طویل مختصر افسانہ کی تعریف | LONG SHORT STORY

طویل مختصر افسانہ ان تمام خصائص کا حامل ہوتا ہے جو مختصر افسانہ میں پائے جاتے ہیں۔ بس بیانات، تفصیلات ، مکالموں وغیرہ میں طوالت سے کام لیا جاتا ہے۔ دراصل بعض افسانہ نگار طبعاً تفصیل پسند ہوتے یا اختصار پسندی کی صلاحیت سے مُعرّا ہوتے ہیں۔ طوالت پسندی کے باعث مختصر افسانہ کی حدود سے نکل جاتے ہیں لیکن افسانہ کی اساسی صفت وحدت تاثر بہر حال برقرار رہتی ہے۔ تکنیکی طور پر ناولٹ اور طویل مختصر افسانہ میں امتیاز بہت مشکل ہے۔ ذاتی مثال پیش ہے۔ میں (سلیم اختر)نے ضبط کی دیوار کو بطور ناولٹ تحریر کیا لیکن احمد ندیم قاسمی نے اس پر دیباچہ لکھا تو اسے طویل مختصر افسانہ قرار دیا۔
مزید مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے:
سلیم اختر ” افسانہ: حقیقت سے علامت تک (لاہور: 1976ء)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top