آپ بیتی کی تعریف اور مثالیں

انگریزی( Autobiography)

کے مترادف کے طور پر آپ بیتی, خود نوشت ,سوانح عمری جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے وہ کتاب جو اپنے ذاتی احوال و کوائف کے بارے میں تحریر کی گئی ہو۔ اس لحاظ سے پنجابی لفظ”ہڈ بیتی “بھی بہت مناسب ہے۔
آپ بیتی کی تحریر کا نفسی محرک نرگسیت (Narcisism)

ہے، لکھنے والا آپ بیتی کو ایسے آئینے میں تبدیل کر دیتا ہے جس میں وہ دنیا والوں کے سامنے اپنا ایسا روپ پیش کرتا ہے جس سے وہ دوسروں کے مقابلہ میں ممتاز و منفر د نظر آتا ہے۔ اس مقصد کے لیے مثبت اور منفی دونوں طرح کا انداز اور اسلوب اپنایا جا سکتا ہے۔
اپنے بارے میں غلو سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ (مثال: جوش ملیح آبادی کی یادوں کی برات) اور سادہ بیانی سے بھی (مثال: میرزا ادیب کی مٹی کا دیا )اپنے خراب حالات چھپائے نہیں جاتے ۔(مثال: احسان دانش کی ”جہانِ دانش)اور اپنی ذات کے حوالہ سے تہذیب و ثقافت کی بھی بات کی جاتی ہے۔ (مثال : قرةالعین حیدر کی ” کارِ جہاں دراز ہے) اپنا دفاع پیش کیا جاتا ہے( مثال: قدرت اللہ شہاب کی شہاب نامہ) اور خود ہی اپنا محاسبہ کیا جاتا ہے (مثال: ڈاکٹر جاوید اقبال کی اپنا گریباں چاک… )الغرض آپ بیتی میں اظہار و اسلوب کا بہت تنوع ملتا ہے۔

اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top