تفہیم عبارت 7

سکون کے وقت سمندر کا دیدار آنکھوں کو فرحت بخشنے والی چیز ہے۔ تختہ جہاز پر کھڑے ہو کر دیکھیں تو لہروں کا ایک لاتعداد سلسلہ نظر آتا ہے، جو ہوا کے نرم نرم جھونکوں کے اثر سے سمندر پر قریب قریب ہر وقت آتے رہنے سے ایک دوسرے کے پیچھے حلقے بناتا چلا جاتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لہریں ایک دوسری کے پیچھے دوڑ رہی ہیں۔ صبح کے وقت آفتاب نکلتا ہے اور اچھلتی ہوئی لہروں کی سفید جھاگ پر اس کی کرنیں پڑتی ہیں تو قوس قزح کے سارے رنگ دفعتہً شفاف پانی کے تختوں پر چمک جاتے ہیں اور، دور افق کے قریب تو سنہری روپہلی فرش بچھا ہوا نظر آتا ہے۔ گویا شاہ خاور کے خیر مقدم کے لیے سامان ہورہا ہے۔“

سوالات

سوال 1: سکون کے وقت سمندر کا نظارہ کیسا ہوتا ہے؟

سکون کے وقت سمندر کا نظارہ قابل دید ہوتا ہے۔ آنکھوں کو فرحت ملتی ہے روح کو چین ملتا ہے۔

سوال 2: تختہ جہاز سے سمندر کیسا نظر آتا ہے؟

اگر ہم تختہ جہاز پر کھڑے ہو کر سمندر کا نظارہ کریں تو سمندر کی لہروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ نظر آتا ہے۔ ہوا کے جھونکوں کے باعث لہریں ایک دوسرے کے پیچھے چلتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوال 3: جب سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے تو اس وقت سمندر کا منظر کیسا ہوتا ہے؟

صبح کے وقت سمندر کا منظر نہایت دل کش ہوتا ہے جب اچھلتی مچلتی لہروں کی سفید جھاگ پر سورج کی کرنیں پڑتی ہیں تو اُس پر قوسِ قزح کا گمان ہوتا ہے۔

سوال 4: دُور افق کے قریب کیا نظر آتا ہے؟

صبح کے وقت دور افق کے قریب سمندر کی سنہری روئیں بچھی دکھائی دیتی ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے سورج کے خیر مقدم کی تیاری ہو رہی ہے۔

سوال 5: اس عبارت کا عنوان لکھیے

سمندر کا دلکش نظارہ یا سمندر کنارے صبح کا منظر

اگر آپ چاہیں تو جماعت دہم کے نوٹس دیکھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top