لطیفہ:

لطیفہ کیا ہے؟ اچانک سوجھ جانے والے انوکھے خیال، شوخ تبصرے، برجستہ فقرے، فی البدیہہ جواب اور عجیب اور پُر تحیر انداز میں رونما ہونے والے مختصر ترین واقعے کا نام لطیفہ ہے۔ لطیفہ جتنا مختصر اور بر جستہ ہو گا اُتنا ہی پُر اثر ہو گا۔

مالک رام لکھتے ہیں:

"لطیفہ اس شخص کو سوجھتا ہے جو نہ صرف حسن کو دیکھتا ہےبلکہ اُس کی قدر کرتا ہے۔”

اگر ہم لطیفے(funny jokes in urdu) کے آغاز و ارتقا پہ نظر دوڑائیں تو شاید اس کی عمر ہماری تہذیب کے برابر نکلے، یہ ادبی صنف سے زیادہ ایک ثقافتی آئٹم ہے جو صدیوں سے مختلف تہذیبوں  اور معاشروں میں سینہ بہ سینہ چلی آتی ہے۔ 

تصویری لطائف

لطیفے:

d394d6f6b4

بے وقوف آدمی

ایک بے وقوف آدمی کسی کارخانے میں کام کرتا تھا۔ اس کا بائیاں ہاتھ مشین میں آ کر کٹ گیا۔ اس کے گھر افسوس کے لیے تمام محلے دار، رشتہ دار آئے۔ سب نے افسوس کیا۔

ایک آدمی بولا کہ "خدا کا شکر ہے کہ دائیاں بازو نہیں کٹا” کیونکہ زیادہ کام دائیں ہاتھ سے لیا جاتا ہے۔”

اس پر بے وقوف فوراً بول پڑا کہ "یہ تو میری عقلمندی تھی۔”

سب نے حیرانی سے پوچھا ۔ "وہ کیسے”؟

تو بے وقوف آدمی بولا۔ "اصل میں مشین میں میرا دائیاں بازو آنے کو تھا ، میں نے فوراً اس کو نکال کر بائیاں بازو دے دیا۔ ” 

ہاہاہا

٭٭٭

e1a5ea3926

گدھا

ایک دفعہ ملا نصیر الدین اور ان کے دوست کسی بات پر بحث کر رہے تھے۔ 

دوست کو غصہ آ گیا تو اس نے کہا "تم میں اور گدھے میں کیا فرق ہے؟”

ملا نے جواب دیا "صرف ایک میز کا فاصلہ ہے۔”

٭٭٭

bea32c6e1f

چوٹ

ڈاکٹر صاحب: (مریض سے) "بتاؤ تمھیں چوٹ کہاں لگی ہے؟ کیا ٹانگ کے پاس”؟

مریض: "جی نہیں چوٹ رنگ محل کے پاس لگی تھی”۔

٭٭٭

d394d6f6b4

بال

ایک لڑکے کے بال بہت لمبے تھے۔ ماں باپ روز کہتے بال کٹوا لو لیکن وہ سنی اَن سُنی کر دیتا۔ ایک دن اس نے تنگ آ کر ماں سے پوچھا "آخر آپ میرے بالوں کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں”؟

ماں نے کہا "بیٹا! ہمارے گھر میں لوگ تمھاری بہن کو دیکھنے آتے ہیں مگر پسند تمھیں کر جاتے ہیں۔”

٭٭٭

e1a5ea3926

چوری

شوہر: "دیکھو! تمھارے لاڈلے نے پھر میری جیب سے دس روپے چرا لیے ہیں”

بیوی: "تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو میں بھی تو لے سکتی ہوں۔”

شوہر: "تمھیں یہ تمھارا کام نہیں۔ تم اگر چراتیں تو پوری جیب خالی ہوتی۔”

٭٭٭

bea32c6e1f

دیر

ایک دفعہ بارش ہو رہی تھی اور شاگرد دیر سے سکول پہنچا۔ استاد نے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو شاگرد نے کہا کہ "راستے میں پھسلن بہت تھی۔ میں ایک قدم آگے کو بڑھاتا تو دو قدم پیچھے چلا جاتا”۔

استاد نے حیران ہو کر پوچھا کہ ” پھر اسکول کس طرح پہنچ گئے؟”

شاگرد نے جواب دیا کہ "میں نے اپنا منھ گھر کی طرف کر لیا تھا”۔

٭٭٭

d394d6f6b4

وقت

آپ منّے کو سمجھاتے ہوئے "جو وقت گزر جائے’ وہ پھر واپس نہیں آتا”۔

مُنّا: "لیکن آپا میرے  سکول جانے کا وقت تو ہر روز آٹھ بجے واپس آ جاتا ہے”۔

٭٭٭

e1a5ea3926

دولہا

ایک آدمی اپنے گدھے کو نہلا رہا تھا۔ یہ دیکھ کر دوست نے پوچھا ” کیا ہو رہا ہے؟”

