کہانی
یہ کہانی (نادان کی دوستی) نہم جماعت(class 9) کے نصاب میں شامل ہے ۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی ملک میں ایک بہت امیر آدمی رہتا تھا۔ دولت کی کثرت کی وجہ سے دولت مندوں کے شوق بھی نرالے ہوتے ہیں اور وہ طرح طرح سے اپنی امارت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اُس امیر آدمی کو جانوروں کا بے حد شوق تھا۔ وہ جہاں کہیں بھی جاتا، واپسی پر چھوٹا بڑا جانور یا پرندہ اُسے پسند آتا، خرید لاتا۔
ایک دن کسی سفر سے واپسی پر وہ بندر کا ایک بچہ خرید لایا اور اس کی دیکھ بھال میں کافی دل چسپی لینے لگا۔ بندر بہتریننقّال ہوتے ہی ہیں اس لیے جیسے جیسے وقت گزرتا گیا وہ بندر اپنے مالک کی تربیت کے مطابق اس کے ہر اشارے کو بخوبی سمجھنے لگا۔ اس امیر آدمی نے بندر کو دیگر جانوروں سے الگ کر لیا اور ہر سفر پر اسے اپنے ساتھ لے جاتا۔ بندر بھی دوران سفر اور گھر میں اپنے مالک کے اشاروں پر اس کی خدمت کرتا رہتا تھا۔ اس لیے وہ بندر کو اپنا بہترین دوست سمجھنے لگا۔ لوگ اسے سمجھاتے کہ انسانوں کے بہترین دوست انسان ہی ہوتے ہیں لہذا وہ اس نادان کی دوستی پر اتنا بھروسا نہ کرے۔ لیکن اسے کسی کی پرواہ نہ تھی۔
اور اپنے ہر سفر پر بندر کو اپنے ساتھ رکھتا تھا۔ ایک دن وہ امیر آدمی اسی بندر کے ساتھ سفر پر تھا۔ دوپہر کے وقت ایک سایہ دار جگہ پر پڑاؤ کیا کھانا کھایا اورتھوڑی دیرآرام کی غرض سے لیٹ گیا۔
امیرآدمی نے بندر کو اشارہ کیا کہ وہ اسے پنکھا جھلتا رہےتاکہ تھوڑی دیر آرام سوسکے۔ ببندر نے حکم کی تکمیل کی ۔ ایک مکھی جو بار بار آدمی کے چہرے پر آ کر بیٹھ جاتی تھی۔ جس کی وجہ سے آدمی کی نیند میں خلل پیدا ہونے لگا۔ بندر نے مکھی کو وہاں سے ہٹانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ وہیں بھنبھناتی رہی ۔ بندر کو غصہ آگیا۔ اس نے پنکھا ایک طرف رکھا اور آہستہ سے اپنے مالک کا خنجر اٹھا کر مکھی کے بیٹھنے کا انتظار کرنے لگا۔ تھوڑی دیر ادھر اُدھر بھنبھنانے کے بعد وہ مکھی آدمی کی ناک پر جا بیٹھی۔ بندر بھی اسی انتظار میں تھا۔ اس لیے اس نے فوراً خنجرسے وار کیا۔ آدمی کی درد ناک چیخ اور چہرے پر خون سے اسے سمجھ آیا کہ مکھی کی بجائے اس نے تو اپنے مالک کی ناک کاٹ دی تھی۔ اس کے بعد وہ امیر آدمی جہاں کہیں بھی جاتا لوگ یہی کہتے کہ یہ تووہی ہے جس نے نادان کی دوستی کی وجہ سے اپنی ناک کٹوائی۔
نتیجہ/اخلاقی سبق:
نادان کی دوستی ہمیشہ خطر ناک ہوتی ہے۔
دوسری کہانیاں پڑھیں:
-
8. اپنا الو سیدھا کرنا
-
سرخاب کے پر
-
6. شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبانا
-
5۔ ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے
-
4۔ ہوشیار بگلا
-
3۔ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا
-
2۔ توتا چشمی | طوطا چشمی
-
1۔ کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی چال بھول گیا
-
5۔ عِلم کی اہمیت
-
4۔ میں جھوٹ نہ بولوں گا
-
3۔ میں کیوں نہیں پڑھ سکتا؟
-
2۔ کام کرنے کی برکت
-
1۔ چار سال کا بوڑھا
-
21۔ کوے کا انتقام
-
20۔ نیبو نچوڑ
-
19۔ نادان کی دوستی
-
18۔ ایسے کو تیسا
-
17۔ عادت کی خرابی