تحریر: علی احمد


ہمارے گھر میں پودوں کی ایک چھوٹی سی دنیا ہوا کرتی تھی جن کا سربراہ جامن کا پیڑ اور اہل خانہ میں ایک لیموں کا پودا جس پہ خوب لیموں لگتے اور ہماری ضرورت پوری کرتے۔۔انگور کی بیل، امرود کا درخت ، دھنیا، مرچوں کا پودا اور موتیا پورے گھر کو مہکاتا تھا۔میں  اکثر ان کی صحبت میں رہتا۔

jaman

مجھے یہ سر سبز دُنیا  بہت عزیز تھی۔  میں پڑھائی کی غرض سے شہر سے کوچ کر گیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ان سے بے اعتنائی   برتی گئی۔۔۔ انگور کی بیل، امرود کا درخت، دھنیا اور مرچوں کا پودا یہ سب ہم سے روٹھ گئے۔۔۔

جامن کا پیڑ ،ہماری بے وفائی کے با وجود ہمارے آنگن کو سایہ مہیا کرتا رہا۔  میرا جب بھی گھر آنا ہوتا تو امّی شکایت کرتی یہ تمہارا چہیتا بہت گند بکھیرتا ہے اس پہ وہ اسرار کرتیں کہ اسے کٹوا دیتے ہیں۔  یہ باتیں سُن کہ مجھے دُکھ ہوتا اور میں خفا ہو جاتا ۔

ایک دن بات اتنی آگے بڑھی کہ میں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا کہ اگر اس درخت کو بے دخل کیا گیا تو میں  بھی واپس  گھرنہیں آؤں گا۔  امی کو یہ کب گوارا تھا کہ بیٹا گھرچھوڑے اس طرح پیڑ کو بھی رہنے کی اجازت مل گئی۔  جب تک ہم اُس گھر میں رہے اس کی کانٹ چھانٹ تو ہوتی رہی لیکن اسے کاٹا نہیں گیا۔۔ ۔

 چند مہینے ہوئے ہم نے وہ گھر بیچ دیا۔۔اب سُنا ہے کہ خریداروں نے پیڑ کاٹ دیا ہے اور صحن کو کشادہ کر لیا ہے۔۔۔

یہ بات مجھے انتطار حسین صاحب کا ایک جملہ پڑھ کے یاد آگئئ۔

Punjab University Lahore 2
Punjab University, Lahore

” 1960 کی دہائی  کے اوائل میں  جب پنجاب یونیورسٹی  کے گیٹ کے برابر کھڑا بلند و بالا پیپل کا  پیڑ کاٹا گیا تو مجھے یوں لگا کہ شہر میں قتل کی کوئی واردات ہو گئی ہے اور بستی کے سر سے کسی ولی کا سایہ اُٹھ گیا ہے۔ "

شاعری پڑھیں:

  • افتخار عارف بہ حیثیت غزل گو

    افتخار عارف بہ حیثیت غزل گو

    تحقیق و تنقید: علی احمد تعارف:پیدائش اور نام افتخار عارف 21 مارچ 1944 ء کو لکھنو میں پیدا ہوئےجبکہ شناختی […]

  • اردو کے مشہور اشعار | famous poetry in urdu

    ہماری شعری روایت میں ایسے اشعار کی کمی نہیں جو زبان زدِ عام نہ ہوں۔ لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں ان کا ایک مصرع تو یاد رہ جاتا ہے جبکہ دوسرا نہیں اور ان اشعار کے خالق کے نام بھی معلوم نہیں ہوتے۔ یہاں ایسے ہی چند مشہور اشعار(famous poetry in urdu) آپ…

  • غمگین شاعری | Sad Poetry In Urdu Text​

    sad poetry in urdu text Sad poetry in Urdu, known as "Udasi Shayari,” is a profound and emotive form of […]

  • دوستی پر اشعار

    Friendship Poetry in Urdu ایسے ظالم ہیں مرے دوست کہ سنتے ہی نہیں جب تلک خون کی خوشبو نہ سخن […]

  • محبت پر اشعار | love poetry in urdu text

    love poetry in urdu text Urdu poetry is famous for its beautiful "Love Poetry In Urdu Text”  Romantic Poetry and verses about […]

  • حصہ نظم جماعت نہم | Class 9 Nazam

    جماعت نہم ،نظم کے اشعار کا مفہوم | class 9 nazam

  • مَحبت کا شعلہ تاباں

    مَحبت کا شعلہ تاباں

    خوف ، محبت سے بہت زیادہ طاقت ور جذبہ ہے ! ہجوم میں نفرت باآسانی پنپ سکتی ہے جب کہ محبت کی قدر ایک فرد میں نمو پاتی ہے خدا کو ایک منبہ قدرت و جلال کی بجائے ،سرچشمہ محبت کے طور پر قبول کر لینا چاہیے!

  • تنقید سکھاتی ہے

    تنقید سکھاتی ہے

    خودداری اور خود اعتمادی تقریباً ختم ہوچکی ہے. کوئی شخص ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے. دوسروں کے کندھوں پر چڑھ کر ملک فتح کرنے کا سوچتا ہے. کیا کبھی ایسا ہوسکا ہے کہ کسی اور کے بل بوتے سے جیت حاصل ہوسکی ہو….

  • 8. اپنا الو سیدھا کرنا

    جنگل کے راجاشیر کو اپنی تعریف بہت پسند ہے۔ وہ اپنی ہمت اور طاقت کی باتیں کرتے نہیں تھکتا۔ اس نے جب کبھی بڑا شکار کرتا تو دہاڑتے ہوئے اپنی بہادری کا اعلان بھی کرتا کون ہے جو مجھ سے زیادہ بہادر ہے۔“

  • اردو قواعد جماعت دہم(10)

    کلاس دہم (10) اردو قواعد کے متعلق معروضی سوالات اور جوابات دیکھیں۔

  • سرخاب کے پر

     کیا وہاں مرغابیوں کا شکار کر سکتے ہیں؟“ اسرار کے پاس چھرّے والی بندوق ہے۔ تبھی وہ شکار کرنے کی تاک میں رہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top