غلط جملوں کی درستی

اس پوسٹ میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے ماخوذ” جملوں کی درستی”  کے عنوان سے جملے شامل کیے گئے ہیں۔ غلط اور درست جملے وضاحت سے لکھ دیے گئے ہیں۔


بہاول پور بورڈ-2016

غلط جملے درست جملے
تارے جمانا تارے گننا
میں نے چاہا تو آؤں گا جی چاہا تو آؤں گا
آب و دانہ ختم کرنا آب و دانہ اُٹھنا
ہتھیلی پر مونگ جمانا ہتھیلی پر سرسوں جمانا
ہم بھی چاروں سواروں میں ہم بھی ہیں پانچوں سواروں میں
آبرو مٹی میں ملانا آبرو خاک میں ملانا
دل نے چاہا ضرور آؤں گا دل چاہا تو ضرور آؤں گا
بوڑھی گھوڑی سرخ لگام بوڑھی گھوڑی لال لگام
عورتوں نے کہا ہم آتی ہیں عورتوں نے کہا ہم آتے ہیں
بد اچھا، بدنام اچھا بد اچھا، بدنام بُرا


بہاول پور بورڈ-2017

غلط جملے درست جملے
جی نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔ جی چاہا تو ضرور آؤں گا۔
تجھ شریف کو یہ کیوں کہا؟ تجھ شریف نے یہ کیوں کہا؟
میں نے کتاب کو پڑھی۔ میں نے کتاب پڑھی۔
خون لال ہونا۔ خون سفید ہونا۔
نو سو چوہے کھا کے بلی دلی چلی۔ نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔
دل نے چاہا تو آؤں گا۔ دل چاہا تو آؤں گا۔
ہمت کو ہارنا اچھی بات نہیں۔ ہمت ہارنا اچھی بات نہیں۔
اپنا سا چہرہ لے کے رہ جانا اپنا سا منھ لے کے رہ جانا۔
گھوڑے خرید کر سونا۔ گھوڑے بیچ کر سونا۔
ہتھیلی میں سرسوں جمانا۔ ہتھیلی پر سرسوں جمانا۔


بہاول پور بورڈ-2018

غلط جملے درست جملے
احمد نے ملتان جانا ہے۔ احمد کو ملتان جانا ہے۔
میں نے کتاب پڑھنا ہے۔ مجھے کتاب پڑھنی ہے۔
سعد، ادریس دونوں آ گیا۔ سعد، ادریس دونوں آگئے۔
شاہد نے اخبار خریدی۔ شاہد نے اخبار خریدا۔
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔ اپنے گریبان میں منھ ڈالنا۔
ہم نے حج کرنا ہے۔ ہمیں حج کرنا ہے۔
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔
(دوسرا گروپ)
اپنے گریبان میں منھ ڈالنا1
طارق نے اخبارکو خریدا۔ طارق نے اخبار خریدا۔
حسیب، منیب اور مجیب آیا۔ حسیب، منیب اور مجیب آئے۔
علی رضا اور شہر یار آیا۔ علی رضا اور شہریار آئے۔


بہاول پور بورڈ-2019

غلط جملے درست جملے
احمد نے ملتان جانا ہے۔ احمد کو ملتان جانا ہے۔
میں نے کتاب پڑھنا ہے۔ میں نے کتاب پڑھنی ہے۔
سعد اور ادریس دونوں آگیا۔ سعد اور ادریس دونوں آگئے۔
شاہد نے اخبار خریدی۔ شاہد نے اخبار خریدا۔
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔ اپنے گریبان میں منھ ڈالنا۔
دل نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔ دل چاہا تو ضرور آؤں گا۔
کاپیاں، کتابیں کپڑے سب کچھ چوری ہوگئے۔ کاپیاں، کتابیں کپڑے سب کچھ چوری ہو گیا۔
لڑکیوں نے کہا ہم آتی ہیں۔ لڑکیوں نے کہا ہم آتے ہیں۔
خون کالا ہونا۔ خون سفید ہونا۔
دو جگ، چار گلاس، دو پلیٹیں ٹوٹ گئی۔ دو جگ، چار گلاس اور دو پلیٹیں ٹوٹ گئیں۔