"آج میرے گدھے کی شادی ہے’ اس لیے اسے نہلا رہا ہوں”۔ جواب  ملا۔

"اس خوشی میں ہمیں کیا کھلاؤ گے؟” دوست نے پوچھا۔

"جو دولہا کھائے گا تم بھی کھا لینا”۔

٭٭٭

bea32c6e1f

شادی

باپ نے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا "بیٹا! تم میری بات یاد رکھو’ کبھی شادی نہ کرنا”

"ہاں! ڈیڈی مُجھے خود احساس ہے۔ میں اپنے بیٹے کو بھی یہی نصیحت کروں گا۔”

٭٭٭

d394d6f6b4

بجلی

استاد: بتاؤ جب بارش ہوتی ہے تو بجلی کیوں چمکتی ہے؟”

شاگرد: :جناب ! وہ دیکھتی ہے کہ کہیں کوئی کھیت سوکھا تو نہیں رہ گیا۔”

٭٭٭

e1a5ea3926

جہنم

ارے! تم اتنی جلدی آفس میں آ گئے”۔ بیوی نے شوہر کو وقت سے پہلے گھر آتے دیکھ کر حیرت سے پوچھا۔

"ہاں! آج میرا افسر غُصّے میں تھا، اس نے کہا "جہنم میں جاؤ” اور میں چلا آیا۔ 

٭٭٭

bea32c6e1f

نتیجہ

طفیل: "سناؤ بھئی! نتیجہ کیسا رہا؟”

ضیا: "میں تو پاس ہو گیا ہوں۔ تم سناؤ؟”

طفیل: "کیا سناؤں یار! میرے نام کا تو پہلا حرف ہی اڑ گیا”۔

٭٭٭

d394d6f6b4

ابو

لڑکا: "میرے ابو میں بڑی خوبیاں ہیں۔ بہادر ایسے جیسے شیر۔ تندرست ایسے جیسے ہاتھی۔ آنکھیں باز کی طرح تیز ہیں۔”

دوسرا لڑکا: "ان کو اگر ہم دیکھنا چاہیں تو کتنے کا ٹکٹ لینا پڑے گا؟”

٭٭٭

e1a5ea3926

ٹکٹ

ٹکٹ کلکٹر: (مسافر سے) "ٹکٹ دکھائیے۔”

مسافر: "آپ کو کتنا  عرصہ ہوا نوکری کرتے ہوئے؟”

ٹکٹ کلکٹر: "تقریباً دس سال”

مسافر: "تو کیا آپ نے ابھی تک ٹکٹ نہیں دیکھا؟”

٭٭٭

bea32c6e1f

مسخرہ

بادشاہ نے دربار میں مسخرے کے آتے ہی کہا۔ 

"اچھا ہو اتم آگئے۔ اس وقت میرا کسی مسخرے سے گفتگو کرنے کو دل چاہ رہا تھا”۔

مسخرے نے جواب دیا۔ ” میں بھی یہی سوچ کر آپ کے پاس آیا ہوں۔”

٭٭٭

d394d6f6b4

لمبا آدمی

ایک چھوٹے قد کی لڑکی نے ایک لمبے آدمی سے شادی کر لی۔ سہیلی نے پوچھا کہ ” تم نے ایسا کیوں کیا؟”

اس نے جواب دیا ۔ ” اس میں مصلحت ہے، میں چاہتی ہوں کہ جب میرا شوہر مجھ سے مخاطب ہو تو سر جھکا کر بات کرے”۔

٭٭٭

e1a5ea3926

بیویاں

ایک سال بہت بارش ہوئی۔ ایک محفل میں کسی نے کہا "زمین میں جو کچھ بھی ہے’ اس دفعہ باہر نکل آئے گا”۔

ملا نصیر الدین گھبرا کر بولے۔ "یا اللہ! اگر میری تین بیویاں نکل آئیں تو کیا ہو گا؟”

٭٭٭

bea32c6e1f

گداگر

گداگر نے راہ گیر کے کندھے پر زور سے ہاتھ مارا اور گرجدار آواز میں بولا۔ 

"نکال اللہ کے نام پر ایک روپیہ”۔ راہ گیر نے خوفزدہ ہو کر روپیہ دے دیا۔ 

گداگر نے کہا: اب مانگ کیا مانگتا ہے؟

راہ گیر: میرا روپیہ واپس کردو۔ 

٭٭٭

d394d6f6b4

بچہ

ایک پڑوسن: (دوسری پڑوسن سے) ” یہ محلّہ گندا ہے جب بچے کھیل کود کر گھر آتے ہیں’ تو پہچانے نہیں جاتے”۔

دوسری پڑوسن: "کیا بتاؤں بہن! کل مجھے دس بچوں کا منھ دھونا پڑا’ تب کہیں جا کر میرا بچہ ملا”۔

٭٭٭

e1a5ea3926

قیدی

جیلر ایک قیدی سے: تمھارے رشتہ دراوں نے تمہیں کبھی کوئی خط نہیں لکھا؟

قیدی: اس کی ضرورت نہیں جناب!

