بارہ ماسہ کی تعریف

یہ ایسی صنف ہے جس میں عشق و عاشقی اور ہجر و وصل کا تذکرہ سال کے بارہ مہینوں کی مناسبت سے ہوتا ہے اور اس ضمن میں موسموں کی رنگ بدلتی کیفیات اعصاب پر کس طرح اثر انداز ہو کر جذبات و احساسات کو کیسے متاثر کرتی ہیں، اس کے بیان کا بطور خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ بقول ڈاکٹر تنویر علوی:
“اردو میں بار ماسہ نگاری کا دور تقریبا ساڑھے تین سو برس قبل شروع ہوا اور اب سے سال پیشتر قریب قریب اس کا زمانہ ختم ہو گیا۔ اردو میں عوامی شعر و ادب کی جو روایت رہی ہے بارہ ماسہ کو ان میں ایک خاص امتیاز حاصل ہے کہ اس کے وسیلے سے ایک خاص دائرہ میں رہتے ہوئے اچھی اور سماجیاتی حقیقت نگاری کے لحاظ سے سچی شاعری کے نمونے سامنے آئے ہیں ۔”


اردو میں بارہ ماسے کی روایت: مطالعه و متن ص-12-11)


مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر

اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top