تفہیم عبارت نمبر 12: علامہ اقبال کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ ایک باعمل شاعر تھے

علامہ اقبال کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ ایک باعمل شاعر تھے ۔ انھوں نے شعر کے ذریعے سے اسلامی تعلیمات ، حسن اخلاق، خودی ، فقر ، درویشی اور مغرب سے بےزاری کی تلقین کی اور اپنے عمل کے ذریعے اس کا ثبوت مہیا کیا۔ انھوں نے مسلمانوں کی سیاسی جد و جہد میں اپنی ہمت اور طاقت کے مطابق شرکت کی ۔ گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے یورپ کا سفر کیا۔ اسلامی کانفرنس میں شرکت لیے فلسطین گئے ۔ نیز اسلامی افکار اور فلسفہ کی اشاعت کے لیے ہندوستان کے مختلف علاقوں دہلی ، حیدرآباد (دکن)، مدراس اور بنگلور وغیرہ کے دورے کیے۔ مسلمانوں کے اصرار پر پنجاب اسمبلی میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے انتخاب میں حصہ لیا اور تین سال تک اسمبلی میں مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔ حتیٰ کہ اسلام کے نفاذ کے لیے ایک الگ خطہ زمین کے حصول کی راہ دکھائی۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کو آزادی اور تعمیر نو کا ولولہ تازہ عطا کیا۔“

سوالات 

سوال 1: اس عبارت کا کوئی موزوں عنوان تحریر کیجیے۔

علامہ اقبال: ایک باعمل شاعر اور رہنما

سوال 2:علامہ اقبال نے شعر کے ذریعے سے ہمیں کیا تلقین کی ہے؟

علامہ اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں ۔ انھوں نے ہمیں اپنے اشعار کے ذریعے اسلامی تعلیمات ، حسن اخلاق، خودی، فقر، درویشی اور مغرب سے بے زاری کی تلقین کی اور اپنے عمل سے ا س کا ثبوت فراہم کیا۔

سوال 3: علامہ اقبال نے اسلامی افکار کی اشاعت کے لیے کن علاقوں کا دورہ کیا ؟

آپ نے ہندوستان کے مختلف علاقوں ، دلی، بنگلور، حیدر آباد، دکن اور مدراس کے دورے کیے اور اپنے افکارِ عالیہ سے عوام کو آگاہی دی۔

سوال 4: علامہ اقبال نے کتنے عرصے تک پنجاب اسمبلی میں مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑی؟

علامہ اقبال نے تین سال تک پنجاب اسمبلی میں مسلمانوں کے حقوق کا مقدمہ لڑا۔

سوال 5: علامہ اقبال نے کن لوگوں کو آزادی اور تعمیر نو کا ولولہ تازہ عطا کیا ؟

علامہ اقبال نے پوری دنیا کے مسلمانوں کا آزادی اور تعمیر نو کا ولولہ تازہ عطا کیا۔

اگر آپ چاہیں تو جماعت دہم کے نوٹس دیکھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top