Untitled 1280 × 720 px 1200 × 630 px

اس پوسٹ میں ک، گ، ل اور م سے شروع ہونے والے اردو محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ محاورے تمام کلاسز کے لیے کار آمد ہیں۔ اس سے پہلےاس سیریز کی چھٹی پوسٹ۔ "6- اردو محاورات (Muhavare in Urdu)” ۔ میں ص،ض،ظ،ظ،ع،غ،ف اور ق کے محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔

ک، سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

کافور ہونا
غائب ہو جانا
ماں نے میری پیشانی پہ ہاتھ رکھا اور درد کافور ہو گیا۔
کاغذ کھولنا
عیب فاش کرنا، برائیاں کا اعلان کر دینا
ان نام نہاد مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کے کاغذ کھولنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
کاغذی گھوڑے دوڑانا
بہت خط و کتابت کرنا
سرکاری کام کروانے کے لیے دادا جی کو بہت کاغذی گھوڑے دوڑانے پڑے۔
کشیدہ خاطر ہونا
ناراض ہونا
پہلے تو دونوں دوستوں میں بہت بھائی چارہ تھا لیکن اب کشیدہ خاطر ہیں۔
کان کھڑے ہونا
چوکنا ہونا، خبردار ہو جانا
اپنے کان کھڑے رکھو، اوردشمن کی تمام حرکات پر نظر رکھو۔
کانٹوں میں گھسیٹنا
شرمندہ ہونا
آپ تو مجھے کانٹوں میں گھسیٹ رہے ہیں۔ میری حقیر سی خدمت کا ذکر بار بار نہ کریں۔
کشتوں کے پشتے لگ جانا
لاشوں کا ڈھیر لگ جانا
دہشت گردوں نے ایک ہی حملے میں کشتوں کے پشتے لگا دیے۔
کفر ٹوٹنا
ضد دُور ہونا
بالآخر کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے اور تمام رشتے داوں نے آپس میں صلح کر لی۔
کنارہ کرنا
الگ ہو جانا
بیٹے نے باپ کی بات مانی اور بُری صحبت سے کنارہ کر لیا۔
کور دبنا
عاجز و مغلوب ہونا
مرزا جی کی صرف آغا صاحب سے کور دبتی ہے۔
کُھل کھیلنا
کھلے بندوں، اعلانیہ
بزرگوں کے اس دُنیا کے جانے کے بعد عیاش اولاد نے کُھل کھیلنا شروع کر دیا تھا۔
کالے کوسوں دور ہونا
بہت فاصلہ ہونا
پاکستانی قوم کے لیے امن اور ترقی کالے کوسوں دور ہے۔ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔
کچھا چِٹھا کہنا
صحیح صحیح حال بیان کر دینا
میں نے اپنے علم کے مطابق کچھا چِٹھا بیان کر دیا ہے اب جیسے چاہیں آپ فیصلہ کریں۔
کتر بیونت کرنا
کانٹ چھانٹ کرنا، کمی بیشی کرنا
سگھڑ عورتیں کتر بیونت کر کے کم آمدنی کے باوجود گھر کا نظام بخوبی چلا لیتی ہیں۔
کھیت رہنا
لڑائی میں مارے جانا
لڑائی میں دشمن کے سیکڑوں فوجی کھیت رہے اور سیکڑوں ہی گرفتار ہوئے۔

گ، سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

گاڑھی چھننا
بہت محبت ہونا
 عابد اور ساجد پہلے ایک دوسرے کے مخالف تھے مگر آج کل گاڑھی چھنتی ہے۔
گاؤ خورد ہونا
 ضائع ہو جانا
حکومت کے پچھلے تمام منصوبے گا ؤ خورد ہو گئے ہیں ۔
گردن ناپنا
 سر اڑا دینا
جو بھی حکم عدولی کرے گا۔ شاہی فرمان کے مطابق اس کی گردن ناپی جائے گی۔
گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا
ایک حال پر نہ رہنا، دغا باز
 اُس کی کسی بات کا اعتبار نہیں وہ تو گرگٹ طرح رنگ بدلتا ہے ۔
گُل کھلانا
 عجیب کام کرنا
باپ تو شریف تھا مگر بیٹا آئے دن کوئی نہ کوئی گل کھلاتا رہتا ہے۔
 گلے کا ہار ہونا
ہر وقت کا ساتھ رہنا
نجمہ تو سلمیٰ کے گلے کا ہار ہو کر رہ گئی ہے جب دیکھو دونوں ساتھ ہیں ۔
 گونگے کا گڑ کھانا
 چُپ سادھنا
 تم نے کیا گونگے کا گڑ کھایا ہے، کچھ منہ سے بھی پھوٹو ۔
 گھوڑے بیچ کر سونا
 بے فکری سے سونا
جوانی میں ہم بھی گھوڑے بیچ کر سویا کرتے تھے۔ مگر اب بڑھاپے میں کہیں ایک آدھ گھڑی کو آنکھ لگتی ہے ۔
گنگا نہانا
مشکل کام سرانجام دینا
جب ہم نے محلے سے گند ختم کیا گویا گنگا نہا آئے۔
گولر کا پھول کھلنا
 ان ہونی بات ہونا
 وہ تو کنجوس ہے، اس نے سخاوت کیا کی گو یا گولر کا پھول کھل گیا۔
 گھی کے چراغ جلانا
 خوشیاں منانا
 ملک میں امن ہوا تو لوگوں نے گھی کے چراغ جلائے ۔
 گرہ میں باندھنا
یا درکھنا، پلے باندھ لینا
جو لوگ بڑوں کی نصیحتیں گرہ میں باندھ لیتے ہیں۔ زندگی میں کبھی نا کام نہیں ہوتے ۔

ل، سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

لتّے لینا
خوب خبر لینا، سرزنش کرنا
استاد نے بد تمیزی کرنے پر شاگرد کے خوب لتّے لیے۔
لال پیلا ہونا
غضب ناک ہونا
آپ کیوں لال پیلے ہو رہے ہیں؟ میں نے کیا کِیا ہے؟
 لوہا ماننا
کسی کے ہنر کا قائل ہونا
 ساری دنیا چائینیزاشیاء کا لوہا مانتی ہے۔
لٹّو  ہونا
فریفتہ ہونا
یہ حسن چند روزہ ہے ، آپ کیوں اس پر لٹّو ہور ہے ہیں؟
لکیر کا فقیر ہونا
بے سوچے سمجھے پرانی  باتوں پر کار بند ہونا
جاہل لوگ عام طور پر سوجھ بوجھ سے تو کام لیتے نہیں۔ اور لکیر کے فقیر ہوتے ہیں ۔
لنگوٹی میں پھاگ  کھیلنا
مفلسی میں عیش کرنا
زندہ دل لوگ لنگوٹی میں پھاگ کھیلنے کا جواز پیدا کر لیتے ہیں ۔
لام کاف بکنا
بدزبانی کرنا
ٹریفک وارڈن لام کاف بکتار ہا مگر ویگن والا اُس کی سُنی ان سنی کر کے بھاگ گیا۔
لیت و لعل کرنا
ٹال مٹول کرنا
میں جب بھی اس سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کرتا ہوں۔ وہ لیت و لعل کرنے لگتا ہے۔
لیپا پوتی کرنا
چاپلوسی کرنا ،خوشامد
 میاں! میں تمھاری اصلیت جان چکا ہوں ، اب لیپا پوتی کرنے کا کچھ فائد ہ نہیں ۔
لٹیا ڈبو دینا
بات بگاڑ نا ، تباہ و برباد کر دینا
امید تھی کہ تم پڑھ لکھ کر خاندان کا نام روشن کرو گے مگر تم نے تو لٹیا ہی ڈبودی ۔
لے دے کرنا
ملامت کرنا
ایک سیاست دان نے اسلامی دستور کی مخالفت کی تو قوم نے ان کے بیان پر بہت لے دے کی۔

م، سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

ماتھا ٹھنکنا
 کسی کام سے متعلق پہلے  سے بُرے آثار ظاہر ہونا
اسے یہاں دیکھتے ہی میرا ماتھا ٹھنکا تھا کہ کوئی نیا گل ضرور کھلنے کو ہے۔
مانگ اجڑنا
بیوہ ہونا
ابھی شادی کو دو سال ہی ہوئے تھے کہ بے چاری کی مانگ اجڑ گئی ۔
مجرا کرنا
حساب میں وضع کرنا
لیجیے سو روپے کا نوٹ ہے پچھلے حساب میں سے مجرا کر لیجیے ۔
مَسیں بھیگنا
نو جوانی کا آغاز ہونا
ابھی اس کی عمر ہی کیا تھی مَسیں بھیگ رہی تھیں کہ پیغام قضا آ گیا۔
مضحکہ اڑانا
 ہنسی اڑانا
ایسی بے تکی شاعری کا مضحکہ نہ اڑایا جائے تو کیا کیا جائے ۔
منہ دیکھتے رہ جانا
حیران رہ جانا
بھیڑیا سب کے سامنے میمنا اٹھا کر لے گیا اور سب لوگ منہ دیکھتے رہ گئے۔
منہ کی کھانا
 شکست کھانا
 میدانِ جنگ میں دشمن نے منہ کی کھائی اور اسے بھاگتے ہی بنی ۔
مٹھی گرم کرنا
 رشوت دینا
ہمارے یہاں پولیس کا بہت برا حال ہے، کوئی کام مٹھی گرم کیے بغیر نہیں ہوتا۔
مسجد ٹھنڈی کرنا
مسجد کا منہدم کرنا
پہلے اس مسجد کو ٹھنڈی کرو۔ پھر اسے وسعت دینے کے لیے از سر نو تعمیر کرو۔
موم کی ناک ہونا
 غیر مستقل مزاج ہونا
موم کی ناک نہ بنو ، کچھ تو مستقل مزاجی سیکھو۔
 مَیل کا بیل بنانا
انتہائی مبالغہ آمیزی کرنا
میل کا بیل بنانا تو کوئی تم سے سیکھے۔ معمولی سی بات کا تم نے کیا بنا دیا ہے۔
منہ میں پانی بھر آنا
جی للچانا
حلوائی کی دکان پر تازہ مٹھائی دیکھ کر احمد کے منہ میں پانی بھر آیا۔
 مجرا بجالانا
آداب بجالانا
در باری مجرا بجالائے اور اپنی اپنی نشستوں پر براجمان ہو گئے۔

اور یہ بھی دیکھیے:

سابقے اور لاحقے

مآخذ: کلید اردو

FAQ

کیا اس بلاگ میں محاورات کا مفہوم شامل ہے؟

جی، اس میں تمام محاورات کے مفہوم شامل ہیں۔

کیا محاورات کو جملوں میں استعمال کیا گیا ہے

جی ہاں، تمام محاورات کو آسان جملوں میں استعمال کیا گیا ہے۔

کیا یہ محاورات کسی امتحان میں کار آمد ہیں؟

جی، یہ تمام جماعتوں اور ppsc اردو کے امتحانات میں کار آمد ہیں۔

یہ محاورات تمام کلاسز کے لیے ہیں؟

جی، یہ سکول، کالج، یونیورسٹی، تمام کلاسز کے لیے ہیں۔

2 thoughts on “50 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu”

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top