Ali Ahmad

علی احمد

CEO at Zoneurdu

السلام علیکم دوستو!

زون اردو، پیا دیس کمیونٹی کی ایک کاوش ہے۔ اس کا مقصد اردو زبان کا فروغ، مطالعے اور تخلیقی ذوق کی آبیاری ہے، اور اگر اس کوشش کے ذریعے روزگار کا کوئی ذریعہ بھی بن جائے تو یہ "سونے پر سہاگا” ہوگا۔

یہاں آپ کو نصابی اور غیر نصابی دونوں طرح کے بہترین اردو ادب کا مطالعہ کرنے کا موقع ملے گا۔

خواہ شاعری ہو یا نثر، مزاح ہو یا تنقید، قواعد ہوں یا ادب، آپ کی تحریریں ہوں یا ہماری… آئیے، پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔ اگر آپ لکھنے پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں تو اپنی تخلیقات (شاعری یا نثر) ہمیں ارسال کریں، زون اردو انہیں شائع کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس الیکٹرانک اردو بستی، جسے ہم زون اردو کہتے ہیں، کا خیال میرے ذہن میں کیسے آیا؟ میرا نام علی احمد ہے، اور میری خواہش تھی کہ اس رنگ و بو کی دنیا میں اردو زبان کے لیے کچھ مثبت کام کیا جائے۔ سوچا کہ کیوں نہ پڑھنے اور لکھنے کی خدمت کی جائے۔ ہم اپنے آپ کو بڑا ادیب یا شاعر نہیں سمجھتے، مگر ادب سے محبت ضرور رکھتے ہیں۔ اسی جذبے کو عملی شکل دینے کے لیے زون اردو کا آغاز کیا گیا، جو آج آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ میں اور میری ٹیم مسلسل اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک اور بات! اس ویب سائٹ کی روحِ رواں، یعنی میں علی احمد، گزشتہ بارہ برس سے مختلف اسکولوں، کالجوں اور آن لائن پلیٹ فارمز پر اردو زبان کی تدریس سے وابستہ ہوں۔ آج کے اس گلوبل ولیج میں دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے وہ افراد جو خود اردو سیکھنا چاہتے ہیں یا اپنے بچوں کو اردو سکھانے کے خواہش مند ہیں، وہ بھی اس ویب سائٹ کے ذریعے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے آپ کی تنقید، تجاویز اور آرا ہمارے لیے نہایت قیمتی ہیں۔ ہمارا مقصد استاد بننے کا دعویٰ کرنا نہیں، بلکہ عمر بھر ایک طالبِ علم رہتے ہوئے سیکھنے اور سکھانے کا سفر جاری رکھنا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

آپ کی توجہ کا بے حد شکریہ!

Faizan Akhtar

فیضان اختر

Team Member (Editor)

محمد فیضان اختر بنیادی طور پر ایک معلم ہیں، جو اردو زبان اور ابلاغ عامہ کے میدان میں تحقیق و جستجو کا سفر طے کرتے ہوئے کلاسیکی روایت اور جدید دنیا کے مابین ایک معنوی ربط قائم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ابلاغ عامہ اور اردو ادب میں دہری ایم فل ڈگریوں کے حامل، فیضان اختر گزشتہ سات سال سے زائد عرصے سے جامعات اور آئی بی تعلیمی نظام میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔آپ کے مضامین میں اردو زبان سے لے کر میڈیا اینڈ کمیو نکیکشن شامل ہیں۔ اگرچہ ان کی بنیادی مہارت زبان دانی، تخلیقی تحریر اور اسکرپٹ کے تجزیاتی مطالعے میں راسخ ہے، اس کے باوجود ان کا فکری افق میڈیا کے بدلتے رجحانات، ڈیجیٹل صحافت اور عوامی تعلقات کے وسیع تر مکالمے کا احاطہ کرتا ہے۔

ان کا یہ سفر صرف کمرۂ جماعت تک محدود نہیں رہا، بلکہ انہوں نے ریڈیو کی دنیا میں لائیو شوز کی میزبانی، افسانہ نویسی اور متعدد تعلیمی و ادبی پروگراموں کی نگرانی کے ذریعے ابلاغ کے میدان میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔ کئی نامور جامعات اور معتبر اداروں سے وابستگی کے دوران انہوں نے نہ صرف نوجوان نسل میں تنقیدی سوچ کو پروان چڑھایا، بلکہ ڈیجیٹل میڈیا کے جدید رجحانات پر گہری تحقیق بھی کی، جس کا عکاس ان کا اردو ٹی وی ڈراموں کے اسکرپٹ پر کیا گیا تحقیقی کام ہے۔

وہ زبان اور میڈیا کے باہمی ملاپ کو معاشرتی شعور کا ایک بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں اور اسی مقصد کے تحت وہ "زون اردو” کے اس برقی پلیٹ فارم سے جڑے ہیں تاکہ نصابی اردو کی روایتی خشکی کو دور کر کے قارئین تک معیاری، علمی اور تجزیاتی مواد پہنچا سکیں۔ استادی کے روایتی دعووں سے پرے، وہ خود کو علم کا ایک دائمی طالب علم گردانتے ہیں جو زندگی بھر سیکھنے کی جستجو میں مگن ہے۔ دنیا بھر کے کسی بھی کونے میں مقیم وہ احباب جو نئی نسل کو جدید، تخلیقی اور تحقیقی انداز میں اردو زبان و ابلاغ کی مہارتیں سکھانا چاہتے ہیں، وہ اس پلیٹ فارم کے توسط سے ان سے رہنمائی اور رابطہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اوپر تک سکرول کریں۔