جیلر: وہ کیوں؟

قیدی: آپ کی  دعا سے سب یہیں موجود ہیں۔

٭٭٭

bea32c6e1f

جج اور ملزم

جج: (ملزم سے) "تم نے سائیکل کیوں چرائی؟”

ملزم: "جناب یہ سائیکل ایک قبرستان میں کھڑی تھی۔ میں یہ سمجھا’ اس کا مالک فوت ہو چکا ہے۔”

٭٭٭

d394d6f6b4

موٹی بیوی

ایک شخص  نے اپنے دوست سے کہا۔ "یار میری بیوی اتنی موٹی ہے کہ جب ایک دن میں وزن کروانے والی مشین پر اپنی بیوی کا وزن کرانے لگا تو پرچی آگئی جس پر لکھا ہوا تھا۔ ” براہِ کرم ایک وقت میں ایک صاحب وزن کرائیں۔ "

٭٭٭

e1a5ea3926

شیو

ایک آدمی: (دوسرے آدمی سے) "آپ دن میں کتنی مرتبہ شیو کرتے ہیں؟”

دوسرا آدمی: "یہی کوئی چالیس مرتبہ”۔

پہلا آدمی: :کیا تم پاگل ہو۔؟

دوسرا آدمی: "جی نہیں، میں حجام ہوں”۔

٭٭٭

bea32c6e1f

ریت

ڈاکٹر صاحب کو ٹیلی فون آیا کہ ” ڈاکٹر صاحب میرے بیٹے نے ریت کھا لی ہے۔ میں نے اسے پانی پلا دیا ہے بتائیں میں اور کیا کروں؟”

ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا۔ "آپ صرف یہ کیجئے کہ اب اسے سیمنٹ نہ کھانے دیجیئے۔”

٭٭٭

d394d6f6b4

مرغا

ہاں تو بیٹا! آج تم نے کیا سیکھا؟ "ماں نے بڑے شوق سے پہلے روز سکول سے واپس آنے پر بچے سے پوچھا۔

"مرغا بننے کا طریقہ” بچے نے معصومیت سے جواب دیا۔ 

٭٭٭

e1a5ea3926

بھول

شکیل: "یہ تم نے انگلی پر دھاگا کیوں باندھا ہوا ہے؟”

زاہد: "میری بیوی نے باندھا ہے کہ مجھے یاد رہے کہا اس  کی ایک چٹھی ڈاک میں ڈالنی ہے۔”

شکیل: "تو پھر تم نے ڈال دی؟”

زاہد: نہیں

شکیل: کیوں؟

زاہد: اس لیے کہ میری بیوی مجھے چٹھی دینا بھول گئی ہے۔

٭٭٭

bea32c6e1f

سونا

سائنس ٹیچر: اگر سونا کھلی ہوا میں رکھا جائے تو کیا ہوتا ہے؟

طالب علم: چوری ہو جاتا ہے۔

٭٭٭

d394d6f6b4

مریض

ڈاکٹر: آج کتنے مریض فوت ہوئے؟

نرس: سر، دس۔

ڈاکٹر: مگر میں نے تو گیارہ مریضوں کے لیے دوا بھیجی تھی۔

نرس: سر، ایک مریض نے دوا پینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

٭٭٭

e1a5ea3926

بھونکنا

میری بچپن کا زمانہ بڑی غربت کا تھا۔ مشہور مزاح نگار مارک ٹوین نے ایک جگہ تقریر کرتے ہوئے کہا۔ ” ہم لوگ اتنے غریب تھے کہ گھر کی حفاظت کے لیے ایک کتا بھی نہ پال سکتے تھے۔ چنانچہ رات کو کوئی آہٹ سنائی دیتی تو ہمیں خود ہی بھونکنا پڑتا تھا۔”

٭٭٭

bea32c6e1f

کھانا

ہوٹل کا مالک: ” آپ کس قسم کا کھانا پسند کرتے ہیں؟”

گاہک: با لکل اس جیسا جس طرح کا گھروں میں ملتا ہے۔”

ہوٹل کا مالک: تو پھر گھر جائیے۔ یہاں کیا کرنے آئے ہیں؟

٭٭٭

d394d6f6b4

ہار

ایک خوبصورت خاتون کے ہاتھ ایک قیمتی ہار فروخت کرنے کے بعد دکاندار نے پوچھا ۔” میڈم کوئی اور خدمت؟”

جواب ملا ” وعدہ کرو اگر یہ ہار میرے شوہر کو پسند نہ آیا تو تم واپس لینے سے انکار کر دو گے۔”

٭٭٭

e1a5ea3926

دال

ایک میزبان نےاپنے مہمان کو مسلسل چودہ دن دال کھلائی۔

پندرھویں دن اس نے مہمان سے پوچھا۔ ” آج چاند کی کون سے تاریخ ہے؟”

مہمان نے جواب دیا ” چاند کا تو معلوم نہیں، لیکن دال کی پندرہویں ہے۔” 

٭٭٭

bea32c6e1f

مار

مالک: خدمت گار سے ” تم گھر سے کیوں بھاگے؟”

خدمت گار: "آپ کی بیوی یعنی بیگم صاحبہ نے مارا تھا۔”

