غلط جملوں کی درستی

اس پوسٹ میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے ماخوذ” جملوں کی درستی”  کے عنوان سے جملے شامل کیے گئے ہیں۔ غلط اور درست جملے وضاحت سے لکھ دیے گئے ہیں۔


بہاول پور بورڈ-2016

غلط جملےدرست جملے
تارے جماناتارے گننا
میں نے چاہا تو آؤں گاجی چاہا تو آؤں گا
آب و دانہ ختم کرناآب و دانہ اُٹھنا
ہتھیلی پر مونگ جماناہتھیلی پر سرسوں جمانا
ہم بھی چاروں سواروں میںہم بھی ہیں پانچوں سواروں میں
آبرو مٹی میں ملاناآبرو خاک میں ملانا
دل نے چاہا ضرور آؤں گادل چاہا تو ضرور آؤں گا
بوڑھی گھوڑی سرخ لگامبوڑھی گھوڑی لال لگام
عورتوں نے کہا ہم آتی ہیںعورتوں نے کہا ہم آتے ہیں
بد اچھا، بدنام اچھابد اچھا، بدنام بُرا


بہاول پور بورڈ-2017

غلط جملےدرست جملے
جی نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔جی چاہا تو ضرور آؤں گا۔
تجھ شریف کو یہ کیوں کہا؟تجھ شریف نے یہ کیوں کہا؟
میں نے کتاب کو پڑھی۔میں نے کتاب پڑھی۔
خون لال ہونا۔خون سفید ہونا۔
نو سو چوہے کھا کے بلی دلی چلی۔نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔
دل نے چاہا تو آؤں گا۔دل چاہا تو آؤں گا۔
ہمت کو ہارنا اچھی بات نہیں۔ہمت ہارنا اچھی بات نہیں۔
اپنا سا چہرہ لے کے رہ جانااپنا سا منھ لے کے رہ جانا۔
گھوڑے خرید کر سونا۔گھوڑے بیچ کر سونا۔
ہتھیلی میں سرسوں جمانا۔ہتھیلی پر سرسوں جمانا۔


بہاول پور بورڈ-2018

غلط جملےدرست جملے
احمد نے ملتان جانا ہے۔احمد کو ملتان جانا ہے۔
میں نے کتاب پڑھنا ہے۔مجھے کتاب پڑھنی ہے۔
سعد، ادریس دونوں آ گیا۔سعد، ادریس دونوں آگئے۔
شاہد نے اخبار خریدی۔شاہد نے اخبار خریدا۔
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔اپنے گریبان میں منھ ڈالنا۔
ہم نے حج کرنا ہے۔ہمیں حج کرنا ہے۔
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔
(دوسرا گروپ)
اپنے گریبان میں منھ ڈالنا1
طارق نے اخبارکو خریدا۔طارق نے اخبار خریدا۔
حسیب، منیب اور مجیب آیا۔حسیب، منیب اور مجیب آئے۔
علی رضا اور شہر یار آیا۔علی رضا اور شہریار آئے۔


بہاول پور بورڈ-2019

غلط جملےدرست جملے
احمد نے ملتان جانا ہے۔احمد کو ملتان جانا ہے۔
میں نے کتاب پڑھنا ہے۔میں نے کتاب پڑھنی ہے۔
سعد اور ادریس دونوں آگیا۔سعد اور ادریس دونوں آگئے۔
شاہد نے اخبار خریدی۔شاہد نے اخبار خریدا۔
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔اپنے گریبان میں منھ ڈالنا۔
دل نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔دل چاہا تو ضرور آؤں گا۔
کاپیاں، کتابیں کپڑے سب کچھ چوری ہوگئے۔کاپیاں، کتابیں کپڑے سب کچھ چوری ہو گیا۔
لڑکیوں نے کہا ہم آتی ہیں۔لڑکیوں نے کہا ہم آتے ہیں۔
خون کالا ہونا۔خون سفید ہونا۔
دو جگ، چار گلاس، دو پلیٹیں ٹوٹ گئی۔دو جگ، چار گلاس اور دو پلیٹیں ٹوٹ گئیں۔


