غلط جملوں کی درستی
اس پوسٹ میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے ماخوذ” جملوں کی درستی” کے عنوان سے جملے شامل کیے گئے ہیں۔ غلط اور درست جملے وضاحت سے لکھ دیے گئے ہیں۔
بہاول پور بورڈ-2016
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
تارے جمانا | تارے گننا |
میں نے چاہا تو آؤں گا | جی چاہا تو آؤں گا |
آب و دانہ ختم کرنا | آب و دانہ اُٹھنا |
ہتھیلی پر مونگ جمانا | ہتھیلی پر سرسوں جمانا |
ہم بھی چاروں سواروں میں | ہم بھی ہیں پانچوں سواروں میں |
آبرو مٹی میں ملانا | آبرو خاک میں ملانا |
دل نے چاہا ضرور آؤں گا | دل چاہا تو ضرور آؤں گا |
بوڑھی گھوڑی سرخ لگام | بوڑھی گھوڑی لال لگام |
عورتوں نے کہا ہم آتی ہیں | عورتوں نے کہا ہم آتے ہیں |
بد اچھا، بدنام اچھا | بد اچھا، بدنام بُرا |
بہاول پور بورڈ-2017
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
جی نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔ | جی چاہا تو ضرور آؤں گا۔ |
تجھ شریف کو یہ کیوں کہا؟ | تجھ شریف نے یہ کیوں کہا؟ |
میں نے کتاب کو پڑھی۔ | میں نے کتاب پڑھی۔ |
خون لال ہونا۔ | خون سفید ہونا۔ |
نو سو چوہے کھا کے بلی دلی چلی۔ | نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔ |
دل نے چاہا تو آؤں گا۔ | دل چاہا تو آؤں گا۔ |
ہمت کو ہارنا اچھی بات نہیں۔ | ہمت ہارنا اچھی بات نہیں۔ |
اپنا سا چہرہ لے کے رہ جانا | اپنا سا منھ لے کے رہ جانا۔ |
گھوڑے خرید کر سونا۔ | گھوڑے بیچ کر سونا۔ |
ہتھیلی میں سرسوں جمانا۔ | ہتھیلی پر سرسوں جمانا۔ |
بہاول پور بورڈ-2018
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
احمد نے ملتان جانا ہے۔ | احمد کو ملتان جانا ہے۔ |
میں نے کتاب پڑھنا ہے۔ | مجھے کتاب پڑھنی ہے۔ |
سعد، ادریس دونوں آ گیا۔ | سعد، ادریس دونوں آگئے۔ |
شاہد نے اخبار خریدی۔ | شاہد نے اخبار خریدا۔ |
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔ | اپنے گریبان میں منھ ڈالنا۔ |
ہم نے حج کرنا ہے۔ | ہمیں حج کرنا ہے۔ |
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔ (دوسرا گروپ) | اپنے گریبان میں منھ ڈالنا1 |
طارق نے اخبارکو خریدا۔ | طارق نے اخبار خریدا۔ |
حسیب، منیب اور مجیب آیا۔ | حسیب، منیب اور مجیب آئے۔ |
علی رضا اور شہر یار آیا۔ | علی رضا اور شہریار آئے۔ |
بہاول پور بورڈ-2019
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
احمد نے ملتان جانا ہے۔ | احمد کو ملتان جانا ہے۔ |
میں نے کتاب پڑھنا ہے۔ | میں نے کتاب پڑھنی ہے۔ |
سعد اور ادریس دونوں آگیا۔ | سعد اور ادریس دونوں آگئے۔ |
شاہد نے اخبار خریدی۔ | شاہد نے اخبار خریدا۔ |
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔ | اپنے گریبان میں منھ ڈالنا۔ |
دل نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔ | دل چاہا تو ضرور آؤں گا۔ |
کاپیاں، کتابیں کپڑے سب کچھ چوری ہوگئے۔ | کاپیاں، کتابیں کپڑے سب کچھ چوری ہو گیا۔ |
لڑکیوں نے کہا ہم آتی ہیں۔ | لڑکیوں نے کہا ہم آتے ہیں۔ |
خون کالا ہونا۔ | خون سفید ہونا۔ |
دو جگ، چار گلاس، دو پلیٹیں ٹوٹ گئی۔ | دو جگ، چار گلاس اور دو پلیٹیں ٹوٹ گئیں۔ |