مالک: بزدل کہیں کے، پہلی ہی دفعہ بھاگ نکلے۔ ہم تو آج تک نہیں بھاگے”۔

٭٭٭

3

سہیلیاں

دو سہیلیاں آپ میں بہت گہری سہیلیاں  تھیں۔ اتفاق سے دونوں مر گئیں۔ ان کی روحیں آپس میں ملیں اور ایک دوسری سے مرنے کا سبب پوچھا۔ 

پہلی بولی: ” میں اپنے شوہر پر بہت شک کرتی تھی کہ وہ میری غیر موجودگی میں دوسری لڑکیوں سے ملتا اور مجھ سے چھپ کر فون پر طویل باتیں کرتا ہے۔ یہی سوچ کر میں ایک دن آفس سے جلدی گھر آگئی، لیکن گھر آ کر دیکھا کہ میرا شوہر با لکل اکیلا بیٹھا ہے۔ یہ دیکھ کر میں اتنی خوش ہوئی کہ خوشی سے مر گئی۔”‘

دوسری بولی: :کاش! اس وقت تم نے فریج کھول کر دیکھ لیا ہوتا تو نہ تم مرتیں اور نہ میں مرتی۔”

٭٭٭

2 e1699682223674

گواہ

جج: چور سے۔ ” تمھیں چار آدمیوں نے چوری کرتے دیکھا، پھر تم کیوں انکار کرتے ہو؟”

چور: جناب ! میں آپ کو ایسے چار سو آدمی بتا سکتا ہوں جنھوں نے مجھے چوری کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ "

٭٭٭

1

جھوٹ

سیاست دان: (ڈاکٹر سے) ” ڈاکٹر صاحب! میں جب بھی تقریر کرتا ہوں تو میراجسم کانپنے لگتا ہے۔”

ڈاکٹر: کوئی بات نہیں جھوٹ بولتے وقت ایسا ہی ہوتا ہے۔ "

٭٭٭

4

خواتین

مشہور ماہر نفسیات فرائڈ سے کسی نے پوچھا ” دنیا میں کتنے فیصد خواتین شادی کی خواہش مند ہوتی ہیں ؟”

فرائڈ نے جواب دیا ” ننانوے فیصد۔”

پوچھنے والے نے کہا ” اور باقی ایک فیصد؟”

فرائڈ نے مسکراتے ہوئے کہا ” وہ جھوٹ بولتی ہیں۔”

٭٭٭

3

نانی جان

ماں : (بیٹے سے) "جو بچہ جھوٹ بولتا ہے، اس کی ماں کا ایک بال سفید ہو جاتا ہے۔ "

بیٹا: "اب میں سمجھا ، نانی جان کے سارے بال سفید کیوں ہو گئے ہیں۔ "

٭٭٭

2 e1699682223674

خوشی

احمد نے امجد سے کہا ” میں نے آج ایک گداگر کی جان  بچائی اور ثواب کمایا”۔

امجد: ” وہ کیسے”؟

احمد: "میں نے گداگر سے پوچھا کہ اگر میں تمھیں سو روپیہ دوں تو تمھاری کیا حالت ہو گی؟

گداگر نے جواب دیا: کہ وہ خوشی سے مر جائے گا۔ چنانچہ یہ سُن کر میں نے سو کا نوٹ اسے دکھا کر واپس جیب میں ڈال لیا۔”

٭٭٭

1

عیادت

ایک دوست اپنے دوست کی عیادت کو گیا۔ اس نے اس کا حال پوچھا۔

پہلا دوست: ” بخار تو ٹوٹ گیا ہے، صرف کمر میں درد رہتا ہے۔ "

دوسرا دوست: اللہ نے چاہا تو وہ بھی ٹوٹ جائے گی۔ "

٭٭٭

4

ادھار

مجھے پچاس روپے کی ضرورت ہے ادھار دیں گے؟”

"معاف کیجیے گا۔ا س وقت میرے پاس چالیس روپے ہیں۔”

"چلیے چالیس روپے ہی دیجیے۔ دس روپے آپ کے ذمہ رہے، وہ پھر کسی وقت دے دیجیے گا۔ "

٭٭٭

5

بولنا

عورت: (ڈاکٹر سے) ” میرےشوہر کو رات نیند میں بولنے کی عادت ہے۔ میں سخت پریشان ہوں۔ "

ڈاکٹر: ” یوں کریں کہ اسے دن میں بھی بولنے دیں۔”

٭٭٭

2 e1699682223674

انڈے

اکرم: "پتہ چلا تمھاری مرغی سائیکل کے نیچے آگئی ہے۔ مری تو نہیں؟”

اسلم : "نہیں بچ تو گئی ہے مگر انڈے ٹوٹے ہوئے دیتی ہے۔ "

٭٭٭

1

ٹکٹ

ٹکٹ چیکر” ٹکٹ دکھاؤ۔

مسافر: جیبوں کو ٹٹولتے ہوئے۔ معلوم نہیں ٹکٹ کہاں رکھ دیا۔

ٹکٹ چیکر: رہنے دیجیے۔ مجھے آپ پر اعتماد ہے۔

مسافر: سوال اعتماد کا نہیں۔ مجھے تو ڈ ر ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر مجھے یہ پتہ کیسے چلے گا کہ کون سے سٹیشن پر اترنا ہے۔ 

