تفہیم عبارت 5
ہم عصروں اور ہم چشموں کی رقابت پرانی چیز ہے اور ہمیشہ سے چلی آتی ہے۔ جہاں تک مجھے ان سے گفتگو کا موقع ملا اور بعض اوقات چھیڑ چھاڑ کر اور کرید کرید کر دیکھا اور ان کی تحریروں کے پڑھنے کا اتفاق ہوا، مولا نا اس عیب سے بری معلوم ہوتے ہیں ۔ محمد حسین آزاد نے مولانا شبلی کی کتابوں پر کیسے اچھے تبصرے لکھے ہیں اور جو باتیں قابل تعریف تھیں، ان کی دل کھول کر داد دی ہے ، مگر ان بزرگوں میں سے کسی نے مولانا کی کسی کتاب کے متعلق کچھ نہیں لکھا۔ لاہور میں کرنل ہالرائیڈ کی زیر ہدایت جو جدید رنگ کے مشاعرے ہوئے ، ان میں آزادؔ اور حالیؔ دونوں نے طبع آزمائی کی۔ برکھارت ، حب وطن، نشاط امید اسی زمانے کی نظمیں ہیں۔ آزادؔ اپنے رنگ میں بے مثال نثار ہیں مگر شعر کے کوچے میں اُن کا قدم نہیں اٹھتا ، لیکن مولانا کی انصاف پسندی ملاحظہ کیجیے کہ کیسے صاف لفظوں میں اس نئی تحریک کا سہرا آزادؔ کے سر باندھا ہے۔“
سوالات
سوال 1: اس عبارت کا عنوان تحریر کیجیے؟
اس عبارت کا عنوان ہونا چاہیے : ” مولانا حالی کے اوصاف حمیدہ” یا ”مولانا الطاف حسین حالیؔ کی انصاف پسندی“
سوال 2: اس عبارت میں مولانا سے کون مراد ہیں؟
اس عبارت میں مولانا سے مراد مولانا الطاف حسین حالی ہیں۔
سوال 3: مولانا کس عیب سے بری تھے؟
ہم چشموں اور ہم عصروں میں کچھ نہ کچھ رقابت ضرور ہوتی ہے لیکن مولا نا کسی سے قطعاً رقابت نہیں رکھتے تھے۔وہ رقابت کے عیب سے بری تھے۔
سوال 4: جدید رنگ کے مشاعروں میں کس قسم کی نظمیں پڑھی جاتی ہیں؟
جدید رنگ کے مشاعروں میں ”برکھارت ، محب وطن اور نشاط امید قسم کی نظمیں پڑھی جاتی تھیں۔
سوال 5: نثار کے معنی لکھیے۔
نثار کے معنی ہیں نثر نگار یعنی نثر لکھنے والا ۔
سوال 6: ”مگر شعر کے کوچے میں اُن کا قدم نا جمتا تھا“ کے معنی بتائیے
اس سے مراد معروف ادیب محمد حسین آزادؔ نثر ناگری کے ساتھ ساتھ شاعری کا شوق بھی رکھتے تھے مگر شاعری کے میدان میں اُن کا سکہ نہ چمک سکا۔ اسی وجہ سے کہا گیا کہ مولانا محمد حسین آزاد شعر گوئی میں خاص مہارت نہ رکھتے تھے۔
سوال 7: ”داد دینا “کے معنی لکھیے۔
اس سے مراد کسی اچھے شعر پر خوب دل کھول کر شاباش کہنا، داد دینا کہلاتا ہے۔
سوال 8: تبصرہ کسے کہتے ہیں؟
تبصرہ سے مراد کسی تحریر، کتاب یا رسالے کے متعلق اُس کی خوبیوں اور خامیوں پر اپنے رائے بیان کرنا ہے۔
-
تفہیم عبارت نمبر 13: غالب کے القاب و آداب
-
تفہیم عبارت نمبر 12: علامہ اقبال کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ ایک باعمل شاعر تھے
-
تفہیم عبارت نمبر 11: قائد اعظم ہمیشہ سے ایمان دار، باہمت، نڈر اور مستقل مزاج انسان تھے
-
تفہیم عبارت نمبر 10: دنیا کے ادب میں ڈراما ایک نہایت قدیم صنف ہے
-
تفہیم عبارت نمبر 9: دو قومی نظریہ
-
تفہیم عبارت نمبر 8: انتخاب کتب ایک اہم مسئلہ ہے۔۔۔
-
تفہیم عبارت نمبر 7: سکون کے وقت سمندر کا دیدار...
-
تفہیم عبارت نمبر 6: اسلام نے لفظ قوم کے معنی بدل دیے ہیں
-
تفہیم عبارت نمبر 5: ہم عصروں اور ہم چشموں کی رقابت پرانی چیز ہے
-
تفہیم عبارت نمبر 4: مختلف انسان مختلف زبانیں بولتے ہیں۔۔۔
-
تفہیم عبارت نمبر 3: مادر ملت فاطمہ جناح مرحومہ، پاکستان کی بانی نہیں
-
تفہیم عبارت نمبر 2: سراج الدولہ اور ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے ۔۔۔
-
تفہیم عبارت نمبر 1: پنجاب کی حدود غزنی تک۔۔۔
-
urdu qawaid o insha 9 10 pdf online free download
-
10th class urdu grammar mcqs quiz 2
-
10th class urdu grammar mcqs online quiz 1