تجریدی افسانہ کی تعریف

تجرید (Abstruction)

در اصل مصورانہ تکنیک ہے۔ جب تصویر پینٹ کرتے وقت چہرے کی جیومیٹری کے اصول تو ڑ دیئے جاتے ہیں ، مصوری کے قواعد و مسلمات سے بغاوت تجرید کی محرک تھی۔ اردو افسانہ میں ساٹھ کی دہائی میں تجریدی افسانہ کا غلغلہ بلند ہوا تو اس کا محرک بھی افسانہ کے قواعد و ضوابط سے حصول آزادی تھا۔ اس لیے تجریدی افسانہ میں پلاٹ کی تعمیر اور کرداروں کی شخصیت کی تشکیل میں نفسی عوامل ومحرکات سے کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔
تجریدی افسانہ میں وقت کا خارجی کے برعکس داخلی تصور کار فرما ملتا ہے۔ تجریدی افسانہ میں انسانی سائیکی کے داخلی لینڈ سکیپ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ اسی لیے اس میں انسان کے نفسی پورٹریٹ پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے شعور کی رو اور تلازم خیال سے بھی کام لیا جاتا ہے۔ اس لیے بعض اوقات تجریدی افسانہ فلم کے ٹریلر سے مشابہہ نظر آتا ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے:
سلیم اختر ” افسانہ : حقیقت سے علامت تک ( لاہور: 1976ء)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top