٭٭٭

3

ایک آدمی نے بچے سے پوچھا کہ "ڈاک خانہ کہاں ہے؟”

بچے نے کہا "ہمارے گھر کے سامنے۔”

آدمی نت پوچھا کہ "تمھارا گھر کہاں ہے؟ "بچے نے کہا” ڈاک خانے کے سامنے”، آخر آدمی نے تنگ آ کر پوچھا کہ "یہ دونوں کہاں ہیں؟”

بچے نے کہا "آمنے سامنے”

٭٭٭

5

بڑے میاں نے ایک بچے سے پوچھا۔

"بیٹا ! آپ کون سے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں؟”

بچے نے جواب دیا۔ ” جانوروں کے خاندان سے۔”

وہ کیسے؟

"امی مجھے اُلّو کہتی ہیں۔ ابا جان گدھا کہتے ہیں۔ ماسٹڑ سؤر کہتے ہیں اور دادا جان مجھے کہتے ہیں کہ تو شیر ہے۔ "

٭٭٭

4

بیٹا: ابا جان! آپ کی داڑھی کالی ہے اور سر کے بال سفید ہو گئے ہیں۔”

باپ: "بیٹا اس لیے کہ داڑھی بیس سال کے بعد آتی ہے۔”

٭٭٭

2 e1699682223674

باپ: بیٹے سے۔ بیٹا! رات کو عینک اتار کر سویا کرو۔”

بیٹا! ابو اگر میں رات کو عینک اتار کر سوؤں گا تو مجھے خواب کیسے نظر آئیں گے”؟

٭٭٭

5

ایک شرابی بس میں سوار ہوا تو ایک مسافر ناک منھ چڑھا کر بولا۔

تم سیدھے جہنم میں جاؤ گے۔

شرابی چلّا کر بولا "روکو۔ روکو میں غلط بس میں سوار ہو گیا ہوں۔”

٭٭٭

4

ایک شوہر اپنی بیوی کی فضول خرچی سے بہت تنگ تھا۔ ایک دن اس نے اپنی بیوی کو ڈائری لا کر دی اور سو کا نوٹ دے کر کہا  کہ اس پر حساب لکھ دیا کرو۔

چنانچہ ڈائری کے دائیں صفحے پر لکھا ہو اتھا۔ سو روپے وصول پائے اور سامنے والے صفحے پر لکھا تھا، سب خرچ ہو گئے۔ 

٭٭٭

1

ایک صاحب ہوائی جہاز میں سوار ہونے جا رہے تھے۔ وہ سیڑھیاں چڑھنے لگے تو ائیر ہوسٹس نے رکنے کے لیے ان سے کہا۔ "ویٹ پلیز”

انھوں نے برجستہ جواب دیا۔ ایک سو  کلو۔”

٭٭٭

2 e1699682223674

سلمان: آج ایک دوست نے میری بڑی بے عزتی کی۔ "

حنیف: وہ کیسے؟

سلمان: وہ مجھ سے پوچھنے لگا، تمھیں گانا آتا ہے۔؟”

حنیف: اس نے سیدھی سی بات پوچھی تھی۔ اس میں بے عزتی کی کون سی بات ہے۔؟”

سلمان: لیکناس نے کافی دیر تک میرا گانا سننے کے بعد یہ سوال کیا تھا۔”

٭٭٭

3

ایک موٹا آدمی چوتھی منزل سے گر گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ جب اس کو ہوش آیا تو کہنے لگا ” میں تو سمجھا تھا کہ مر گیا ہوں۔”

ڈاکٹر نے کہا ” آپ بچ گئے ہیں مگر وہ دو آدمی مر گئے ہیں جن کے اوپر آپ گرے تھے۔ "

٭٭٭

5

اسلم : آج تم دیر سے اسکول آئے۔ آخر کیا مسئلہ ہے؟

"مِس مجھے راستے پر لگے ہوئے ایک بورڈ کی وجہ سے دیر ہو جاتی ہے’ اس پر لکھا ہے، آہستہ چلیے آگے سکول ہے۔ "

٭٭٭

4

شازیہ: میں نے سنا ہے کہ تم نے اپنے منگیتر سے منگنی توڑ ڈالی مگر انگوٹھی کیوں پہن رکھی ہے؟

حنا: یہ درست ہے کہ منگیتر کے بارے میں’ میری رائے بدل گئی ہے لیکن انگوٹھی کے بارے میں میری پسند اب تک قائم ہے۔ 

٭٭٭

1

تھانیدار نے چوری کے الزام میں گرفتار لڑکے کے والد سے کہا ” آپ اپنے بیٹے کی صحیح تربیت کیوں نہیں کرتے؟

باپ نے جواب دیا ” میں نے کمبخت  کو بہت سمجھایا مگر یہ ہر بار پکڑا جاتا ہے۔”

