!کے متعلق جانیے CEO Profile.
السلام علیکم دوستو!
زون اردو ، پیا دیس کمیونٹی کی پیش کش ہے۔ اس کا مقصد اردو زبان کی ترویج ، اپنے شوق کی آبیاری اور اگراس کاوش سے روزگارِ حیات بھی میسّر آ جائے تو "سونے پہ سہاگا” ۔ یہاں آپ کو نصابی اردو سے لے کر غیر نصابی اردو کے شاہکار پڑھنے کو ملیں گے۔
شاعری ہو یا نثر، مزاح ہو یا تنقید، گرامر ہو یا ادب، آپ کی تحریریں ہوں یا ہماری۔۔۔ پڑھنے کے لیے تشریف لائیے۔اور جو صاحبانِ فکر و فن پڑھنے لکھنے سے علاقہ رکھتے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ اپنی تحریریں (شاعری، نثر) ہمیں بھجیے ، زون اردو اُن کو شایع کرے گی۔ ہم آپ کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس برقی اردو گاہ جسے ہم زون اردو کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس کا خیال میرے یعنی مسمی علی احمد کے ذہن میں کیسے آیا۔ اس جہاںِ رنگ و بو میں کچھ تو کرنا تھا تو سوچا چلو لکھنے پڑھنے کا کام ہی کیا جائے ، لکھاری تو ہم ہیں نہیں ، ہاں شعرو شاعری میں تک بندی کر لیتے ہیں۔ خیال نے عمل میں ڈھلنے کا ارادہ کیا اب زون اردو آپ کے پیش خدمت ہے۔ میں اور میری ٹیم اس کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایک بات ، کہ اس برقی گاہ کے روحِ رواں مسمی یعنی میں، علی احمد، ایک استاد بھی ہوں ، گزشتہ 12 سال سے مختلف سکولوں ، کالجوں، اور اب گلوبل ولیج کی دنیا میں آن لائن بھی پڑھانے کا تجربہ رکھتا ہوں تو وہ لوگ جو دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہیں اور اردو سیکھنا چاہتے ہیں یا اپنے بچوں کو سکھانا چاہتے ہیں ، وہ بھی اس ویب گاہ کے توسط سے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
اس ویب گاہ کو بہتر بنانے کے لیے آپ کی تنقید اور آرا ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ استادی کا دعویٰ نہیں ہاں طالبِ علم رہنے کی جستجو ہے۔
مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کیجیے، آپ کی توجہ کا بہت شکریہ!