ڈی -جی خان بورڈ 2016

غلط جملےدرست جملے
اُلٹے بانس دہلی کواُلٹے بانس بریلی کو
پاک رہو صاف رہوپاک رہو بے باک رہو
بلی کے بھوگوں چینکا چھوٹابلے کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا
ڈوبٹے کو کشتی کا سہارا بہت ہےڈوبتے کو تنکے کا سہارا بہت ہے
شیخی اور پانچ کانےشیخی اور تین کانے
ڈاکٹر نے مریض کو دوائی دیڈاکٹر نے مریض کو دوادی
وہ تو ہمیشہ بے پر کی سناتی ہےوہ تو ہمیشہ بے پر کی اڑاتی ہے
آسمان سے کلام کرناآسمان سے باتیں کرنا
قبر پر پاؤں مارناقبر پر لات مارنا
خون لال ہوناخون سفید ہونا


ڈی -جی خان بورڈ 2017

غلط جملےدرست جملے
ہم نے عمرہ کرنا ہے۔ہمیں عمرہ کرنا ہے۔
طارق نے اخبار کو خریدا۔طارق نے اخبار خریدا۔
دل نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔دل چاہا تو ضرور آؤں گا۔
آہ تھوکتے ہیں۔آخ تھوکتے ہیں۔
پاک رہو بےباق رہوپاک رہو بے باک رہو
مدثر قرآن پڑھا ہو گا۔مدثر نے قرآن پڑھا ہو گا۔
عثمان نے شاگرد پڑھایا۔عثمان نے شاگرد کو پڑھایا۔
سامان، مکانات دکانیں سب کچھ جل گیا۔سامان، مکانات اور دُکانیں سب کچھ جل گیا
چھ چاند لگ جاناچار چاند لگ جانا۔
آدمی کا شیطان شیطان ہے۔آدمی کا شیطان آدمی ہے۔


ڈی -جی خان بورڈ 2018

غلط جملےدرست جملے
ہم نے حج کرنا ہے۔ہمیں حج کرنا ہے۔
عثمان نے شاگرد پڑھایا ۔عثمان نے شاگرد کو پڑھایا۔
سامان مکانات دکانیں سب کچھ جل گئے۔سامان، مکانات اور دُکانیں سب کچھ جل گیا
ہتھیلی پر گندم جمانا۔ہتھیلی پر سرسوں جمانا۔
سعد اور ادریس دونوں آگیا۔سعد اور ادریس دونوں آگئے۔
مجھ نے غلطی کردی۔میں نے غلطی کر دی۔
اس نے کمر کو باندھا اور کام شروع کر دیا۔اس نے کمر باندھی اور کام شروع کر دیا ہے۔
دو جگ پانچ پلیٹیں اور ایک گلاس ٹوٹ گئے۔دو جگ، پانچ پلیٹیں اور ایک گلاس ٹوٹ گیا۔
اچھا لڑکی محنتی ہے۔اچھی لڑکی محنتی ہے۔
لہو لگا کر زخمیوں میں شامل کرنا۔لہو لگا کر شہیدوں میں شامل کرنا۔


ڈی -جی خان بورڈ 2019

غلط جملےدرست جملے
علی نے کمرِ ہمت کو باندھا۔علی نے کمرِ ہمت باندھی۔
اختر نے کراچی جانا ہے۔اختر کو کراچی جانا ہے۔
انھوں نے اپنی باتیں کی۔اُنھوں نے اپنی باتیں کیں۔
ہرے باغ دکھاناسبز باغ دکھانا
پم بھی دسوں سواروں میںہم بھی ہیں پانچوں سواروں میں
میں نے کیلے کھایا۔میں نے کیلے کھائے۔
لڑکیوں نے کتے مارا۔لڑکیوں نے کتے کو مارا۔
علی رضا اور شہریار آیا۔علی رضا اور شہریار آئے۔
میں نے ان لوگوں کو قاتل سمجھے۔میں نے ان لوگوں کو قاتل سمجھا۔
جوان گھوڑی لال لگامبوڑھی گھوڑی لال لگام