٭٭٭

2 e1699682223674

ایک شرابی اپنے گھر آیا اور مکان کا تالا کھولنے کی کوشش کرنے لگا مگر نشے میں نہ کھول سکا۔ پڑوسی کھڑا یہ سب دیکھ رہا تھا۔ ہمدردی سے بولا "لائیے! میں کھول دیتا ہوں” اس نے جواب دیا "نہیں تالا میں کھول لوں گا۔تم ذرا مکان پکڑ لو یہ بہت ہِل رہا ہے۔ "

٭٭٭

شوہر: (بیوی سے) دیکھو ! منّا گدھے پر بیٹھنے کی ضد کر رہا ہے۔

بیوی: تو کیا ہوا تھوڑی دیر اپنے کندھے پر بٹھا لیجئے۔

٭٭٭

پولیس افسر: کیا وجہ ہے کہ تم نے اب تک اس ڈاکو کو گرفتار نہیں کیا؟

سپاہی: جناب! وہ ہم سے بہت ڈرتا ہے، جب بھی ہم اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ کہیں چھپ جاتا ہے۔

٭٭٭

ایک سیاسی لیڈر نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ "اس پارٹی کی حکومت نے قوم کو اور ملکی خزانے کو بہت لوٹ لیا ہے’ اب میری پارٹی کو موقع دیں۔ 

٭٭٭

عاشق نے اپنی محبوبہ سے کہا "دیکھو ڈئیر! تم سے ملنے کے بعد اب میری یہ حالت ہو گئی ہے کہ نہ بیٹھ سکتا ہوں، نہ کچھ کھا سکتا ہوں، نہ پی سکتا ہوں اور نہ سو سکتا ہوں”

محبوبہ نے پوچھا "کیوں”؟

"اس لیے کہ اب میں کنگال ہو گیا ہوں”۔

٭٭٭

بیٹا: باپ سے، ابو! آپ مجھ سے بالکل محبت نہیں کرتے پڑوس والے انکل اپنے بیٹے کو چاند اور تارا کہہ کر بلاتے ہیں اور آپ گدھا اور اُلّو کہتے ہیں۔ 

باپ: بیٹا وہ ماہر فلکیات ہیں جبکہ میں ڈنگر ڈاکٹر ہوں۔

٭٭٭

باپ: بیٹا! تم نے مرغی کے انڈے کیوں توڑ دیے؟

بیٹا: میں نے سوچا مرغی کے بچے دم گھٹنے سے مر نہ جائیں۔ 

٭٭٭

 لڑکی نے گھر آکر باپ سے کہا کہ اس نے لڑکا پسند کر لیا ہے۔ ۔باپ نے پوچھا کہ ” اس کے پاس زمین’ جائیداد اور دولت ہے؟”

بیٹی بولی: "اب سب مردوں میں یہی تو بُری عادت ہے۔ وہ بھی آپ کے بارےمیں  یہی پوچھ رہا تھا۔ "

٭٭٭

استاد نے لڑکوں سے کہا "تم میں سے جو احمق ہے وہ کھڑا ہو جائے ۔ "کافی دیر بعد ایک لڑکا کھڑا ہوا۔

استاد بولا: "پوری جماعت میں صرف ایک احمق "لڑکے نے جوان دیا "آپ کھڑے تھے۔ میں نے سوچا کلاس میں دو احمق ہونے چاہئیں۔”

٭٭٭

گاہک: (گوالے سے) "تمھاری گائے کتنا دودھ دیتی ہے؟”

گوالا: پانچ کلو

گاہک: اس میں سے کتنا بیچ لیتے ہو؟

گوالا: آٹھ کلو۔

٭٭٭

حجلہ عروسی میں دولہا نے دُلہن سے کہا "آخر آپ اس بات پر کیوں اصرار کر رہی ہیں کہ کھڑکی کھول کر ساری رات باہر جھانکتی رہیں گی”۔ دلہن نے جواب دیا، "اس لیے کہ میری امی نے بتایا تھا کہ میری شادی کی پہلی رات حسین ترین رات ہو گی اور میں اس رات کا نظارہ کرنا چاہتی ہوں۔”

٭٭٭

ہاتھی اور چوہے کی ملاقات ہوئی اور چوہے نے ہاتھی کی عمر پوچھی’ ہاتھی نے کہا 

"دو سال”

چوہا کہنے لگا "عمر تو میری بھی اتنی ہے لیکن میں ذرا بیمار شمار رہتا ہوں۔”

٭٭٭

 بھائی جان: "کیا تمھارے ماسٹر صاحب سمجھ گئے تھے کہ ان سوالوں کو حل کرنے میں’ میں نے تمھاری مدد کی ہے؟”

ارشد: "ہاں ! وہ کہتے تھے کہ یہ کام دو آدمیوں کا ہے’ صرف ایک آدمی اتنی غلطیاں نہیں کر سکتا ۔”

