تحریر: علی احمد
ہمارے گھر میں پودوں کی ایک چھوٹی سی دنیا ہوا کرتی تھی جن کا سربراہ جامن کا پیڑ اور اہل خانہ میں ایک لیموں کا پودا جس پہ خوب لیموں لگتے اور ہماری ضرورت پوری کرتے۔۔انگور کی بیل، امرود کا درخت ، دھنیا، مرچوں کا پودا اور موتیا پورے گھر کو مہکاتا تھا۔میں اکثر ان کی صحبت میں رہتا۔

مجھے یہ سر سبز دُنیا بہت عزیز تھی۔ میں پڑھائی کی غرض سے شہر سے کوچ کر گیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ان سے بے اعتنائی برتی گئی۔۔۔ انگور کی بیل، امرود کا درخت، دھنیا اور مرچوں کا پودا یہ سب ہم سے روٹھ گئے۔۔۔
جامن کا پیڑ ،ہماری بے وفائی کے با وجود ہمارے آنگن کو سایہ مہیا کرتا رہا۔ میرا جب بھی گھر آنا ہوتا تو امّی شکایت کرتی یہ تمہارا چہیتا بہت گند بکھیرتا ہے اس پہ وہ اسرار کرتیں کہ اسے کٹوا دیتے ہیں۔ یہ باتیں سُن کہ مجھے دُکھ ہوتا اور میں خفا ہو جاتا ۔
ایک دن بات اتنی آگے بڑھی کہ میں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا کہ اگر اس درخت کو بے دخل کیا گیا تو میں بھی واپس گھرنہیں آؤں گا۔ امی کو یہ کب گوارا تھا کہ بیٹا گھرچھوڑے اس طرح پیڑ کو بھی رہنے کی اجازت مل گئی۔ جب تک ہم اُس گھر میں رہے اس کی کانٹ چھانٹ تو ہوتی رہی لیکن اسے کاٹا نہیں گیا۔۔ ۔
چند مہینے ہوئے ہم نے وہ گھر بیچ دیا۔۔اب سُنا ہے کہ خریداروں نے پیڑ کاٹ دیا ہے اور صحن کو کشادہ کر لیا ہے۔۔۔
یہ بات مجھے انتطار حسین صاحب کا ایک جملہ پڑھ کے یاد آگئئ۔

” 1960 کی دہائی کے اوائل میں جب پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ کے برابر کھڑا بلند و بالا پیپل کا پیڑ کاٹا گیا تو مجھے یوں لگا کہ شہر میں قتل کی کوئی واردات ہو گئی ہے اور بستی کے سر سے کسی ولی کا سایہ اُٹھ گیا ہے۔ “
شاعری پڑھیں:
افتخار عارف بہ حیثیت غزل گو
تحقیق و تنقید: علی احمد تعارف:پیدائش اور نام افتخار عارف 21 مارچ 1944 ء کو لکھنو میں پیدا ہوئےجبکہ شناختی […]
علامہ اقبال مضمون
علامہ اقبال 9 نومبر ۱۸۷۷ء کوشہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد بزرگوار شیخ نورمحمد نہایت متقی اور پرہیز گار انسان تھے۔ آپ کی والدہ امام بی بی بھی بہت پر ہیز گار تھیں ۔
آب زم زم
آب زم زم دنیا کا بہترین پانی ہے جو بھوک اور پیاس میں یکساں مفید ہے اور ہمیشہ محترم ومقدس سمجھا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو آب زم زم سے ایک گہری محبت و عقیدت ہے۔
کشمیر بنے گا پاکستان: حقیقت یا نعرہ؟
حقیقت یا نعرہ؟ کشمیر ایک ایسا خطہ ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے تنازع کا شکار ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے بعد سے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اس مسئلے نے نہ صرف دو جنگوں کو جنم دیا
اینٹی ناول کی تعریف
اینٹی ناول کی صورت میں ایسے ناول بھی لکھے گئے یا لکھے جارہے ہیں جن میں ناول نگاری کےمُسلمہ فارمولہ سے انحراف کیا جارہا ہے، لہذا اینٹی ناول کو انحراف کا ناول بھی قرار دیا جاسکتا ہے
ہیرو اور اینٹی ہیرو
کسی کہانی میں ایسا کردار جو حقیقت پسندانہ روپ میں نظر آتا ہے۔ اس کی شخصیت خوبیوں اور خامیوں کا مرکب ہوتی ہے۔ یہ عام ہیرو جیسا، صرف خوبیوں کا مالک نہیں ہوتا بلکہ ایک پیچیدہ اور متضاد کردارنبھاتا ہے۔
ایہام گوئی کی تعریف
ایہام اسلوب کی وہ خاصیت ہے جس کی وجہ سے شعر میں دو معنی پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایک معنی قریب کے، جو شعر سنتے ہی ذہن میں آتے ہیں لیکن ذرا غور کرنے پر معنی بعید منکشف ہوتے ہیں
بارہ ماسہ کی تعریف
یہ ایسی صنف ہے جس میں عشق و عاشقی اور ہجر و وصل کا تذکرہ سال کے بارہ مہینوں کی مناسبت سے ہوتا ہے
بحر کی تعریف
فرہنگ آصفیہ کے بموجب “وزنِ شعر (مجازاً) نظم کے 19 وزنوں میں سے ہر ایک وزن کو بحر کہتے ہیں ۔
علم بدیع کی تعریف
علم بدیع کا مقصد تحریر یا تقریر میں حسن و جمال پیدا کرنا ہے۔
بندش الفاظ
بندش الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیں شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا