ذو معنی الفاظ اور با ہم مماثل و متشابہ الفاظ
ذو معنی الفاظ
وہ الفاظ جن کے دو یا دو سے زیادہ معنی ہوں، ذومعنی یا ذو معنین الفاظ کہلاتے ہیں۔ ایسے بعض الفاظ ایک معنی میں مذگر ہوتے ہیں تو دوسرے معنی میں مؤنث بعض اوقات دونوں معنوں میں مذکر ہوتے ہیں یا مؤنث،ذو معنی الفاظ کے ضمن میں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کسوٹی اہلِ زبان کی گفت گو( تحریر وتقریر ) ہی ہے۔ بعض ذو معنی الفاظ کی ایک مختصری فہرست اور ان کے معنی درج ذیل ہیں:
آب: پانی ۔ چمک دمک
اردو: لشکر ۔ زبان
اوقات: وقت کی جمع ۔ حیثیت
بار: بوجھ ۔ باری
بیت: گھر ۔ شعر
باز: ایک شکاری پرندہ ۔ پرہیز ۔ دوبارہ ۔ کھلا ہوا
قصور: قصر کی جمع بمعنی محلّات ۔ غلطی
تکیہ: بھروسا ۔ سرہانہ
کل: مشین ۔ آرام ۔ دوسرا دن (گزشتہ یا آیندہ)
محل: بڑا شاندار مکان ۔ موقع
طاق: محراب ۔ ہندسہ جو دو پر تقسیم نہ ہو۔
عرصہ: مدّت ۔ میدان
عرض: چوڑائی۔ التماس
ظرف: برتن ۔ حوصلہ
غریب: نادر ۔ مفلس
تاک: انگور کی بیل ۔تاک جھانک
کف: جھاگ ۔ ہتھیلی
تکرار: جھگڑا ۔ بار بار دہرانا
جست: ایک دھات ۔ چھلانگ
مِثل: مانند ۔ کاغذات
چشمہ: عینک ۔ پانی کا چشمہ
مغرب: مقامِ غروبِ آفتاب ۔ بوقتِ شام
جھوٹا: جھوٹ بولنے والا ۔ بچا ہوا کھانا
روزگار: زمانہ ۔ کاروبار
شہادت: گواہی ۔ راہِ حق میں جان فدا کرنا
مشتری: ایک سیّارے کانام ۔ خریدار
مہر: سورج ۔ عنایت
نظم: انتظام ۔ شاعری
ولی: مالک ۔ دوست ۔ خدا رسیدہ
ہار: گلے میں پہننے کا زیور ۔ شکست
♦♦♦
با ہم مماثل و متشابہ الفاظ
بعض الفاظ کی آواز تقریباً ایک جیسی ہوتی ہے یا ان کے اعراب میں معمولی سا فرق ہوتا ہے مگر وہ معنوں کے اعتبار سے ایک دوسرے سے قطعی مختلف ہوتے ہیں۔ ایسے الفاظ کو مماثل یا متشابہ الفاظ کہا جاتا ہے۔ مماثل الفاظ کے استعمال میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔ طلبہ کی سہولت کے لیے اہم مماثل و متشابہ الفاظ کی ایک نا تمام فہرست درج ذیل ہے:
اَلم: رنج
علَم: جھنڈا
ارض: زمین
عرض: چوڑائی یا درخواست
آر: اوزار کا نام
عار: شرم و حیا
اثر: نتیجہ
عصر: زمانہ
اَسرار: سِرّ کی جمع بہ معنی بھید
اِصرار: ضد یا تکرار
اصل: جڑ یا بنیاد
عسل: شہد
اَعراب: عرب کی جمع
اِعراب: الفاظ پر زیر، زبر، پیش وغیرہ دینا
رَسد: فوج یا قافلے کا زادِ راہ
رَصد: سیّاروں کو دیکھنے کا مقام
رقم: دولت ، روپیا پیسا
رقم: لکھنا، تحریر کرنا
حذر: پرہیز
حضر: موجودگی، قیام
حُسن: خوب صورتی، خوبی
حَسَن: اچھا، نیک
دَھن: دولت، مال
دُھن: پختہ ارادہ، انہماک
زَن: عورت
ظَن: خٰیال یا گمان
سِحر: جادو
سَحر: وقتِ صبح
سدا: ہمیشہ
صدا: آواز
عالِم: علم والا
عالَم: دنیا جہان، حالت و کیفیت
کثرت: زیادتی
کَسرت: ورزش کرنا
لال: سرخ
لعل: یاقوت، ایک قیمتی پتھر کا نام
مامور: مقرّر
معمور: بھرا ہوا، پُر رونق
نقطہ: صِفر، بِندی
نُکتہ: باریک بات، دقیق خیال
-
قاضی اور ڈونٹ
-
میر تقی میر کی غزل کی تشریح
-
میرزا داغ دہلوی کی غزل کی تشریح
-
صنائع بدائع
-
علم بیان
-
تَلَفُّظ
-
فعل، فاعل، اسم صفت، اسم موصوف،اسم ضمیر اور مرجع
-
'نے' اور 'کو' کا استعمال
-
مرکب، مرکبات کی اقسام
-
ذو معنی الفاظ اور با ہم مماثل و متشابہ الفاظ
-
فعل
-
اسم کی ساخت کے اعتبار سے قسمیں
-
اسم کی معنی کے لحاظ سے قسمیں
-
حروف شمسی و قمری
-
منقوط، غیر منقوط اور بھاری حروف تہجی
-
غبار خاطر سے اشعار
-
خاموشی کا کلیسا اور لاوڈ سپیکر
-
اردو شاعری میں کربلا
-
شکیب جلالی کی شاعری
-
اردو کے مشہور اشعار | famous poetry in urdu
-
غمگین شاعری | Sad Poetry In Urdu Text
-
دوستی پر اشعار | Friendship Poetry in Urdu
-
محبت پر اشعار | love poetry in urdu text
-
حصہ نظم جماعت نہم | Class 9 Nazam
-
مَحبت کا شعلہ تاباں
-
تنقید سکھاتی ہے
-
8. اپنا الو سیدھا کرنا
-
اردو قواعد جماعت دہم(10)
-
سرخاب کے پر
-
6. شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبانا
-
اطاعت والدین
-
طلبہ اور سیاست
-
مطالعہ کا طریقہ
-
تعلیم نسواں
-
علم بڑی دولت ہے
-
خدمت خلق
-
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
-
ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا ؟
-
علامہ اقبال
-
7. ہم آواز الفاظ