٭٭٭

 پیریڈ کے دوران ٹیچر نے بچوں سے پوچھا "بتاؤ تم میں سے کون کون جنت میں جائے گا؟” سب بچوں نے ہاتھ کھڑا نہیں کیا۔ ٹیچر نے بچے سے پوچھا "ہاں بھئی! کیا تم جنت میں جانا پسند نہیں کروگے؟” 

بچہ معصومیت سے بولا ” سر! میری امی نے کہا تھا کہ سکول کے بعد سیدے گھر آنا۔ کہیں اور گئے تو ٹانگیں  توڑ دوں گی۔”

٭٭٭

ڈاکٹر ایک مریض کے آپریشن کے دوران قینچی بھول گئے۔ جب انھیں یاد آیا تو انھوں نے دوسرے دن ٹانکے کھول کر قینچی نکالی لیکن پھر چاقو بھول گئے تیسرے دن پھر ٹانکے کھولنے لگے تو مریض اس صورتِ ھال سے گھبرا کر بولا "ڈاکٹر صاحب! آپ یہاں ایک زِپ کیوں نہیں لگا لیتے؟”

٭٭٭

جوش ملیح آبادی ایک بار گرمی کے موسم میں مولانا ابو الکلام آزادؔ سے ملاقات کی غرض سے ان کی کوٹھی پر پہنچے ، وہاں ملاقاتیوں کا ایک جمِّ غفیر پہلے سے موجود تھا۔ کافی دیر تک انتظار کے بعد بھی جب مولانا سے ملاقات کے لیے جوش کی باری نہ آئی تو انھوں نے اُکتا کر ایک پرچی پر یہ شعر لکھ کر چپڑاسی کے ہاتھ مولانا کی خدمت میں بھجوا دیا۔

نا مناسب ہے خون کھولانا

پھر کسی اور وقت مولانا!

مولانا یہ شعر پڑھا تو زیرِ لب مسکرائے اور فی الفور جوشؔ صاحب کو اندر ،طلب کر لیا۔ 

٭٭٭

شاہد: (اپنی بیوی سے) "میں اپنی شاعری سے دنیا بھر میں آگ لگا سکتا ہوں۔”

بیوی: تو کچھ اشعار چولہے میں بھی ڈال دو، تاکہ میں کھانا پکا سکوں۔ "

٭٭٭

بیٹا: ابا جان! مجھے ایک چھوٹا سا باجا لا دیں۔

ابا جان: نہ بیٹا! تم ہر وقت باجا بجا کر گھر والوں کو پریشان کیا کرو گے۔

بیٹا: نہیں ابا جان! جب تمام گھر والے سو جایا کریں گے، میں اس وقت باجا بجا لیا کروں گا۔ 

٭٭٭

ڈاکٹر: (مریض سے) "آپ کو کیا تکلیف ہے؟”

مریض: صبح سو کر اٹھتا ہوں تو آدھا گھنٹہ تک سر چکراتا رہتا ہے۔

ڈاکٹر: کل سے آپ  آدھ گھنٹہ لیٹ اٹھا کریں۔ سر نہیں چکرائے گا۔ 

٭٭٭

ایک عورت کی پڑوسن مر گئی تو اس نے وہاں جی بھر کر بین ڈالے اور خوب روئی۔ 

واپس گھر آئی تو سب بچے رو رہے تھے۔ "چپ ہو جاؤ کم بختو!” عورت نے ڈانٹ کر کہا۔ ” خود تو دوسروں کے گھروں میں جا کر رو لیتی ہیں اور ہمیں اپنے گھر میں بھی رونے نہیں دیتیں۔” بچوں نے جواب دیا۔

٭٭٭

ڈاکٹر مریض سے

تم تندرست نظر آ رہے ہو۔ معلوم ہوتا ہے تم نے میری ہدایت کے مطابق آب و ہوا تبدیل کی ہے، کہاں گئے تھے؟”

مریض: ایک دوسرے ڈاکٹر کے پاس۔

٭٭٭

استاد: (شاگرد سے) "تم یہ ثابت کرو کہ دنیا گول ہے؟”

شاگرد: "مگر سر، میں نے تو ایسا دعویٰ ہی نہیں کیا۔”

٭٭٭

ایک شخص نے گھر میں اُلّو پال رکھا تھا۔ اس کی بیوی نے کہا "سنیے ذرا بازار سے اُلّو کے لیے کچھ لیتے آئیے گا”۔ خاوند دکاندار کے پاس پہنچ کر "آپ کے پاس اُلّو کے کھانے کے لیے کچھ ہے؟”

دکاندار: یہاں کھائیں گے یا گھر جا کر؟”

٭٭٭

آدمی: (عورت سے) "ایسا لگتا ہے، میں نے آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے۔ "

عورت: جی ہاں ضرور دیکھا ہو گا، میں پاگل خانے کی نرس ہوں۔”

٭٭٭

ایک چوہا ہاتھی کے پاس گیا تو ہاتھی دریا میں نہا رہاتھا۔

چوہا: بھائی ہاتھی ذرا باہر تو آنا۔

ہاتھی: کیا ہے؟

چوہا: ارے باہر تو آ، پھر بتاتا ہوں۔

ہاتھی باہر نکل آیا تو چوہا کہنے لگا۔ ٹھیک ہے واپس چلے جاؤ میں سمجھا تم میری نیکر پہن کر نہا رہے ہو۔ صبح سے مل نہیں رہی۔ 

