امیجری کی تعریف اور مثالیں
انگریزی لفظ
Image
سے
Imagery
اور
“Imagination”
جیسی اصطلاحات حاصل کی گئیں ۔ اردو میں امیجری کے متبادل کے طور پر تصویر کاری ، تصویر کشی، پیکرتراشی، شاعرانہ مصوری، لفظی تصویر، تصویر سازی جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جبکہ غالب کے اس مصرع اور شعر کے بموجب :
توڑا جو تو نے آئینہ تمثال دار تھا
تمثال ہی مستعمل ہے لیکن تمثال
Image
کا ترجمہ ہے
Imagery
کا نہیں ۔ اس لیے درست معنی کے ابلاغ کے لیے اصل لفظ یعنی امیجری ہی مناسب ہے۔ جب شاعر مناسب ترین الفاظ کی امداد سے کسی شخص، شے، منظر یا وقوعہ کی ایسی درست تصویر کشی کرے کہ اس شخص، شے، منظر یا وقوعہ کی آنکھوں کے سامنے تصویر کھینچی جائے تو اسے امیجری کہتے ہیں جیسے غالب کا یہ شعر:
سائے کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبر
تو اس قدِدلکش سے جو گلزار میں آوے
یا ناصر کاظمی کا یہ کہنا :
مرے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔ
اداسی بال کھولے سو رہی ہے
یا منیر نیازی کے بقول :
یاد بھی ہیں اے منیر اُس شام کی تنہائیاں
ایک میداں، اک درخت اور تو خدا کے سامنے
ان اشعار میں قاری، منظر کا ناظر بن جاتا ہے اور یہی امیجری کا مقصد ہے۔ امیجری براہ راست اعصاب پر اثر انداز ہو کر ذہن میں اس منظر کو اجاگر کرتی ہے جو شاعر کے پیش نگاہ تھا:
تمثال میں تیری ہے وہ شوخی کہ بصد ذوق
آئینہ به انداز گل آغوش کشا ہے
شاعر کے الفاظ حواسِ خمسہ اور ہیجانات سے وابستہ اعصاب کے لیے تہیج کا کام کرتے ہوئے انہیں کار کردگی کے لیے مائل کرتے ہیں یا پھر ان کی کارکردگی میں تیزی پیدا کرتے ہیں، یوں الفاظ رنگوں کا اور شعر کینوس کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دیکھیے علامہ اقبال کا یہ شعر:
پھول ہیں صحرا میں یا پریاں قطار اندر قطار
اودے اودے، نیلے نیلے ،پیلے پیلے پیرہن
امیجری اسلوب کی صفات میں سے ہے اس لیےایذرا پاؤنڈ نے یہ تلقین کی تھی :
“Right word for the right image”
امیجری کی بالعموم حر کی اور ساکت دو اقسام کی جاتی ہیں لیکن یہ امیجری کی کارکردگی کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ تصویر کاری اگر چہ ذہنی عمل ہے لیکن یہ کارکردگی حواس و اعصاب سے مشروط ہوتی ہے اور اسی مناسبت سے امیجری کی بھی اقسام کی جاسکتی ہیں یعنی حرکت ، سکون، رنگ، بو ،لمس، اندوہ وغیرہ جیسے غالب کا یہ شعر:
ہوا ہوں غم سے یوں بے حِس تو غم کیا سر کے کٹنے کا
جدا گرتن سے نہ ہوتا تو زانو پہ دھرا ہوتا
مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر
-
اینٹی ناول کی تعریف
-
ہیرو اور اینٹی ہیرو
-
ایہام گوئی کی تعریف
-
بارہ ماسہ کی تعریف
-
بحر کی تعریف
-
علم بدیع کی تعریف
-
بندش الفاظ
-
انشائیہ کی تعریف اور روایت
-
انشا کی تعریف
-
امیجری کی تعریف اور مثالیں
-
امتزاجی تنقید کی تعریف
-
امالہ کی تعریف اور مثال
-
الہام
-
ارسطو کا تصور المیہ/Tregedy
-
مختصر ترین افسانہ / مختصر مختصر افسانہ
-
افسانہ / مختصر افسانہ کی تعریف
-
علامتی افسانہ کی تعریف
-
طویل مختصر افسانہ کی تعریف
-
تجریدی افسانہ کی تعریف
-
اظہاریت کی تعریف
-
اظہار کی تعریف | (Expression)
-
اصطلاح / اصطلاح سازی کی تعریف
-
اشاریہ کی تعریف
-
اسلوبیاتی تنقید کی تعریف
-
اسلوب کی تعریف اور اہمیت
-
استقرائی تنقید (Inductive Criticism) | منطق استقرائی
-
اسپرانتو (Esperanto)
-
اردو نثر میں ادب لطیف اور رومانیت
-
ادب کیا ہے؟
-
ادب کی لفظی/ لغوی و اصطلاحی تعریف
-
ابہام (Ambiguity)
-
ابلاغ (Communication)
-
آورد
-
آمد
-
آزادنظم (Verse Libry / Free Verse)
-
آزاد غزل کی تعریف
-
آپ بیتی