اظہاریت کی تعریف | (Expressionism)
اظہاریت دراصل مصوری کی اصطلاح ہے۔ اس کی وضاحت میں سر ہر برٹ ریڈ لکھتا ہے
”جدید مصوری میں لفظ اظہار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مطلب وہی ہے جو اس لفظ سے وابستہ ہے. اسے اندرونی جذبات کا خارجی اظہار سمجھنا چاہیے۔“
مصوری میں اظہاریت
(Expressionism)
کا باقاعدہ دبستان ملتا ہے جس میں وان غوف ،رمینوائر ،سی ژانے ، پال گاگین جیسے مصور ملتے ہیں۔
اس اصطلاح کے ضمن میں غالباً نام کی مناسبت سے یہ غلط خیال مروج ہو گیا کہ ادیب جو کچھ دیکھتا ہے، اس کا اظہار کر دینا اظہاریت ہے۔ ایسا نہیں کیونکہ ادیب تو اظہار کرتا ہی رہتا ہے۔ اظہار اس کی مجبوری ہے۔ اظہار نہ کرے تو وہ کچھ بھی نہیں ۔ تنقیدی اصطلاح کے طور پر اظہاریت جدا گانہ مفہوم کی حامل ہے اور اسے جمالیاتی تنقید سے وابستہ سمجھنا چاہیے ۔ کروچے نے اظہاریت کا تصور پیش کیا تھا۔ اس کے بموجب ادیب کتنی ہی کوشش کیوں نہ کرلے وہ تخلیق میں تمام جذبات و احساسات کا کُلّی اظہار نہیں کر پاتا۔ اس لیے کچھ باتیں اظہار سے رہ جاتی ہیں، لہذا قاری کو اپنی ذہانت سے اظہار کے خلا کو پُر کرنا ہوتا ہے۔ کروچے کے تصور اظہاریت میں وجدان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ غالب کی مانند وہ بھی اس بات کا قائل ہے:
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
غالبؔ صریرِ خامہ نوائے سروش ہے
مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر
-
انشائیہ کی تعریف اور روایت
-
انشا کی تعریف
-
امیجری کی تعریف اور مثالیں
-
امتزاجی تنقید کی تعریف
-
امالہ کی تعریف اور مثال
-
الہام
-
ارسطو کا تصور المیہ/Tregedy
-
مختصر ترین افسانہ / مختصر مختصر افسانہ
-
افسانہ / مختصر افسانہ کی تعریف
-
علامتی افسانہ کی تعریف
-
طویل مختصر افسانہ کی تعریف
-
تجریدی افسانہ کی تعریف
-
اظہاریت کی تعریف
-
اظہار کی تعریف | (Expression)
-
اصطلاح / اصطلاح سازی کی تعریف
-
اشاریہ کی تعریف
-
اسلوبیاتی تنقید کی تعریف
-
اسلوب کی تعریف اور اہمیت
-
استقرائی تنقید (Inductive Criticism) | منطق استقرائی
-
اسپرانتو (Esperanto)
-
اردو نثر میں ادب لطیف اور رومانیت
-
ادب کیا ہے؟
-
ادب کی لفظی/ لغوی و اصطلاحی تعریف
-
ابہام (Ambiguity)
-
ابلاغ (Communication)
-
آورد
-
آمد
-
آزادنظم (Verse Libry / Free Verse)
-
آزاد غزل کی تعریف
-
آپ بیتی