muhavare in urdu

ب سے شروع ہونے والے محاورات ، معنی اور جملوں میں استعمال

باتیں بگھارنا
شیخی مارنا، زبانی دعوے کرنا، بہت باتیں بنانا
باتیں مت بگھارو، کام کرو کام!
بات بنانا
حیلے بہانے کرنا
بات بتانا تو کوئی تم سے سیکھے۔
بات رہ جانا
عزت رہ جانا
خدا نے مدد کی اور میری بات رہ گئی ورنہ لوگوں نے تو کوئی کسر نہ چھوڑی۔
باغ باغ ہونا
بہت خوش ہونا
تمھاری کامیابی کی خبر سُن کر میرا دل باغ باغ ہو گیا۔
بال بیکا کرنا
نقصان پہنچانا
خدا تمھارا حامی و ناصر ہو ، کوئی تمھارا بال بیکا نہیں کر سکتا۔
بازار گرم ہونا
کثرت ہونا
ملک میں رشوت کا بازار گرم ہے اور لوگ بے حس ہو چکے ہیں۔
بسم اللہ کے گنبد میں رہنا
دُنیا کے حالات سے بے خبر، نا تجربہ کار
تم ابھی بسم اللہ کے گنبد میں رہتے ہو، یہ دُنیا بہت شاطر ہے۔
بال کی کھال اتارتا
بہت چھان بین کرنا
بعض لوگ بال کی کھال اتارنے میں ماہر ہوتے ہیں۔
باچھیں کِھلنا
بے حد خوش ہونا
جماعت میں اول آنے کی خوشی میں سلیم کی باچھیں کِھل گئیں۔
بغلیں جھانکنا
جواب نہ بن پڑنا، شرمندہ ہونا
جب اس کا جھوٹ پکڑا گیا تو وہ بغلیں جھانکنے لگا۔
بھینس کے آگے بین بجانا
بے عقل/نا اہل کے سامنے اچھی بات کرنا
جاہل آدمی سے علمی گفتگو کرنا بھینس کے آگے بین بجانا ہے۔
بخیے ادھیڑنا
راز فاش کر دینا
سوشل میڈیا نے تمام سیاستدانوں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے ہیں۔
بے نقط سنانا
برا بھلا کہنا،گالیاں دینا
بُڑھیا نے لڑکوں کو وہ بے نقط سنائیں کہ توبہ ہی بھلی۔
بِیڑا اٹھانا
کسی مشکل کام یا مہم کو سر انجام دینے کا ذمہ لینا
افسوس! اشرافیہ نے اس ملک کو کھانے کا بِیڑا اٹھا رکھا ہے۔
بھیڑ چال چلنا
دیکھا دیکھی رسم نبھانا
ہمارے ملک کی بربادی کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ بس بھیڑ چال چلتے ہیں۔
برافروختہ ہونا
غصے ہونا
آپ تو ذرا ذرا سی بات پہ برافروختہ ہو جاتے ہیں ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچا کرو۔
بھائیں بھائیں کرنا
ویران ہونا
کل تک اس گھر میں گہما گہمی تھی، آج بھائیں بھائیں کر رہا ہے۔
بھیگی بلّی بتانا
ٹالنا، سست روی کا اظہار کرنا
میرا ملازم، بڑا ہڈ حرام ہے۔ بھیگی بلّی بتانا تو کوئی اس سے سیکھے۔
بے بھاؤ کی پڑنا
بہت مار پڑنا
ایک جیب کترا جب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو اسے وہ بے بھاؤ کی پڑیں کہ خدا کی پناہ۔
بے پڑ کی اڑانا
بے اصل بات کہنا، ایسی بات کرنا جس کی کوئی بنیاد نہ ہو
نواز کی بات کا کیا اعتبار، وہ تو ہمیشہ بے پر کی اڑاتا ہے۔
بے چراغ ہونا
اجاڑ، سنسان ہونا
یہ بستی اب بے چراغ ہے، سیلاب نے سب برباد کر دیا۔

پ سے شروع ہونے والے محاورات ، معنی اور جملوں میں استعمال

پاپڑ بیلنا
مشقت اٹھانا، جان جوکھوں کے کام کرنا
پاکستانی عوام کو اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑ رہے ہیں۔
پِتا پانی ہونا یا زہرہ آب ہونا
خوف زدہ ہونا
جنگ میں تو بڑے بڑے بہادروں کا پتا پانی ہو جاتا ہے۔
پالا پڑنا
واسطہ پڑنا
خدا کرے تمھارا پالا کسی احمق سے نہ پڑے!
پانی پھیر دینا
برباد کر دینا
آپ نے میرے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا ہے۔
پانی بھرنا
غلامی کرنا،خدمت گاری اختیار کرنا
علم کے معاملے میں شاگرد اپنے استاد کے آگے پانی بھرتے ہیں۔
پانی میں آگ لگانا
متحمل مزاج کو بھڑکانا
آج میں نے شوکت صاحب کو غصے میں دیکھا یوں لگتا تھا کسی نے پانی میں آگ لگادی ہو۔
پِل پڑنا
حملہ کرنا، ٹوٹ پڑنا
شیر، ہرن پہ پل پڑا اور اسے چیڑپھاڑ کے کھا گیا۔
پیٹ پر پتھر باندھنا
بھوک کا سامنا کرنا
اسلام کے ابتدائی دور میں مسلمانوں نے پیٹ پر پتھر باندھے لیکن حق کا پیغام عوام تک پہنچایا۔
پیٹ کاٹنا
اخراجات میں کمی کرنا
پیٹ کاٹ لو لیکن علم کی جستجو کرو اور کتب لازمی خریدو۔
پانچوں گھی میں ہونا
مزے ہونا
آج کل مافیاز کی پانچوں گھی میں ہیں، جب کہ عام لوگ بہت بری حالت میں ہیں۔
پھونک پھونک کر قدم رکھنا
بڑی احتیاط سے کام لینا
ہمیں اب پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہیے، لوگوں پہ اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
پیٹ کا ہلکا ہونا
راز کی بات نہ رکھ سکنا
جمیل کا اعتبار نہ کرنا، وہ پیٹ کا ہلکا ہے، تمھارا راز نہ رکھ سکے گا۔
پا در رکاب ہونا
چند روز کا مہمان ہونا، زندگی کا آخری وقت ہونا
کمال کے دادا کو تو اب پا در رکاب ہی سمجھو۔
پتھر کا جگر پانی ہونا
بے رحم کو رحم آنا
اس ملک کی اشرافیہ کا پاکستانی عوام پہ ترس آنا گویا "پتھر کا جگر پانی ہونا” ہے۔
پگڑی اچھالنا
بے عزت کرنا
سیاستدان ایک دوسرے کی سر عام پگڑی اُچھالنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
پھوٹ بہنا
زار زار رونا
آج تو غم کے بادل ایسے امڈ کے آئے کہ وہ سب کے سامنے ہی پھوٹ بہی۔
پو بارہ ہونا
وارے نیارے ہو جانا
پاکستانی نظام میں کرپٹ لوگوں کی پو بارہ ہے۔
پھولے نہ سمانا / پھولا نہ سمانا
نہایت خوش ہونا
دوست کی اچانک آمد کی خبر سُن کر میں پھولے نہ سمایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top