انگور کھٹے ہیں

کہانی

یہ کہانی  (انگور کھٹے ہیں)  نویں جماعت کے نصاب میں شامل ہے ۔ 


اَگلے وقتوں کی بات ہےکہ کسی جنگل میں ایک لومڑی رہتی تھی۔  لومڑیاں تمام جانوروں میں سب سے زیادہ چالاک اور مکار سمجھی جاتی ہیں۔ لیکن یہ بھی قدرتی امر ہے کہ مکاروں کو اکثرمُنھ کی کھانا پڑتی ہے۔ اس لومڑی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا. ایک دن وہ لومڑی صبح سویرے ہی کھانے کی تلاش میں نکلی ۔ اس کا ارادہ تھا کہ   وہ اس دن معمول سے ہٹ کر کچھ کھائے۔ اس لیے وہ کچھ نرالی خوراک کی تلاش میں تھی۔

 جنگل میں کافی دیر ادھر ادھر گھومنے پھرنے کے بعد بھی اسے کھانے کو کچھ نہ ملا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل کھانے کی تلاش میں رہی۔ آخر کا راسے ایک جگہ انگوروں کی بیل پر انگوروں کےگچھے لٹکتے نظر آئے۔ انگوروں کی وہ بیل ایک بڑے درخت کے سہارے او پر بڑھ رہی تھی اور درخت کے اوپر پتلی شاخوں پر زیادہ پھیلی ہوئی تھی ۔ لومڑی نے انگوروں کے گچھے دیکھے تو منھ میں پانی بھر آیا۔ من پسند کھانا جب سامنے ہو تو بھوک اور بھی زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے۔

 یہی حال اس لومڑی کا بھی تھا کہ انگوروں کے گچھے جب سامنے دیکھے تو منھ سے رال ٹپکنے لگی۔ اس لیے اس سے صبر نہیں ہور ہا تھا اور انگوروں تک پہنچنے کی ترکیب سوچنے لگی ۔ کچھ دیر سوچنے کے بعد اس نے درخت پر چڑھنے کی کوشش کی ۔ انگوروں کے گچھے چونکہ بلندی پر تھے اس لیے وہ زیادہ اونچائی تک نہ چڑھ سکی اور ایک پتلی شاخ کے ٹوٹنے سے نیچے آ گری۔ اتفاق سے وہ زیادہ بلندی   پر سے نہیں گری  تھی اس لیے زیادہ چوٹ نہ آئی ۔

 لومڑی نے اوپر دیکھا تو مختلف پرندے مزے سے انگور کھارہے تھے۔ اس لیے منھ میں پھر پانی بھر آیا۔ اس نے بِلا سوچے سمجھے زور زور سے اُچھلنا شروع کر دیا۔ اسی اچھل کود میں اتفاق سے بیل کی ایک نچلی ڈالی اس کے ہاتھ میں آگئی۔ بدقسمتی سے اس ڈالی پر ایک بھی انگور کا دانہ نہ تھا۔ وہ دیوانہ وار اُچھلتی رہی اور ہر بار نا کام ہوتی رہی۔ آخر کار اچھل اچھل کر جب وہ تھک گئی تو خود سے کہا: ” واہ ری بی لومڑی! تم ایسے ہی اُچھل اچھل کر ہلکان ہوتی جارہی ہو، حالاں کہ یہ تو انگور ہی کھٹے ہیں ۔ یہ کہتے ہوئے وہ لومڑی ایک طرف کو چلی گئی۔

 کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ جب انگور ہاتھ نہ آئیں  تو پھر انگور کھٹے ہی ہوتے ہیں۔

نتیجہ/اخلاقی سبق:

آخ  تھو  کھٹے ہیں۔

انگور کھٹے ہیں۔


دوسری کہانیاں پڑھیں:

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top