'نے' اور 'کو' کا استعمال
‘نے’ کا استعمال
اردو زبان میں "نے ” فاعل (subject) کی علامت ہے۔ اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے:
- ” نے” متعدی افعال میں فاعل (subject)کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔
- فعل متعدی کے ماضی مطلق، ماضی قریب ماضی شکیہ کے ساتھ "نے” استعمال ہوتا ہے جیسے: حسنین نے کتاب پڑھی۔ حمزہ نے خط لکھا۔ مدثر نے قرآن پڑھا ہوگا۔
- بعض متعدی افعال ایسے ہیں جن کے فاعل کے ساتھ "نے” نہیں آتا مثلاً لانا اور بولنا“ کے افعال میں متعدی ہونے کے باوجود ” نے استعمال نہیں ہوتا۔
- افعال لازم کے فاعل کے ساتھ "نے” استعمال نہیں ہوتا۔ جیسے: دوڑا۔ رویا۔ چلا۔ بھاگا۔ کے ساتھ "نے” نہیں آتا۔
- بعض فعل لازم ایسے ہیں جن کے فاعل کے ساتھ "نے” آتا ہے جیسے : عزیز نے گلاس توڑا۔ رقیہ نے کھانا پکایا۔
- چاہنا مصدر کے فعل کے ساتھ "نے” آتا ہے۔ لیکن اگر فاعل، دل، طبیعت، جی ہوں تو "نے” کا استعمال نہیں ہوتا ہے جیسے : دل چاہا تو ضرور آؤں گا۔ طبیعت چاہی تو چلا جاؤں گا۔ جی چاہا تو آؤں گا۔
- مجھ اور تجھ اگر فاعل ہوں تو "نے” نہیں آتا لیکن ان کے ساتھ کوئی صفت ہو تو "نے” استعمال ہوگا جیسے : مجھے بدنصیب نے یہ نہیں کیا تھا۔ تجھ شریف نے یہ کیوں کہا؟
- مصدر کے ساتھ "نے” کا استعمال غلط ہے۔ جیسے: امجد نے کراچی جانا ہے۔ میں نے کتاب پڑھنا ہے۔ ہم نے حج کرنا ہے۔ ان کی صحیح صورت یہ ہوگی : امجد کو کراچی جانا ہے۔ مجھے کتاب پڑھنا ہے۔ ہمیں حج کرنا ہے۔
‘کو’ کا استعمال
اردو زبان میں” کو” مفعول (object) کی علامت ہے جس کے استعمال میں احتیاط لازمی ہے:
- جب کسی جملے میں مفعول عاقل جاندار ہو تو اس کے ساتھ ” کو ” ضرور آتا ہے۔ جیسے: عثمان نے شاگرد کو پڑھایا۔ میں نے فرحان کو دیکھا۔
- اگر کسی جملے میں مفعول بے جان ہو تو ” کو” نہیں آتا جیسے : میں نے کتاب پڑھی۔ طارق نے اخبار خریدا، بولنا چاہیے۔ ان جملوں میں "کو” کا استعمال غلط ہے۔
- مرکب مصدر جو محاورے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں وہاں ” کو ” کا استعمال غلط ہے جیسے : کمر باندھنا کے بجائے کمر کو باندھا۔ ہمت ہارنا کے بجائے ہمت کو ہارنا غلط ہوگا۔
- اگر کسی جملے میں جاندار ذو العقول دو مفعول ہوں تو ان میں دوسرے مفعول کے ساتھ کو” استعمال” کرنا ٹھیک ہوگا نہ کہ دونوں مفعولوں کے ساتھ ” کو استعمال کیا جائے۔ جیسے: اسامہ نے بچہ اس کی ماں کو دیا۔ اس جملے میں بچہ اور ”ماں دونوں مفعول ہیں لیکن کو” صرف” دوسرے مفعول ماں کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔
اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں
-
صنائع بدائع
-
علم بیان
-
تَلَفُّظ
-
فعل، فاعل، اسم صفت، اسم موصوف،اسم ضمیر اور مرجع
-
'نے' اور 'کو' کا استعمال
-
مرکب، مرکبات کی اقسام
-
ذو معنی الفاظ اور با ہم مماثل و متشابہ الفاظ
-
اسم کی ساخت کے اعتبار سے قسمیں
-
اسم کی معنی کے لحاظ سے قسمیں
-
حروف شمسی و قمری
-
منقوط، غیر منقوط اور بھاری حروف تہجی
-
مُشَابَہ الفاظ | متشابہ الفاظ (70+)
-
3- اردو ضَربُ الاَمثال: ج ... ی
-
urdu grammar | اُردو گرامر نہم(9) اور دہم(10)حروف، ضرب الامثال
-
Urdu Grammar | اُردو گرامر نہم(9) اور دہم (10) لفظ کلمہ مہمل
-
30 اردو محاورات، معنی اور جملے
-
272 مذکر مونث | تمام کلاسز کے لیے
-
100+ | الفاظ مترادف | alfaz mutradif in urdu
-
سابقے اور لاحقے 300+
-
جملوں کی درستی
-
غلط فقرات کی درستی
-
(492) الفاظ متضاد | تمام کلاسز کے لیے
-
واحد جمع (254) | wahid jama in urdu list
-
واحد جمع (240)
-
واحد جمع (144) | wahid jama in urdu
-
(120) واحد جمع | wahid jama in urdu
-
(238) واحد جمع | wahid jama in urdu
-
1-100 | اردو گنتی | Urdu Ginti
-
رموز اوقاف
-
حروف ربط
-
ہجّا : اُردو حروف | urdu alphabets
-
50 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
(38) اردو محاورے، معنی اور جملے
-
(46) اردو محاورات، معنی اور جملے
-
(42) اردو محاورات، معنی اور جملے | Muhavare in urdu
-
41 اردو محاورے معنی اور جملے | muhavare in urdu
-
37 اردو محاورات، معنی اور جملے
-
مشہور تلمیحات
-
2- ضَربُ الاَمثال: ب، پ، ت اور ٹ
-
ا، آ سے شروع ہونے والے ضَربُ الاَمثال 25+