ڈی -جی خان بورڈ 2016

غلط جملے درست جملے
اُلٹے بانس دہلی کو اُلٹے بانس بریلی کو
پاک رہو صاف رہو پاک رہو بے باک رہو
بلی کے بھوگوں چینکا چھوٹا بلے کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا
ڈوبٹے کو کشتی کا سہارا بہت ہے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا بہت ہے
شیخی اور پانچ کانے شیخی اور تین کانے
ڈاکٹر نے مریض کو دوائی دی ڈاکٹر نے مریض کو دوادی
وہ تو ہمیشہ بے پر کی سناتی ہے وہ تو ہمیشہ بے پر کی اڑاتی ہے
آسمان سے کلام کرنا آسمان سے باتیں کرنا
قبر پر پاؤں مارنا قبر پر لات مارنا
خون لال ہونا خون سفید ہونا


ڈی -جی خان بورڈ 2017

غلط جملے درست جملے
ہم نے عمرہ کرنا ہے۔ ہمیں عمرہ کرنا ہے۔
طارق نے اخبار کو خریدا۔ طارق نے اخبار خریدا۔
دل نے چاہا تو ضرور آؤں گا۔ دل چاہا تو ضرور آؤں گا۔
آہ تھوکتے ہیں۔ آخ تھوکتے ہیں۔
پاک رہو بےباق رہو پاک رہو بے باک رہو
مدثر قرآن پڑھا ہو گا۔ مدثر نے قرآن پڑھا ہو گا۔
عثمان نے شاگرد پڑھایا۔ عثمان نے شاگرد کو پڑھایا۔
سامان، مکانات دکانیں سب کچھ جل گیا۔ سامان، مکانات اور دُکانیں سب کچھ جل گیا
چھ چاند لگ جانا چار چاند لگ جانا۔
آدمی کا شیطان شیطان ہے۔ آدمی کا شیطان آدمی ہے۔


ڈی -جی خان بورڈ 2018

غلط جملے درست جملے
ہم نے حج کرنا ہے۔ ہمیں حج کرنا ہے۔
عثمان نے شاگرد پڑھایا ۔ عثمان نے شاگرد کو پڑھایا۔
سامان مکانات دکانیں سب کچھ جل گئے۔ سامان، مکانات اور دُکانیں سب کچھ جل گیا
ہتھیلی پر گندم جمانا۔ ہتھیلی پر سرسوں جمانا۔
سعد اور ادریس دونوں آگیا۔ سعد اور ادریس دونوں آگئے۔
مجھ نے غلطی کردی۔ میں نے غلطی کر دی۔
اس نے کمر کو باندھا اور کام شروع کر دیا۔ اس نے کمر باندھی اور کام شروع کر دیا ہے۔
دو جگ پانچ پلیٹیں اور ایک گلاس ٹوٹ گئے۔ دو جگ، پانچ پلیٹیں اور ایک گلاس ٹوٹ گیا۔
اچھا لڑکی محنتی ہے۔ اچھی لڑکی محنتی ہے۔
لہو لگا کر زخمیوں میں شامل کرنا۔ لہو لگا کر شہیدوں میں شامل کرنا۔


ڈی -جی خان بورڈ 2019

غلط جملے درست جملے
علی نے کمرِ ہمت کو باندھا۔ علی نے کمرِ ہمت باندھی۔
اختر نے کراچی جانا ہے۔ اختر کو کراچی جانا ہے۔
انھوں نے اپنی باتیں کی۔ اُنھوں نے اپنی باتیں کیں۔
ہرے باغ دکھانا سبز باغ دکھانا
پم بھی دسوں سواروں میں ہم بھی ہیں پانچوں سواروں میں
میں نے کیلے کھایا۔ میں نے کیلے کھائے۔
لڑکیوں نے کتے مارا۔ لڑکیوں نے کتے کو مارا۔
علی رضا اور شہریار آیا۔ علی رضا اور شہریار آئے۔
میں نے ان لوگوں کو قاتل سمجھے۔ میں نے ان لوگوں کو قاتل سمجھا۔
جوان گھوڑی لال لگام بوڑھی گھوڑی لال لگام


