علم بدیع کی تعریف

علم بدیع بلاغت (علمِ بیان) کی ایک شاخ ہے، جس میں کلام کو خوبصورت اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف ادبی و فنی وسائل استعمال کیے جاتے ہیں۔
علم بدیع کا مقصد تحریر یا تقریر میں حسن و جمال پیدا کرنا ہے۔
سید عابد علی عابد نے البدیع میں شمس الدین فقیر کی یہ تعریف درج کی ہے:
علم بدیع وہ علم ہے جس کے ذریعے محسنات کلام یا خوبی ہائے شعر کے کوائف دریافت کیے جاتے ہیں۔ یہ محسنات یا الفاظ میں ہوں گے یا معانی میں لیکن ان کی موجود گی فنکار پر واجب نہیں ہے۔ البتہ موزوں و مناسب ہے کہ اس کا کلام خوبیوں سے آراستہ ہو۔” (ص: 39)


مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر

اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top