واحد اور جمع | wahid jama in urdu

وہ اسم جو ایک چیز کے لیے بولا جائے واحد کہلاتا ہے۔مثلاً لڑکا، بچہ

وہ اسم ہے جو ایک سے زیادہ چیزوں کے لیے بولا جائے، جمع کہلاتا ہے۔ مثلاً لڑکے، بچے

اردو جمع بنانے کے طریقے

1۔ بعض اسما کے آخر میں "ے” لگا دینے سے واحد سے جمع بن جاتی ہے جیسے: لڑکا سے لڑکے، گدھا سے گدھے

2۔ بعض اسما کےآخر میں "یں” لگا دینے سے جمع بن جاتی ہے جیسے: بھینس سے بھینسیں، بھیڑ سے بھیڑیں

3۔ بعض اسما کے آخر میں "آں” لگا دینے سے جمع بن جاتی ہے جیسے: کرسی سے کرسیاں، لڑکی سے لڑکیاں، بکری سے بکریاں

4۔ کنواں کی جمع کنوئیں اور کنوؤں۔ دھواں کی جمع دھوؤں اور دھوئیں استعمال ہوتی ہیں۔

اُرود میں استعمال ہونے والے عربی الفاظ کی جمع

اردو زبان میں عربی الفاظ اور ان کی عربی جمع کثرت سے استعمال ہوتی ہے۔ عربی جمع کے لیے وزن مقرر ہیں، جو اسم اس وزن پر آئے گا وہ جمع بن جائے گا چناں چہ اوزان درج ذیل ہیں۔

وزن – اَفعَال

واحدمعنیجمع
فعلکرنااَفعال
عملکام کرنااَعمال
لطفمہربانی کرناالطاف
موجلہراَمواج
موتمرنااَموات
عضوبدن کا حصہاَعضاء
صاحبمالکاَصحاب
نوعقسماَنواع
شجردرختاَشجار
حجرپتھراَحجار
نورروشنیاَنوار
حکمآردڑاَحکام
جنساناج۔ قسماَجناس
ذکریاد کرنااَذکار
شغلدھندا۔کاماَشغال
خلقعادتاَخلاق
المدکھآلام
حالحالتاَحوال
لفظحروفاَلفاظ
صوتآوازاَصوات

وزن – فُعَلا

واحدمعنیجمع
جاہلبے عقلجُہلا
عالمعلم والاعُلَما
وکیلوکالت کرنے والاوُکلا
بخیلکنجوسبُخَلا
فاضلبزرگی کرنے والافُضَلا
صالحنیکصُلَحا
وزیروزیروُزَرا
امیرامیراُمرا
فقیرغریب
اللہ والا(صوفی)
فُقرا
شہیداللہ کی راہ میں جان دینے والاشُہدا
شریکساتھیشُرکا
خطیبلیکچر دینے والا
خطاب کرنے والا
خُطَبا
وارثمالکوُرثا
عاقلعقل مندعُقلا

وزن – فُعُول

واحدمعنیجمع
نقلکسی کی کاپی کرنانُقُول
طاہرپرندہطُیُور
نقشنشاننُقُوش
قلبدلقُلُوب
نفسسانس۔جاننُفُوس
سجدہسجدہسُجُود
حدمقرر چیزحُدُود
فنہنرفُنُون
شربرائیشُرُور
عیببرائیعُیُوب
نجمستارہنُجُوم
فیضفائدہفُیُوض
وحشیجنگلی جانوروُحُوش
ملکبادشاہمُلُوک
شکشبہ ہوناشُکُوک
علمجانناعُلُوم
امرمعاملہاُمُور

وزن – مُفَاعِل، آفَاعِل

واحدمعنیجمع
عسکرفوجعَسَاکِر
اولشروعاَوَائل
کیفیتحالتکَوائف
قاعدہاصولقَوَاعِد
ملکسلطنتمَمَالک
منصبعہدہمَنَاسِب
حاجتضرورتحَوَائِج
مسجدعبادت کی جگہمَسَاجد
مکتبپڑھنے کی جگہمَکَاتِب
مدرسہمدرسہمَدَارِس
اکبربڑااَکَابِر
اصغرچھوٹااَصَابِر
مسئلہمعاملہ – سوالمَسَائل
مقصدمطلبمَقَاصِد
دلیلثبوت
منطق
دَلَائِل

مَفاعِیل

واحدمعنیجمع
مکتوبخط۔ لکھا ہوامکاتِیب
تاریخگزشتہ واقعاتتَوارِیخ
معروفمشہورمَعَارِیف
مشہورجس کا چرچا ہومَشاہِیر
تکلیفدکھتَکالِیف
تصویرصورتتَصاوِیر
تقریرلیکچر دیناتَقارِیر
تفسیرتشریح کرناتَفاسِیر
اسلوبطریقہاَسالِیب
تصنیفکتاب لکھناتَصانِیف
تفصیلوضاحت کرناتَفاصِیل
قانونلاءقَوانِین
مضمونلکھی ہوئی باتمَضامِین
خاتونعورتخَواتِین
تجویزرائےتَجاوِیز

وزن – فُعّال

واحدمعنیجمع
خادمخدمت کرنے والاخُدّام
زاہدپرہیزگارزُہّاد
ساکنرہنے والاسُکّان
فاسقگناہ گارفُسّاق
فاجربد کارفُجّار
عاشقمحبت کرنے والاعُشّاق
تاجرکاروبار کرنے والاتُجّار
کافرخدا کا منکرکُفّار
حاکمحکومت کرنے والاحکّام
حافظحفظ کرنے والاحُفّاظ
عاملکام کرنے والاعُمّال

وزن – اَفعِلا

واحدمعنیجمع
ولیاللہ کا پیارااَولِیا
قریبرشتے داراَقُربا
تقیپرہیز گاراَتقِیا
غنیمال داراَغنِیا
سخیسخاوت کرنے والااَسخِیا
نبیپیغمبراَنبِیا

وزن – فِعَال

واحدمعنیجمع
ثقہبھروسے کا آدمیثِقَات
نکتہعمدہ اور باریک باتنِکَات
صفتخوبیصِفَات
عظیمبڑاعِظَام
صومروزہصِیَام
کبیربڑاکِبَار
بلدشہر ۔ ملکبِلَاؤ
جبلپہاڑجِبَال

مثالنمونہاَمثِلہ
جوابجواباَجوِبہ
دوادارو، میڈیسناَدوِیہ
زمانزمانہاَزمِنہ

جمع الجمع

واحدمعنیجمع
دوامیڈیسن، داروادویہ
ادویات
جوہرموتیجواہر
جواہرات
رقمروپیہ ، پیسہرقوم
رقومات
وجہسببوجوہ
وجوہات
رسمطریقہ، رواجرسوم
رسومات
خبراطلاع، نیوزاخبار
اخبارات
فیضنفعفیوض
فیوضات

آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top