ِغ،ف،ق

اس پوسٹ میں ص،ض،ظ،ظ،ع،غ،ف اور ق سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ محاورے تمام کلاسز کے لیے کار آمد ہیں۔ اس سے پہلےاس سیریز کی پانچویں پوسٹ۔ "5- اردو محاورات (Muhavare in Urdu)” میں ر،ز،س اور ش کے محاورات، معنی اور جملے شامل کیے گئے ہیں۔

ص،ض سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

صادق آنا
چسپاں ہونا، سچ ہونا
یہ ضرب المثل آپ پر صادق آتی ہے۔
صلواتیں سناتا
 گالیاں دینا
جب لڑکوں نے بڑھیا کو چھیڑا تو اس نے بھی انھیں خوب صلواتیں سنائیں۔
صبر پڑنا
مظلوم کے صبر کا اثر ظاہر ہونا
نہ جانے کس کا صبر پڑا ہے جو اس کا سارا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
صبر کا پیمانہ لبریز ہونا
صبر نہ ہوسکنا، بے صبر ہونا
ساس کے آئے دن کے طعنوں سے تنگ آکر آخر بہو کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
ضرب المثل ہونا
کہاوت بن جانا، بہت مشہور ہونا
 کسی زمانے میں مسلمانوں کی علمی خدمات ضرب المثل تھی ۔

ط، ظ سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

طرح دینا
چشم پوشی کرنا، نظر انداز کرنا
آپ اسے طرح دیتے جاتے ہیں اور وہ منھ چڑھتا جا رہا ہے
طاق نسیاں ہونا
بھول جانا
جتنی باتیں تھیں ،سب طاق نسیاں ہوگئی ہیں ، اب مجھے کچھ یاد نہیں آرہا۔
طاق ہونا
ماہر ہونا
احمد ریاضی میں بہت طاق ہے۔
طشت ازبام ہونا
راز ظاہر ہونا
اگر چہ انھوں نے بڑی راز داری سے کام لیا لیکن آخر سارا منصو بہ طشت از بام ہو گیا۔
طومار باندھنا
بات بڑھا کر بیان کرنا
ہمسایوں نے اس کے خلاف بے کار کے طومار باندھے حالانکہ کچھ بھی بات نہ تھی۔
طوطا چشم ہونا
مطلبی ہونا، آنکھیں پھیر لینا
بعض لوگ تو ایسے طوطا چشم ہوتے ہیں۔ کہ مطلب نکل جانے پر پہنچاننے ہی سے انکار کر دیتے ہیں ۔
ظلم توڑنا یا ظلم ڈھانا
آفت ڈھانا، ظلم کرنا
پولیس نے ملزم پر وہ مظالم توڑے کہ وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ع اور غ سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

عاق کرنا
محروم کرنا
باپ نے بے ادب بیٹے کو جائیداد سے عاق کر دیا۔
عبرت پکڑنا
سبق حاصل کرنا
جنگ میں عبرت ناک شکست سے عبرت پکڑنی چاہیے۔
عقل پر پتھر پڑنا
بے سمجھی کی بات کرنا
خدا جانے تمھاری عقل پر کیوں پتھر پڑ گئے ہیں کہ سیدھی سی بات بھی نہیں سمجھتے۔
عقل کے ناخن لینا
ہوش کی بات کرنا
 میاں ! عقل کے ناخن لو، اپنے باپ سے لڑنے چلے ہو ۔
 عہدہ برآ ہونا
ذمہ داری سے سبکدوش ہونا، ذمہ داری نبھانا
میں اپنے فرائض سے عہدہ برآ ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔
عش عش کرنا
حیران ہونا، تعریف کرنا
دل پذیر تقریرین کر سامعین عش عش کر اٹھے ۔
عنقا ہونا
نایاب ہونا
یوں لگتا ہے شرافت کی جنس بازار وفا سے عنقا ہو گئی ہے۔
عید کا چاند ہونا
 کبھی کبھی نظر آنا
اخاہ! احمد صاحب آپ تو عید کا چاند ہو گئے ، عرصہ کے بعد آج دکھائی
پڑے ہیں۔
عقدہ وا ہونا
مشکل آسان ہونا
میں یہ کہتا ہوں وہ کونسا عقدہ ہے جو عقل کے ناخنوں سے وا نہ ہو سکے ۔
غبار آنا
دل میں رنج پیدا ہونا
اگر کسی دوست کے خلاف دل میں غبار آ جائے تو فوراً صفائی کر لینی چاہیے۔
غبار نکالنا
غصہ نکالنا
حامد بھرا بیٹھا تھا جب محمود نے اسے چھیڑا تو اس نے خوب دل کا غبار نکالا۔
غصہ پینا
غصے کو دبالینا
 مجھے اس کے کرتوت دیکھ کر غصہ تو بہت آیا مگر میں اپنا غصہ پی گیا۔
غم غلط کرنا
غم کو بھلانا
 میں ذرا غم غلط کرنے کو آپ کے پاس آ جاتا ہوں ، آپ کی میٹھی میٹھی باتوں سے جی بہل جاتا ہے۔
غم کھانا
 رنج اٹھانا، دُکھ اُٹھانا
والدین نے اس اولاد کی خاطر کیا کیا غم کھائے ہیں ۔
غتر بود کرنا
گڈ مڈ کرنا
تم نے تمام اشیا کو اس طرح غتر بود کر دیا ہے کہ پہچان دشوار ہوگئی ہے۔