ملتان بورڈ 2016

غلط جملے درست جملے
ہم نے حج کرنا ہے۔ ہمیں حج کرنا ہے
طارق نے اخبار کو خریدا۔ طارق نے اخبار خریدا
اپنے گریبان میں ہاتھ ڈالنا۔ اپنے گریبان میں منھ ڈالنا
لہو لگا کر نمازیوں میں داخل ہونا۔ لہو لگا کر شہیدوں میں نام کرنا
سو برس دلّی میں رہے بھاڑ ہی جھونکا کیے۔ بارہ برس دلّی میں رہے بھاڑ ہی جھونکا کیے
نوکر نے کمرے میں جھاڑو دیا۔ نوکر نے کمرے میں جھاڑو دی
اسلم شام کے پانچ بجے اکرم کو ملا۔ اسلم شام کے پانچ بجے اکرم سے ملا
بد اچھا گمنام بُرا بد اچھا، بدنام بُرا
ہاتھوں کے کوّے اُڑانا ہاتھوں کے طوطے اُڑنا
جس کی لاٹھی اس کی بیل جس کی لاٹھی اس کی بھینس


ملتان بورڈ 2017

غلط جملے درست جملے
عثمان نے شاگرد پڑھایا عثمان نے شاگرد کو پڑھایا
میں نے فرحان دیکھا میں نے فرحان کو دیکھا
طارق نے اخبار کو خریدا طارق نے اخبار خریدا
پاک رہو آباد رہو پاک رہو بے باک رہو
دل نےچاہا تو ضرور آؤں گا دل چاہا تو ضرور آؤں گا
میں نے کتاب کو پڑھا میں نے کتاب پڑھی
وہ ہمت کو ہار گئے وہ ہمت ہار گئے
ہم نے کراچی جانا ہے ہمیں کراچی جانا ہے
میں دن مدرسے جاتا ہوں میں روز مدرسے جاتا ہوں
جس کی لاٹھی اس کا بھائی جس کی لاٹھی اُس کی بھینس


ملتان بورڈ 2018

غلط جملے درست جملے
علی نے شاگرد پڑھایا علی نے شاگرد کو پڑھایا
عورتوں نے کہا ہم آتی ہیں عورتوں نے کہا ہم آتے ہیں
سائرہ نے عمر مارا سائرہ نے عمر کو مارا
سامان، مکانات دکانیں سب کچھ جل گیا سامان، مکانات اور دکانیں سب جل گیا
میں نے اکرم دیکھا میں نے اکرم کو دیکھا
امجد نے کراچی جانا ہے امجد کو کراچی جانا ہے
میں نے کتاب پڑھنا ہے مجھے کتاب پڑھنی ہے
ریوڑ جنگل میں چر رہی ہے ریوڑ جنگل میں چر رہا ہے
عید کا سورج ہونا عید کا چاند ہونا
کاغذی خچر دوڑانا کاغذی گھوڑے دوڑانا


ملتان بورڈ 2019

غلط جملے درست جملے
میں ہر دن مدرسے جاتا ہوں میں ہر روز مدرسے جاتا ہوں
لڑکیوں نے کہا ہم آتی ہیں لڑکیوں نے کہا ہم آتے ہیں
ریوڑ جنگل میں چر رہے ہیں ریوڑ جنگل میں چر رہا ہے
وارے پیارے ہونا وارے نیارے ہونا
پاک رہو صاف رہو پاک رہو بے باک رہو
جی نے چاہا تو آؤں گا جی چاہا تو آؤں گا
میں نے فرحان دیکھا میں نے فرحان کو دیکھا
سائرہ نے عمر کے مارا سائرہ نے عمر کو مارا
عورتوں نے کہا ہم آگئی ہیں عورتوں نے کہا ہم آگئے ہیں
سیدھے بانس بریلی کو اُلٹے بانس بریلی کو

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top