اس پوسٹ میں ن، و، ہ اور ی سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ محاورے تمام کلاسز کے لیے کار آمد ہیں۔ اس سے پہلےاس سیریز کی چھٹی پوسٹ۔ “7- اردو محاورات (Muhavare in Urdu)” ۔ میں ک، گ، ل اور م سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔
حروف “ن، و اور ی” شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملوں میں استعمال
نظر لگنا |
---|
نظر بد کا اثر ہو جانا |
نا جانے کس کی نظر لگی ہے ، گھر کا سکون برباد ہو گیا ہے۔ |
ناک بُھوں چڑھانا |
---|
تیوری چڑھانا/ بُرا منانا |
عزیزم! کھانے پینے کی چیزوں پر ناک بھوں نہ چڑھایا کرو، جو ملے کھا لیا کرو۔ |
ناکوں چنے چبوانا |
---|
بہت دق کرنا/بہت تنگ کرنا |
کچھ افسروں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کو ناکوں چنے چبواتے ہیں، چنانچہ وہ مقبول نہیں ہوتے! |
نہال کرنا |
---|
خوش کرنا |
تم نے میری خواہش پوری کر دی، خدا تمھیں نہال کرے! |
نو دو گیارہ ہونا |
---|
رفو چکر ہونا |
ڈاکو قافلے کو لوٹ کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ |
نالش کرنا |
---|
مقدمہ دائر کرنا |
نوبت یہاں تک آ پہنچی کہ دوست نے دوست پر نالش کر دی۔ |
نخاس چڑھانا |
---|
رسوائے عام ہونا |
پاکستانی اشرافیہ کی بد عنوانیاں کوئی ڈھکی چھپی نہیں بلکہ ہر جگہ ان کا نخاس چڑھ چکا ہے۔ |
ننانوے کے پھیر میں پڑنا |
---|
روپیا جمع کرنے کی فکر میں پڑنا |
وہ شخص تمام عمر نناوے کے پھیر میں پڑا رہا ہے اور اب تنہا ہے۔ |
نو تیرہ بائیس بتانا |
---|
ٹرخانا، ٹالنا |
میں نے ضرورت پڑنے پر دوست سے کچھ رقم کا تقاضا کیا مگر اس نے نو تیرہ بائیس بتا کر مجھے فارغ کر دیا۔ |
وبالِ جان ہونا |
---|
مصیبت کا باعث ہونا |
بری صحبت میں پڑنے کے باعث دونوں لڑکے والدین کے لیے وبالِ جان بنے ہوئے ہیں۔ |
وضع بدلنا |
---|
طور طریقے بدلنا |
اگر تم اپنی وضع بدلنے پر راضی ہو جاؤ تو پھر میں بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کر لوں گا۔ |
وقت کاٹنا |
---|
وقت گزارنا |
امیری ہو یا غریبی، بہرحال وقت کاٹنا پڑتا ہے۔ |
واہی تباہی بکنا |
---|
بیہودہ باتیں کرنا |
وہ طیش/غصے میں آ کر واہی تباہی بکنے لگا۔ |
وارے نیارے ہونا |
---|
خوب فائدے اٹھانا |
ا ن دنوں کاروباری لوگوں کے وارے نیارے ہیں۔ |
وجد میں آنا |
---|
مست ہو جانا |
قوالی سن کر لوگ وجد میں آ گئے۔ |
ہ، ی سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملوں میں استعمال
ہاتھ بٹانا |
---|
مدد کرنا |
گھر آ کر امی کا ہاتھ بٹایا کرو۔ |
ہاتھ اٹھانا |
---|
دست بردار ہونا۔ الگ ہونا |
ہم نے تو پہلے ہی اس ذمہ داری سے ہاتھ اٹھا لیا تھا۔ |
ہوا دینا |
---|
اشتعال دینا/اکسانا |
وہ پہلے ہی بھرا بیٹھا ہے، تم معاملے کو مزید ہوا دے رہے ہو۔ |
ہاتھ رنگنا |
---|
نفع کمانا |
چینی کے تاجروں نے اس سال خوب ہاتھ رنگے ہیں۔ |
ہاتھ مَلنا |
---|
پچھتانا |
سوچ سمجھ کر کام کیا کرو، بعد میں سوائے ہاتھ ملنے کے کچھ نہیں رہ جاتا۔ |
ہاتھوں کے طوطے اڑنا |
---|
حواس باختہ ہونا/ حیران و پریشان ہونا |
ماں نے بچے کے گم ہونے کی خبر سُنی تو اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ |
ہوا سے باتیں کرنا |
---|
بہت تیز ہونا |
چین کی ٹرینیں ہو اسے باتیں کرتی ہیں۔ |
ہتھیلی پر سرسوں جمانا |
---|
نہایت پھرتی سے کوئی کام کرنا |
بھائی صاحب! یہ کام ذرا دیر طلب ہے۔ جلدی نہ کیجیے، ہتھیلی پر سرسوں نہیں جمائی جا سکتی۔ |
ہاتھ پاؤں مارنا |
---|
کوشش کرنا |
بیچارے احمد نے ملازمت کے حصول کے لیےبہت ہاتھ پاؤں مارے لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ |
ہوائی قلعے تعمیر کرنا |
---|
زبانی منصوبے بنانا |
زندگی عمل سے بنتی ہے۔ ہوائی قلعے تعمیر کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہونا۔ |
ہُو کا عالم ہونا |
---|
اجاڑ سنسان ہونا |
جنگل میں ایک ہُو کا عالم تھا، دور دور تک کسی جاندار کا کوئی نشان نہ تھا۔ |
ہفت خواں سر کرنا |
---|
نہایت مشکل کام کرنا |
اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہفت خواں سر کرنے کے مترادف ہے۔ |
ہمت جواب دینا |
---|
حوصلہ ہار جانا |
اب میری ہمت جواب دے گئی ہے۔ بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ |
یاوری کرنا |
---|
مدد کرنا |
اگر قسمت نے یاوری کی تو کسی دن درِ حبیبؐ پر پہنچ جاؤں گا۔ |
یک جان و دو قالب |
---|
نہایت گہرے دوست ہونا |
حامد اور محمود آپس میں یک جان دو قالب ہیں۔ |
یاد اللہ ہونا |
---|
جان پہچان، واقفیت |
میرا اُس سے آج کا تعلق نہیں، بہت پُرانی یاد اللہ ہے۔ |
ید طولیٰ رکھنا |
---|
مکمل مہارت ہونا |
حکیم سعید جملہ طبی امور میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔ |
- اردو املا کی غلطیاں اور ان کی اصلاح
- urdu qawaid o insha 9 10 pdf online free download
- 10th class urdu grammar mcqs quiz 2
- 10th class urdu grammar mcqs online quiz 1
- صنائع بدائع
- علم بیان
مآخذ: کلید اردو
اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں
-
30 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
50 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
(38) اردو محاورے، معنی اور جملے
-
(46) اردو محاورات، معنی اور جملے
-
(42) اردو محاورات، معنی اور جملے | Muhavare in urdu
-
41 اردو محاورے معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
37 اردو محاورات، معنی اور جملے | Urdu Muhavare
-
47 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu