riddles in urdu with answers | پہیلیاں اور جواب

Riddles in Urdu with answers:

Riddles are a fun and engaging way to challenge your mind and entertain people of all ages. In this post, we bring you a collection of unique riddles in Urdu along with their answers. Test your wits and enjoy the thrill of solving these intriguing puzzles!

نوٹ: سکھی، ہندی میں سہیلی یا دوست کو کہتے ہیں۔ ہر پہیلی کی آخری سطر (مصرع) میں ملتا جلتا جواب لکھا گیا ہے۔ جیسے :پہلی پہیلی میں “اے سکھی کاغذ” یعنی اے سہیلی کیا یہ کاغذ ہے ! لیکن جواب والے بٹن میں اس کا درست جواب چھپا ہے۔ جیسے: “نا سکھی کاپی” نہیں سہیلی یہ کاپی ہے۔ 

پہیلی (1)

پڑھنے لکھنے میں کام آئے
ابو جی بازار سے لائے
جس کے لیے بے چین تھی آپی
اے سکھی کاغذ

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی کاپی

پہیلی(2)

گوداموں میں مال چھپائے
پہرا دے اور کچھ نہ بتائے
پتھر دل سے پڑ گیا پالا
اےسکھی بنیا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی تالا

پہیلی(3)

جانے کیا کچھ سوچ رہا ہے
بیٹھا ہے تو بیٹھا ہوا ہے
جیسے کوئی آوارہ بادل
اے سکھی گونگا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی پاگل

پہیلی(4)

جُھوٹے کے بھی ہاتھ میں آئے
سچا بھی وہ کام میں لائے
ساتھ رکھیں اُسے چور اور ڈاکو
اے سکھی پیسہ

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی چاقو

پہیلی(5)

اپنوں کا وہ ساتھ چُھڑائے
تن میں من میں آگ لگائے
دُوری بنادے ہراک قُربت
اے سکھی دشمن

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی غربت

پہیلی(6)

صبح سویرے اُٹھ کر بیٹھوں
جلدی جلدی کپڑے پہنوں
بن کر دیکھوں چھیل چھبیلا
کیوں بھئی سرکس

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا بھئی میلہ

پہیلی(7)

دیکھوں تو مرا جی للچائے
نئے رنگ اور سواد میں آئے
ناریل، چاکلیٹ، آم اور کافی
اے سکھی بسکٹ

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی ٹافی

پہیلی(8)

کوٹ پینٹ کی شان بڑھائے
سردی بھی کچھ دُور بھگائے
گلے میں جس کو باندھے بھائی
اے سکھی مفلر

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی ٹائی

پہیلی(9)

سارے گھر میں شور مچائے
کوئی اُس کو روک نہ پائے
بجا رہا ہےننّھا راجا
اےسکھی سیٹی

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی باجا

پہیلی(10)

ٹپ ٹپ کر کے جل تھل کر دے
سارے گھر کو پاگل کر دے
ہر کمرے کو کر دے آنگن
اے سکھی نالا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی ساون

پہیلی(11)

آنکھوں کی وہ شوبھا بڑھائے
جو بھی دیکھے دیکھتا جائے
پھیلے ہے وہ آنکھیں مَل مَل
اے سکھی سُرمہ

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی کاجل

پہیلی(12)

جب بھی کھانا سامنے آئے
آس پاس ہی وہ منڈلائے
بچوں کو وہ لگے ہے ہوا
اے سکھی کُتّا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی کوّا

پہیلی(13)

خوب ہرے پتوں کی سبزی
خون بڑھانے والی سبزی
شوق سے کھائے ہر اک بالک
اے سکھی شلجم

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی پالک

پہیلی(14)

چاول سبزی گوشت پکائے
پک جائیں تو سیٹی بجائے
گرم ہے اب بھی دیکھ لو چھُو کر
اے سکھی چولھا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی کُوکر

پہیلی(15)

 روٹی کا وہ ساتھ نبھائے
ہر لُقمے کا سواد بڑھائے
جس کے بنا بے کار ہے برتن
اے سکھی چٹنی

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی سالن

پہیلی(16)

روٹی کو وہ گول بنائے
چاروں جانب اُس کو گھمائے
لکڑی کا ہے اُس کا تن من
اے سکھی چکلا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی بیلن

پہیلی(17)

پاس نہ اُس کو کوئی بٹھائے
وہ بیٹھے تو خود اُٹھ جائے
اچھّوںکی صحبت سے چھُوٹا
اے سکھی اَن پڑھ

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی جُھوٹا

پہیلی(18)

پیڑوں پر بھی وہ چڑھ جائے
شہد کا چھتہ توڑ کے کھائے
بھاتے نہیں ہیں اُس کو آلو
اے سکھی بندر

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی بھالُو

پہیلی(19)

جب جنگل میں بھاگے ہے وہ
دوڑ میں سب سے آگے ہے وہ
شیر بھی اُس سے دوڑ نہ جیتا
اے سکھی ہرنی

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی چیتا

پہیلی(20)

 ریل سے اُترے باہر آئے
گھر تک کیسے پہنچا جائے
ہم نے اسٹیشن پر مانگا
اے سکھی رکشا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سیکھی تانگا

پہیلی(21)

ننّھےکو بھی دل سے بھائے
کُر کُر کر کے خوب چبائے
چائے سے جس کو کھا ئیں آپا
اے سکھی بسکٹ

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی پاپا(رس)

پہیلی(22)

گرمی کی وہ پیاس بجھائے
سردی میں بھی چھُوٹ نہ پائے
بُوجھ سکے تو بُوجھ سیانی
اے سکھی شربت

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

ناسکھی پانی

پہیلی(23)

ایک انوکھی چیز ہے ایسی
دُنیا میں نہیں کوئی ویسی
جس سے گھر آنگن میں جھانکیں
اے سکھی کھڑکی

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی آنکھیں

پہیلی(24)

بھاری بھر کم بوجھ اُٹھائے
پیٹھ پر اپنی سیر کرائے
ہم سب کا وہ پیارا ساتھی
اے سکھی گھوڑا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی ہاتھی

پہیلی(25)

نرم ملائم جی للچائے
منہ میں میرے پانی آئے
دیکھ کے اُس کا پیارا جلوہ
اے سکھی لڈو
نا سکھی لڈّو

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی حلوہ

پہیلی(26)

میں جو کروں وہ کر کے دکھائے
نقل اُتارے شور مچائے
اچھلے کودے باہر اندر
اے سکھی بچّہ

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی بندر

پہیلی(27)

گھر کی حفاظت خوب کرے ہے
کام میں سالوں سال چلے ہے
جس کو سنبھال کے رکھے بھابی
اے سکھی بٹوا

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی چابی

پہیلی(28)

پھول اور پودوں کو نہلائے
پیڑ کے پتوں کو چمکائے
بدلے سارے باغ کا عالم
اے سکھی مالی

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

اے سکھی شبنم

پہیلی(29)

دشمن سے بھی لڑ جائے ہے
جھگڑا ہو تو اڑ جائے ہے
جس سےڈر کر بھاگے گھوڑا
اے سکھی لاٹھی

پانچ(5) سیکنڈ سوچیے اور پھر جواب دیکھیے۔۔۔

نا سکھی کوڑا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top