اینٹی ناول کی تعریف

ناول کی اساس جن عناصر پر استوار ہے ان میں پلاٹ، باضابطہ کردار نگاری، واقعات میں منطقی ربط ، دلچسپی ، ماحول کی مرقع سازی، جزئیات نگاری کو اساسی اہمیت حاصل ہے اور ان کے بغیر ناول نہ لکھا جاتا تھا لیکن اب اینٹی ناول کی صورت میں ایسے ناول بھی لکھے گئے یا لکھے جارہے ہیں جن میں ناول نگاری کےمُسلمہ فارمولہ سے انحراف کیا جارہا ہے، لہذا اینٹی ناول کو انحراف کا ناول بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ اینٹی ناول میں تکنیک کے ضوابط سے صرف نظر کرتے ہوئے تکنیک سے آزاد تکنیک اپنائی جاتی ہے مگر اے ڈکشنری آف لٹریری ٹرمز کے بموجب اینٹی ناول قطعی طور سے گمراہ کن اصطلاح ہے ۔ لہذا اگر اینٹی ناول کہنا مقصود نہ ہوتوپھر اسے تجرباتی ناول کہا جاسکتا ہے۔
اس انداز کے ناول نگاروں میں جمیر جو اس

“Ulysses “

اور جینیا وولف

To the Light House”

“The waves”

والد یمر نا بکوف

” Pale Fire”

ژاں پال سارتر

“Nausea”

کامیو

“Out Sider”

خصوصی تذکرہ چاہتے ہیں جبکہ پاکستان میں انور سجاد ” خوشیوں کا باغ اور انیس ناگی سکریپ بک“ کا نام لیا جا سکتا ہے۔


مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر

اگر آپ چاہیں تو یہ بھی پڑھ سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top