daaġh
tum qatl karo ho ke karamaat karo ho
یہ آنسو بے سَبب جاری نہیں ہے
مجھے رونے کی بیِماری نہیں ہے
ye aansū be-sabab jaarī nahīn hai
mujhe rone ki bīmārī nahin hai
تلخِیاں اس میں بہت کچھ ہیں مَزا کچھ بھی نہیں
زِندگی دَرد مَحبت کے سوا کچھ بھی نہیں
talḳhiyan is men bahut kuchh haiñ mazā kuchh bhī nahīn
zindagi dard-e-mohabbat ke sivā kuchh bhī nahīn
وہ کہتے ہیں ہر چوٹ پر مُسکراؤ
وفا یاد رکھو سِتم بھول جاؤ
vo kahte hain har choT par muskurao
vafa yaad rakkho sitam bhuul jaao
اُنہیں کے گِیت زمانے میں گائے جائیں گے
جو چوٹ کھائیں گے اورمُسکرائے جائیں گے
unhīñ ke giit zamāne meñ gaae jāeñge
jo choT khāeñge aur muskurā.e jāeñge
یہ بھی پڑھیے۔ شکریہ
-
سابقے اور لاحقے 300+
-
(492) الفاظ متضاد | تمام کلاسز کے لیے
-
47 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
272 مذکر مونث | تمام کلاسز کے لیے
-
50 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
100+ | الفاظ مترادف | alfaz mutradif in urdu
-
اردو حروف تہجی (Urdu Alphabets)
-
واحد جمع (254) | wahid jama in urdu list
-
غلط فقرات کی درستی
-
41 اردو محاورے معنی اور جملے | muhavare in urdu
پروین شاکر
وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اِس شام بھی
اِنتظار اُس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے
کیسے کَہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اُس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رُسوائی کی
اب تو اِس راہ سے وہ شخص گُزرتا بھی نہیں
اب کِس اُمید پہ دَروازے سے جھانکے کوئی
وہ مُجھ کو چھوڑ کے جِس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ہوتا تو صَبر آ جاتا
ہم تو سمجھے تھے کہ اِک زَخم ہے بَھر جائے گا
کیا خبر تھی کہ رگِ جاں میں اُتر جائے گا
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلُّف سے بات کی
اور ہم نے روتے روتے دوپٹے بِھگو لیے
جِس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہ
اِس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بِکھرے کوئی
کمالِ ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گی
میں اپنے ہاتھ سے اُس کی دُلہن سجاؤں گی
عکسِ خوشبو ہوں بِکھرنے سے نہ روکے کوئی
اور بِکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سَمیٹے کوئی
اُس کے یوں ترکِ محبت کا سَبب ہوگا کوئی
جی نہیں یہ مانتا وہ بے وَفا پہلے سے تھا
مُمِکنہ فیصلوں میں ایک ہِجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی اس نے کَمال کر دیا
ناصرؔ کاظمی
جُدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیے
تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جانا
ذرا سی بات بہت دیر تک رُلاتی تھی
مجھے یہ ڈر ہے تری آرزو نہ مِٹ جائے
بہت دنوں سے طبیعت مری اُداس نہیں
نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کِس کے لیے
وہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کِس کے لیے
دائم آباد رہے گی دُنیا
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
ہمارے گھر کی دِیواروں پہ ناصرؔ
اُداسی بال کھولے سو رہی ہے
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
جانے کِس چیز کی کمی ہے ابھی
وقت اچھا بھی آئے گا ناصرؔ
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
دل تو میرا اُداس ہے ناصرؔ
شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے
ہمارے گھر کی دِیواروں پہ ناصرؔ
اُداسی بال کھولے سو رہی ہے
او میرے مصروف خدا
اپنی دُنیا دیکھ ذرا
جنہیں ہم دیکھ کر جیتے تھے ناصرؔ
وہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں
نیّتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
تو بھی دِل سے اُتر نہ جائے کہیں
نہ ملا کر اُداس لوگوں سے
حُسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں
وہ شہر میں تھا تو اس کے لیے اوروں سے بھی ملنا پڑتا تھا
اب ایسے ویسے لوگوں کے میں ناز اٹھاؤں کس کے لیے
یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر
سر پر خیال یار کی چادر ہی لے چلیں