مختصر ترین افسانہ / مختصر مختصر افسانہ

بے حد مختصر یا مختصر ترین افسانہ کے لیے بعض اوقات مختصر مختصر افسانہ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے لیکن یہ زیادہ مقبول نہیں۔ مختصر مختصر افسانہ کی معروف مثال پیش ہے:

دوران سفر ایک مسافر نے دوسرے سے پوچھا، کیا تم بھوتوں پر یقین رکھتے ہو؟“ نہیں ۔ اس نے جواب دیا اور غائب ہو گیا۔
اردو میں جوگندر پال نے اس انداز کے افسانوں میں خصوصی شہرت حاصل کی۔ مختصر مختصر افسانہ اگر کامیاب ہو تو دلکش مینچرمیں تبدیل ہو جاتا ہے۔


مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر

اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top