امتزاجی تنقید کی تعریف

انگریزی میں ایک اصطلاح ملتی ہے ” Eclectic ”

قومی انگریزی اردو لغت میں اس کے یہ معانی درج ہیں ۔ ”اصطفائی انتخابی ، اصطفائیت پسند، دوسروں کے نظریات تحریروں یا اسالیب میں جوسب سے اچھے نظر آئیں ان کا انتخاب، اس قسم کے انتخابات پر مشتمل “اسی سے

Eclectism

بنا جس کا مطلب ”نظر یہ اصطفائیت یا انتخابیت“
اصطفائیت یا انتخابیت کا اگلا مرحلہ امتزاجیت اور اس کا حاصل امتزاجی تنقید ہے۔
امتزاجی تنقید کے ضمن میں یہ امر واضح رہے کہ امتزاجیت نہ تو کسی دبستانِ نقد کا نام ہے نہ یہ معروف اسالیب نقد میں شامل ہے اور نہ ہی اسے نقدِ ادب کے لیے کوئی معقول پیمانہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ نقاد کے معروف ناقدین دبستانوں / تصورات / نظریات سے محض اخذ و اکتساب کا یہ مطلب ہوا کہ نہ تو اس کی ذاتی سوچ ہے اور نہ ہی ذاتی رائے ، نہ علم نہ مطالعہ، نہ نگاہ نہ نقطے اور نہ نقط طرازی ، نہ معیار نہ میزان محض مانگے کے حوالوں سے بھان متی نے کنبہ جوڑا ۔ اس لیے اپنی اساس میں یہ کشکولی تنقید بن جاتی ہے۔
تنقید میں نظریات، تصورات اور آراء سے استفادہ ہوتا رہا ہے اور یہ معیوب بھی نہیں لیکن یہ استفاده صرف سند یا توثیق کے لیے ہوتا ہے اور اس استفادہ کی بھی کچھ حدود ہوتی ہیں لیکن اخذ ، اکتساب اور استفادہ پر بہر حال ذاتی اپج اور ذاتی رائے کو فوقیت حاصل ہوتی ہے۔


مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر

اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top