ملتان بورڈ 2016

غلط جملےدرست جملے
ہم نے حج کرنا ہے۔ہمیں حج کرنا ہے
طارق نے اخبار کو خریدا۔طارق نے اخبار خریدا
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔اپنے گریبان میں منھ ڈالنا
لہو لگا کر نمازیوں میں داخل ہونا۔لہو لگا کر شہیدوں میں نام کرنا
سو برس دلّی میں رہے بھاڑ ہی جھونکا کیے۔بارہ برس دلّی میں رہے بھاڑ ہی جھونکا کیے
نوکر نے کمرے میں جھاڑو دیا۔نوکر نے کمرے میں جھاڑو دی
اسلم شام کے پانچ بجے اکرم کو ملا۔اسلم شام کے پانچ بجے اکرم سے ملا
بد اچھا گمنام بُرابد اچھا، بدنام بُرا
ہاتھوں کے کوّے اُڑاناہاتھوں کے طوطے اُڑنا
جس کی لاٹھی اس کی بیلجس کی لاٹھی اس کی بھینس


ملتان بورڈ 2017

غلط جملےدرست جملے
عثمان نے شاگرد پڑھایاعثمان نے شاگرد کو پڑھایا
میں نے فرحان دیکھامیں نے فرحان کو دیکھا
طارق نے اخبار کو خریداطارق نے اخبار خریدا
پاک رہو آباد رہوپاک رہو بے باک رہو
دل نےچاہا تو ضرور آؤں گادل چاہا تو ضرور آؤں گا
میں نے کتاب کو پڑھامیں نے کتاب پڑھی
وہ ہمت کو ہار گئےوہ ہمت ہار گئے
ہم نے کراچی جانا ہےہمیں کراچی جانا ہے
میں دن مدرسے جاتا ہوںمیں روز مدرسے جاتا ہوں
جس کی لاٹھی اس کا بھائیجس کی لاٹھی اُس کی بھینس


ملتان بورڈ 2018

غلط جملےدرست جملے
علی نے شاگرد پڑھایاعلی نے شاگرد کو پڑھایا
عورتوں نے کہا ہم آتی ہیںعورتوں نے کہا ہم آتے ہیں
سائرہ نے عمر ماراسائرہ نے عمر کو مارا
سامان، مکانات دکانیں سب کچھ جل گیاسامان، مکانات اور دکانیں سب جل گیا
میں نے اکرم دیکھامیں نے اکرم کو دیکھا
امجد نے کراچی جانا ہےامجد کو کراچی جانا ہے
میں نے کتاب پڑھنا ہےمجھے کتاب پڑھنی ہے
ریوڑ جنگل میں چر رہی ہےریوڑ جنگل میں چر رہا ہے
عید کا سورج ہوناعید کا چاند ہونا
کاغذی خچر دوڑاناکاغذی گھوڑے دوڑانا


ملتان بورڈ 2019

غلط جملےدرست جملے
میں ہر دن مدرسے جاتا ہوںمیں ہر روز مدرسے جاتا ہوں
لڑکیوں نے کہا ہم آتی ہیںلڑکیوں نے کہا ہم آتے ہیں
ریوڑ جنگل میں چر رہے ہیںریوڑ جنگل میں چر رہا ہے
وارے پیارے ہوناوارے نیارے ہونا
پاک رہو صاف رہوپاک رہو بے باک رہو
جی نے چاہا تو آؤں گاجی چاہا تو آؤں گا
میں نے فرحان دیکھامیں نے فرحان کو دیکھا
سائرہ نے عمر کے ماراسائرہ نے عمر کو مارا
عورتوں نے کہا ہم آگئی ہیںعورتوں نے کہا ہم آگئے ہیں
سیدھے بانس بریلی کواُلٹے بانس بریلی کو

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top