تفہیم عبارت 2
سراج الدولہ اور ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے خلاف کھلم کھلا جنگ کا آغاز کیا۔ فوجی طاقت سے برِّ تعظیم کے آزادی طلب عوام کو انگریزوں نے کچلا، مگر جذ بہ حریت نہ دب سکا۔ ۱۸۵۷ء تک چنگاریاں چمکتی اور بجھتی رہیں۔ آخر مئی ۱۸۵۷ء کو چنگاری نے شعلہ بن کر فضا کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ آگ اور خون کا طوفان اٹھا۔ اس قیامت خیز ہنگامے میں عوام کا نقصان تو اتنا ہوا جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے مگر کمز ور عوام نے ایک مرتبہ استحصالی طاقت کو مزا چکھا ہی دیا۔ توپ و تفنگ نے مظلوم عوام کے تاریخ و ثقافت کے بھرے بھرے محل کھنڈر کر دیے، لوگوں کو تباہ و برباد کر دیا، ملک کا نقشہ پلٹ دیا۔ اب کی مرتبہ یہاں کے قومی رہنماؤں نے سرد جنگ کے بعد گرم معر کے کی تیاری کرلی۔ کانگرس تحریک خلافت اور مسلم لیگ اسی جنگ کے ادارے بنے۔ ان تنظیموں نے عملی حکمتوں سے عوام کو بیدار کیا۔ صفوں کو منتظم بنایا اور دشمن کو للکارا اور نئے نئے مورچے بنائے ۔ پہلی جنگ عظیم میں آزادی کے امکانات ابھرے، دوسری جنگ عظیم کے بعد جد و جہد کامیابی کے قریب پہنچ گئی۔ اس مرحلے میں صدیوں حکومت کرنے والی قوم نے قائد اعظم کی قیادت میں علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ڈھونڈ نا شروع کی۔ اس راہ میں خون کے سمندر اور آگ کے جنگل ملے اور قوم بسم اللہ کہ کر آگے بڑھی۔ یہ پیش قدمی اللہ کی مدد اور ملت کے اتحاد تنظیم اور ایمان، قائد اعظم کی بصیرت و تدبیر کی بدولت منزل تک پہنچنے کا ذریعہ بنی۔ اللہ نے وہ دن دکھایا کہ اللہ اکبر کی گونج میں آزادی کا سورج نکلا اور ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء کو پاکستان معرض وجود میں آگیا۔ اسلامی عقائد وافکار،اسلامی تہذیب و ثقافت، اسلامی قانون و نظام عدل و حکومت کے لیے اللہ نے اپنے محبوب نبی آخر الزماں صلی الله علیه و آله وسلم کے طفیل مسلمانوں کو ایک مرتبہ پھر سر بلندی و افتخار سے نوازا۔“
سوالات
سوال 1: سراج الدولہ اور ٹیپو سلطان کے بارے میں ایک مختصر پیرا گراف لکھیے۔
جواب: نواب سراج الدولہ بنگال کا جب کہ ٹیپو سلطان میسور (دکن) کا حکمران تھا۔ یہ دونوں حکمران آزادی اور حریت کے علمبردار تھے اور کسی صورت میں بھی انگریزوں کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہ تھے ، چناں چہ دونوں نے انگریزوں کے خلاف جنگیں لڑیں مگر اپنوں کی غداری کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکے۔ علامہ اقبالؒ نے اس پس منظر میں کیا خوب کہا ہے:
جعفر از بنگال و صادق از دکن
ننگ آدم ننگ دیں، ننگ وطن
سوال 2: ۱۸۵۷ء میں آزادی کے علم برداروں کا کیا نقصان ہوا؟ چند سطروں میں لکھیے۔
جواب 2: ۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی میں آزادی کے علم برداروں کا جتنا نقصان ہوا، اس کا صحیح انداز ولگانا مشکل ہے مگر لاکھوں لوگ جس میں سے زیادہ تر مسلمان تھے، مارے گئے ۔ جو لوگ کسی نہ کسی طرح اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے ، ان کے گھر بارلٹ گئے اور جائیدادیں برباد ہوگئیں۔ تاریخ و ثقافت اور تہذیب و تمدن کے محلات کھنڈر بن گئے۔ گو یا ملک کا نقشہ ہی پلٹ گیا۔
سوال 3: علامہ اقبال مرحوم کے خواب سے کیا مراد ہے؟
جواب : علامہ اقبال نے یہ خواب دیکھا تھا کہ برعظیم کے جن علاقوں میں مسلمانوں کی کثرت ہے وہاں ایک آزاد اور خود مختار مملکت کا قیام عمل میں آئے۔
سوال 4: سرد جنگ کسے کہتے ہیں؟
جواب : سرد جنگ ، ہتھیاروں کی مدد سے کھلم کھلا جنگ نہیں ہوتی بلکہ ایک عرصہ دراز تک عوام کے نظریات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی اور مخالفین کو اپنی بات منوانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
سوال5: تہذیب و ثقافت سے آپ کیا مراد لیتے ہیں؟
جواب: ہر سوسائٹی کے کچھ اصول اور رسوم و روایات ہوتی ہیں، انھیں تہذیب کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے کلچر کا نام دیا گیا ہے۔ اسی طرح عقائد و نظریات اور افکار اور نظام عدل و حکومت کے لیے جو قرینے اپنائے جاتے ہیں، اسے ثقافت کہتے ہیں جیسے : اسلامی تہذیب و ثقافت سب سے الگ اور تمام مذاہب سے جدا گانہ ہے۔
-
تفہیم عبارت نمبر 13: غالب کے القاب و آداب
-
تفہیم عبارت نمبر 12: علامہ اقبال کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ ایک باعمل شاعر تھے
-
تفہیم عبارت نمبر 11: قائد اعظم ہمیشہ سے ایمان دار، باہمت، نڈر اور مستقل مزاج انسان تھے
-
تفہیم عبارت نمبر 10: دنیا کے ادب میں ڈراما ایک نہایت قدیم صنف ہے
-
تفہیم عبارت نمبر 9: دو قومی نظریہ
-
تفہیم عبارت نمبر 8: انتخاب کتب ایک اہم مسئلہ ہے۔۔۔
-
تفہیم عبارت نمبر 7: سکون کے وقت سمندر کا دیدار...
-
تفہیم عبارت نمبر 6: اسلام نے لفظ قوم کے معنی بدل دیے ہیں
-
تفہیم عبارت نمبر 5: ہم عصروں اور ہم چشموں کی رقابت پرانی چیز ہے
-
تفہیم عبارت نمبر 4: مختلف انسان مختلف زبانیں بولتے ہیں۔۔۔
-
تفہیم عبارت نمبر 3: مادر ملت فاطمہ جناح مرحومہ، پاکستان کی بانی نہیں
-
تفہیم عبارت نمبر 2: سراج الدولہ اور ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے ۔۔۔
-
تفہیم عبارت نمبر 1: پنجاب کی حدود غزنی تک۔۔۔
-
urdu qawaid o insha 9 10 pdf online free download
-
10th class urdu grammar mcqs quiz 2
-
10th class urdu grammar mcqs online quiz 1