ف اور ق سے شروع ہونے والے محاورات، معنی اور جملے

فَیل مچانا
جھوٹ موٹ کا رونا
 لاڈلے بچے نے کھلونوں کو دیکھتے ہی فیل مچا دیا۔
 فاختہ اڑانا
 مزے کرنا ، عیش کرنا
وہ وقت گیا جب خلیل خاں فاختہ اڑایا کرتے تھے اب تو محنت سے کمانے کا
زمانہ ہے۔
فراٹے بھرنا
تیزی سے گزر جانا
گاڑی فراٹے بھرتی ہوئی ہمارے پاس سے گزرگئی ۔
فقرے چُست کرنا
 آوازے کسنا، بُرا بھلا کہنا
خدا کی شان ہے، بچے بھی بزرگوں پر فقرے چُست کرنے لگے ۔
قافیہ تنگ کرنا
 عاجز کردینا، زچ کرنا
بچوں نے پے در پے سوال کر کے استاد کا قافیہ تنگ کر دیا۔
قدم پھونک پھونک کر رکھنا
 نہایت احتیاط برتنا
 یہ دشمن کا علاقہ ہے، یہاں پھونک پھونک کر قدم رکھیے۔
قدم لینا
تعظیم کو جھکنا
جو نہی والدہ ماجدہ میرے کمرے میں تشریف لائیں میں قدم لینے کو آگے بڑھا۔
قلعی کھل جانا
 اصلیت ظاہر ہونا
بڑا شاعر بنا پھرتا تھا، آج مشاعرے میں قلعی کھل گئی ۔
قیامت ڈھانا
غضب کرنا
اس فلک ناہنجار نے ہم پر کیا کیا قیامتیں ڈھائی ہیں ۔
قدم رنجہ فرمانا
تشریف لانا
آپ جب بھی لاہور آ ئیں ، میرے یہاں ضرور قدم رنجہ فرما ئیں ۔
قارورہ ملنا
گہرا ربط ہونا
اِن دونوں کا آپس میں قارورہ ملا ہوا ہے۔

مآخذ: کلید اردو

یہ بھی پڑھیے:

سابقے اور لاحقے

شاعری پڑھیے:

FAQ

کیا اس بلاگ میں محاورات کا مفہوم شامل ہے؟

جی، اس میں تمام محاورات کے مفہوم شامل ہیں۔

کیا محاورات کو جملوں میں استعمال کیا گیا ہے

جی ہاں، تمام محاورات کو آسان جملوں میں استعمال کیا گیا ہے۔

کیا یہ محاورات کسی امتحان میں کار آمد ہیں؟

جی، یہ تمام جماعتوں اور ppsc اردو کے امتحانات میں کار آمد ہیں۔

یہ محاورات تمام کلاسز کے لیے ہیں؟

جی، یہ سکول، کالج، یونیورسٹی، تمام کلاسز کے لیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top