بندش الفاظ کی تعریف

بندش الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیں
شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا


آتش کے اس شعر سے اردو شاعری کی ایک مقبول ( مگر قدیم) اصطلاح کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ شاعری میں الفاظ کے حسن استعمال کو لفظ بندش سے واضح کیا جاتا ہے۔ شعر میں ایسے الفاظ استعمال کرنا جو صوتی لحاظ سے خوش آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ پر معنی بھی ہوں ۔ اگر الفاظ اس معیار پر پورے اتریں تو اسے بندش کی چستی قرار دیا جاتا ہے جبکہ برعکس صورت میں بندش سست کہلاتی ہے۔ چست بندش مفہوم کے ابلاغ کے ساتھ شعر میں وہ جمالیاتی حظ بھی پیدا کر دیتی ہے جو کسی بھی اچھے شعر کا حاصل سمجھا جاتا ہے۔


مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر

اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top