٭٭٭

بیٹا: ابا جان! کیا یہ درست ہے کہ بڑوں کا علم بچوں سے زیادہ ہوتا ہے؟

ہاں! درست ہے۔

اچھا تو یہ بتائیے کہ ٹیلی فون کس نے ایجاد کیا تھا؟ گراہم بیل نے۔ باپ بولا

گراہم بیل نے کیوں ایجاد کیا’ اس کے والد نے کیوں نہیں کیا؟ بیٹے نے جواب دیا۔ 

٭٭٭

ایک دوست نے دوسرے سے پوچھا۔ کیا تمھاری شادی ہو گئی؟

دوسرے نے جواب دیا۔ جی ہاں! مگر پارٹ ٹائم۔

پہلا: کیا مطلب؟

دوسرا: وہ بھی ڈاکٹر ہے اور میں بھی’ وہ بھی ملازم ہے اور میں بھی’ ہم دونوں کبھی کبھی اتفاقاً مل جاتے ہیں۔

٭٭٭

ایک عورت: گوالے سے، "کل تمھارا دودھ کچھ کھٹا کھٹا سا تھا۔”

گوالا: کیا بتاؤں بیگم صاحبہ گائے نے کل لیموں کھا لیے تھے۔

٭٭٭

تین بچے اپنے ابو کے دانتوں کی تعریف کر رہے تھے

پہلا: میرے ابو کے دانت دودھ کی طرح سفید ہیں

دوسرا: میرے ابو کے دانت ہیرے کی طرح چمکدار ہیں۔

تیسرا: میرے ابو کے دانت تو جادو کے ہیں کبھی میز پر ہوتے ہیں تو کبھی اُن کے منھ میں۔

٭٭٭

ایک پاگل خانے میں ایک پاگل نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم اقتدار میں آنے کے بعد ہاکی کے  کھیل کو ترقی دیں گے۔ جب گیارہ کھلاڑی ایک ٹیم کے اور گیارہ کھلاڑی دوسری ٹیم کے ایک گیند کے پیچھے بھاگتے ہیں تو ہمیں بہت افسوس ہوتا ہے ۔ ہم ان سب کو ایک ایک گیند دیں گے۔”

پیچھے سے آواز آئی "تالیاں”۔

٭٭٭

گلفام: (اپنے دوست انعام سے) یار امریکہ سے کب آئے؟

انعام: پرسوں آیا ہوں۔

گلفام: وہاں پر تم نے کیا خاص چیز دیکھی یا محسوس کی۔؟

انعام: یار وہاں کا بچہ بچہ انگریزی بولتا ہے۔

٭٭٭

ڈاکٹر: (مریض سے) آخر تمھیں کیا بیماری ہے جس کی وجہ سے تم اس قدر پریشان ہو؟

مریض: جناب! مجھے کھانا کھانے کے بعد بھوک نہیں لگتی۔

٭٭٭

وکیل: ثابت ہو گیا کہ تمام چیزیں تم نے چڑائی ہیں کیونکہ ہر چیز پر تمھاری انگلیوں کے نشان موجود تھے۔

ملزم: (حیران ہو کر) انگلیوں کے نشان ! بھلا یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ اس وقت تو میں نے دستانے پہنے ہوئے تھے۔

٭٭٭

ماں :(بیٹے سے) ارے ارشد یہ تم نے بکری پر کیا لکھا ہے اور اسے کہاں لے کر جا رہے ہو؟

لقمان: امی جان! کل ماسٹر صاحب نے کہا تھا کہ بکری پر مضمون لکھ کر لانا’ میں بکری پر مضمون لکھ کر اسے سکول لے جا رہا ہوں۔

٭٭٭

گاہک: (دکاندار سے) آج کے بعد اگر میرا کتا بھی آئے تو تمھیں اس کی عزت کرنا ہو گی۔

دکاندار: بہت بہتر جناب! آپ کا کتا بھی آیا تو میں سمجھوں گا کہ جناب ہی تشریف لائے ہیں۔

٭٭٭

تھانیدار: (سپاہی سے) تم نے چور گرفتار کر لیا؟

سپاہی: جناب چور گرفتار نہیں ہو سکا لیکن اس کی انگلیوں کے نشان مل گئے ہیں۔

تھانیدار: کہاں ہیں؟ 

سپاہی: جی میرے گال پر۔

٭٭٭

قیدی: یہ بہت ہی پُرانی جیل ہے۔ آخر حکومت اس کی حالت کچھ بہتر کیوں نہیں بناتی؟

سپاہی: کیا مطلب ہے تمھارا؟

قیدی: مطلب یہ ہے کہ میں دس مرتبہ یہاں آیا ہوں اور ہر مرتبہ مجھے روشندان ہی کے راستے فرار ہونا پڑتا ہے۔

٭٭٭

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top