اس پوسٹ میں ن، و، ہ اور ی سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ محاورے تمام کلاسز کے لیے کار آمد ہیں۔ اس سے پہلےاس سیریز کی چھٹی پوسٹ۔ “7- اردو محاورات (Muhavare in Urdu)” ۔ میں ک، گ، ل اور م سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔
حروف “ن، و اور ی” شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملوں میں استعمال
| نظر لگنا |
|---|
| نظر بد کا اثر ہو جانا |
| نا جانے کس کی نظر لگی ہے ، گھر کا سکون برباد ہو گیا ہے۔ |
| ناک بُھوں چڑھانا |
|---|
| تیوری چڑھانا/ بُرا منانا |
| عزیزم! کھانے پینے کی چیزوں پر ناک بھوں نہ چڑھایا کرو، جو ملے کھا لیا کرو۔ |
| ناکوں چنے چبوانا |
|---|
| بہت دق کرنا/بہت تنگ کرنا |
| کچھ افسروں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کو ناکوں چنے چبواتے ہیں، چنانچہ وہ مقبول نہیں ہوتے! |
| نہال کرنا |
|---|
| خوش کرنا |
| تم نے میری خواہش پوری کر دی، خدا تمھیں نہال کرے! |
| نو دو گیارہ ہونا |
|---|
| رفو چکر ہونا |
| ڈاکو قافلے کو لوٹ کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ |
| نالش کرنا |
|---|
| مقدمہ دائر کرنا |
| نوبت یہاں تک آ پہنچی کہ دوست نے دوست پر نالش کر دی۔ |
| نخاس چڑھانا |
|---|
| رسوائے عام ہونا |
| پاکستانی اشرافیہ کی بد عنوانیاں کوئی ڈھکی چھپی نہیں بلکہ ہر جگہ ان کا نخاس چڑھ چکا ہے۔ |
| ننانوے کے پھیر میں پڑنا |
|---|
| روپیا جمع کرنے کی فکر میں پڑنا |
| وہ شخص تمام عمر نناوے کے پھیر میں پڑا رہا ہے اور اب تنہا ہے۔ |
| نو تیرہ بائیس بتانا |
|---|
| ٹرخانا، ٹالنا |
| میں نے ضرورت پڑنے پر دوست سے کچھ رقم کا تقاضا کیا مگر اس نے نو تیرہ بائیس بتا کر مجھے فارغ کر دیا۔ |
| وبالِ جان ہونا |
|---|
| مصیبت کا باعث ہونا |
| بری صحبت میں پڑنے کے باعث دونوں لڑکے والدین کے لیے وبالِ جان بنے ہوئے ہیں۔ |
| وضع بدلنا |
|---|
| طور طریقے بدلنا |
| اگر تم اپنی وضع بدلنے پر راضی ہو جاؤ تو پھر میں بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کر لوں گا۔ |
| وقت کاٹنا |
|---|
| وقت گزارنا |
| امیری ہو یا غریبی، بہرحال وقت کاٹنا پڑتا ہے۔ |
| واہی تباہی بکنا |
|---|
| بیہودہ باتیں کرنا |
| وہ طیش/غصے میں آ کر واہی تباہی بکنے لگا۔ |
| وارے نیارے ہونا |
|---|
| خوب فائدے اٹھانا |
| ا ن دنوں کاروباری لوگوں کے وارے نیارے ہیں۔ |
| وجد میں آنا |
|---|
| مست ہو جانا |
| قوالی سن کر لوگ وجد میں آ گئے۔ |
ہ، ی سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملوں میں استعمال
| ہاتھ بٹانا |
|---|
| مدد کرنا |
| گھر آ کر امی کا ہاتھ بٹایا کرو۔ |
| ہاتھ اٹھانا |
|---|
| دست بردار ہونا۔ الگ ہونا |
| ہم نے تو پہلے ہی اس ذمہ داری سے ہاتھ اٹھا لیا تھا۔ |
| ہوا دینا |
|---|
| اشتعال دینا/اکسانا |
| وہ پہلے ہی بھرا بیٹھا ہے، تم معاملے کو مزید ہوا دے رہے ہو۔ |
| ہاتھ رنگنا |
|---|
| نفع کمانا |
| چینی کے تاجروں نے اس سال خوب ہاتھ رنگے ہیں۔ |
| ہاتھ مَلنا |
|---|
| پچھتانا |
| سوچ سمجھ کر کام کیا کرو، بعد میں سوائے ہاتھ ملنے کے کچھ نہیں رہ جاتا۔ |
| ہاتھوں کے طوطے اڑنا |
|---|
| حواس باختہ ہونا/ حیران و پریشان ہونا |
| ماں نے بچے کے گم ہونے کی خبر سُنی تو اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ |
| ہوا سے باتیں کرنا |
|---|
| بہت تیز ہونا |
| چین کی ٹرینیں ہو اسے باتیں کرتی ہیں۔ |
| ہتھیلی پر سرسوں جمانا |
|---|
| نہایت پھرتی سے کوئی کام کرنا |
| بھائی صاحب! یہ کام ذرا دیر طلب ہے۔ جلدی نہ کیجیے، ہتھیلی پر سرسوں نہیں جمائی جا سکتی۔ |
| ہاتھ پاؤں مارنا |
|---|
| کوشش کرنا |
| بیچارے احمد نے ملازمت کے حصول کے لیےبہت ہاتھ پاؤں مارے لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ |
| ہوائی قلعے تعمیر کرنا |
|---|
| زبانی منصوبے بنانا |
| زندگی عمل سے بنتی ہے۔ ہوائی قلعے تعمیر کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہونا۔ |
| ہُو کا عالم ہونا |
|---|
| اجاڑ سنسان ہونا |
| جنگل میں ایک ہُو کا عالم تھا، دور دور تک کسی جاندار کا کوئی نشان نہ تھا۔ |
| ہفت خواں سر کرنا |
|---|
| نہایت مشکل کام کرنا |
| اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہفت خواں سر کرنے کے مترادف ہے۔ |
| ہمت جواب دینا |
|---|
| حوصلہ ہار جانا |
| اب میری ہمت جواب دے گئی ہے۔ بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ |
| یاوری کرنا |
|---|
| مدد کرنا |
| اگر قسمت نے یاوری کی تو کسی دن درِ حبیبؐ پر پہنچ جاؤں گا۔ |
| یک جان و دو قالب |
|---|
| نہایت گہرے دوست ہونا |
| حامد اور محمود آپس میں یک جان دو قالب ہیں۔ |
| یاد اللہ ہونا |
|---|
| جان پہچان، واقفیت |
| میرا اُس سے آج کا تعلق نہیں، بہت پُرانی یاد اللہ ہے۔ |
| ید طولیٰ رکھنا |
|---|
| مکمل مہارت ہونا |
| حکیم سعید جملہ طبی امور میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔ |
- اردو املا کی غلطیاں اور ان کی اصلاح
- urdu qawaid o insha 9 10 pdf online free download
- 10th class urdu grammar mcqs quiz 2
- 10th class urdu grammar mcqs online quiz 1
- صنائع بدائع
- علم بیان
مآخذ: کلید اردو
اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں
-
30 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu -
50 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu -
(38) اردو محاورے، معنی اور جملے -
(46) اردو محاورات، معنی اور جملے -
(42) اردو محاورات، معنی اور جملے | Muhavare in urdu -
41 اردو محاورے معنی اور جملے | muhavare in urdu -
37 اردو محاورات، معنی اور جملے | Urdu Muhavare -
47 اردو محاورات، معنی اور جملے | muhavare in urdu