ڈی -جی خان بورڈ 2016
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
اُلٹے بانس دہلی کو | اُلٹے بانس بریلی کو |
پاک رہو صاف رہو | پاک رہو بے باک رہو |
بلی کے بھوگوں چینکا چھوٹا | بلے کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا |
ڈوبٹے کو کشتی کا سہارا بہت ہے | ڈوبتے کو تنکے کا سہارا بہت ہے |
شیخی اور پانچ کانے | شیخی اور تین کانے |
ڈاکٹر نے مریض کو دوائی دی | ڈاکٹر نے مریض کو دوادی |
وہ تو ہمیشہ بے پر کی سناتی ہے | وہ تو ہمیشہ بے پر کی اڑاتی ہے |
آسمان سے کلام کرنا | آسمان سے باتیں کرنا |
قبر پر پاؤں مارنا | قبر پر لات مارنا |
خون لال ہونا | خون سفید ہونا |
ڈی -جی خان بورڈ 2017
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
ہم نے عمرہ کرنا ہے۔ | ہمیں عمرہ کرنا ہے۔ |
طارق نے اخبار کو خریدا۔ | طارق نے اخبار خریدا۔ |
دل نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔ | دل چاہا تو ضرور آؤں گا۔ |
آہ تھوکتے ہیں۔ | آخ تھوکتے ہیں۔ |
پاک رہو بےباق رہو | پاک رہو بے باک رہو |
مدثر قرآن پڑھا ہو گا۔ | مدثر نے قرآن پڑھا ہو گا۔ |
عثمان نے شاگرد پڑھایا۔ | عثمان نے شاگرد کو پڑھایا۔ |
سامان، مکانات دکانیں سب کچھ جل گیا۔ | سامان، مکانات اور دُکانیں سب کچھ جل گیا |
چھ چاند لگ جانا | چار چاند لگ جانا۔ |
آدمی کا شیطان شیطان ہے۔ | آدمی کا شیطان آدمی ہے۔ |
ڈی -جی خان بورڈ 2018
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
ہم نے حج کرنا ہے۔ | ہمیں حج کرنا ہے۔ |
عثمان نے شاگرد پڑھایا ۔ | عثمان نے شاگرد کو پڑھایا۔ |
سامان مکانات دکانیں سب کچھ جل گئے۔ | سامان، مکانات اور دُکانیں سب کچھ جل گیا |
ہتھیلی پر گندم جمانا۔ | ہتھیلی پر سرسوں جمانا۔ |
سعد اور ادریس دونوں آگیا۔ | سعد اور ادریس دونوں آگئے۔ |
مجھ نے غلطی کردی۔ | میں نے غلطی کر دی۔ |
اس نے کمر کو باندھا اور کام شروع کر دیا۔ | اس نے کمر باندھی اور کام شروع کر دیا ہے۔ |
دو جگ پانچ پلیٹیں اور ایک گلاس ٹوٹ گئے۔ | دو جگ، پانچ پلیٹیں اور ایک گلاس ٹوٹ گیا۔ |
اچھا لڑکی محنتی ہے۔ | اچھی لڑکی محنتی ہے۔ |
لہو لگا کر زخمیوں میں شامل کرنا۔ | لہو لگا کر شہیدوں میں شامل کرنا۔ |
ڈی -جی خان بورڈ 2019
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
علی نے کمرِ ہمت کو باندھا۔ | علی نے کمرِ ہمت باندھی۔ |
اختر نے کراچی جانا ہے۔ | اختر کو کراچی جانا ہے۔ |
انھوں نے اپنی باتیں کی۔ | اُنھوں نے اپنی باتیں کیں۔ |
ہرے باغ دکھانا | سبز باغ دکھانا |
پم بھی دسوں سواروں میں | ہم بھی ہیں پانچوں سواروں میں |
میں نے کیلے کھایا۔ | میں نے کیلے کھائے۔ |
لڑکیوں نے کتے مارا۔ | لڑکیوں نے کتے کو مارا۔ |
علی رضا اور شہریار آیا۔ | علی رضا اور شہریار آئے۔ |
میں نے ان لوگوں کو قاتل سمجھے۔ | میں نے ان لوگوں کو قاتل سمجھا۔ |
جوان گھوڑی لال لگام | بوڑھی گھوڑی لال لگام |
ملتان بورڈ 2016
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
ہم نے حج کرنا ہے۔ | ہمیں حج کرنا ہے |
طارق نے اخبار کو خریدا۔ | طارق نے اخبار خریدا |
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔ | اپنے گریبان میں منھ ڈالنا |
لہو لگا کر نمازیوں میں داخل ہونا۔ | لہو لگا کر شہیدوں میں نام کرنا |
سو برس دلّی میں رہے بھاڑ ہی جھونکا کیے۔ | بارہ برس دلّی میں رہے بھاڑ ہی جھونکا کیے |
نوکر نے کمرے میں جھاڑو دیا۔ | نوکر نے کمرے میں جھاڑو دی |
اسلم شام کے پانچ بجے اکرم کو ملا۔ | اسلم شام کے پانچ بجے اکرم سے ملا |
بد اچھا گمنام بُرا | بد اچھا، بدنام بُرا |
ہاتھوں کے کوّے اُڑانا | ہاتھوں کے طوطے اُڑنا |
جس کی لاٹھی اس کی بیل | جس کی لاٹھی اس کی بھینس |
ملتان بورڈ 2017
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
عثمان نے شاگرد پڑھایا | عثمان نے شاگرد کو پڑھایا |
میں نے فرحان دیکھا | میں نے فرحان کو دیکھا |
طارق نے اخبار کو خریدا | طارق نے اخبار خریدا |
پاک رہو آباد رہو | پاک رہو بے باک رہو |
دل نےچاہا تو ضرور آؤں گا | دل چاہا تو ضرور آؤں گا |
میں نے کتاب کو پڑھا | میں نے کتاب پڑھی |
وہ ہمت کو ہار گئے | وہ ہمت ہار گئے |
ہم نے کراچی جانا ہے | ہمیں کراچی جانا ہے |
میں دن مدرسے جاتا ہوں | میں روز مدرسے جاتا ہوں |
جس کی لاٹھی اس کا بھائی | جس کی لاٹھی اُس کی بھینس |
ملتان بورڈ 2018
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
علی نے شاگرد پڑھایا | علی نے شاگرد کو پڑھایا |
عورتوں نے کہا ہم آتی ہیں | عورتوں نے کہا ہم آتے ہیں |
سائرہ نے عمر مارا | سائرہ نے عمر کو مارا |
سامان، مکانات دکانیں سب کچھ جل گیا | سامان، مکانات اور دکانیں سب جل گیا |
میں نے اکرم دیکھا | میں نے اکرم کو دیکھا |
امجد نے کراچی جانا ہے | امجد کو کراچی جانا ہے |
میں نے کتاب پڑھنا ہے | مجھے کتاب پڑھنی ہے |
ریوڑ جنگل میں چر رہی ہے | ریوڑ جنگل میں چر رہا ہے |
عید کا سورج ہونا | عید کا چاند ہونا |
کاغذی خچر دوڑانا | کاغذی گھوڑے دوڑانا |
ملتان بورڈ 2019
غلط جملے | درست جملے |
---|---|
میں ہر دن مدرسے جاتا ہوں | میں ہر روز مدرسے جاتا ہوں |
لڑکیوں نے کہا ہم آتی ہیں | لڑکیوں نے کہا ہم آتے ہیں |
ریوڑ جنگل میں چر رہے ہیں | ریوڑ جنگل میں چر رہا ہے |
وارے پیارے ہونا | وارے نیارے ہونا |
پاک رہو صاف رہو | پاک رہو بے باک رہو |
جی نے چاہا تو آؤں گا | جی چاہا تو آؤں گا |
میں نے فرحان دیکھا | میں نے فرحان کو دیکھا |
سائرہ نے عمر کے مارا | سائرہ نے عمر کو مارا |
عورتوں نے کہا ہم آگئی ہیں | عورتوں نے کہا ہم آگئے ہیں |
سیدھے بانس بریلی کو | اُلٹے بانس بریلی کو |
یہ بھی پڑھیے۔ شکریہ
-
سابقے اور لاحقے 300+| sabqay lahqay
-
(492) الفاظ متضاد | تمام کلاسز کے لیے
-
47 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
272 مذکر مونث | تمام کلاسز کے لیے
-
50 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
100+ | الفاظ مترادف | alfaz mutradif in urdu
-
اردو حروف تہجی (Urdu Alphabets)
-
واحد جمع (254) | wahid jama in urdu list
-
غلط فقرات کی درستی
-
41 اردو محاورے معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
1- ہم آواز الفاظ: آ اور خدا کے ہم قافیہ الفاظ
-
urdu grammar | اُردو گرامر نہم(9) اور دہم(10)حروف، ضرب الامثال