آمد

 آمد کا تعلق تخلیقی عمل سے ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ بعض اوقات شاعر کے ذہن میں اچانک ہی خود بخود کوئی خیال یا مضمون آ جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ بعض اوقات تو مناسب الفاظ کے ساتھ مکمل شعر ذہن میں آ جاتا ہے۔ جملہ تخلیقی اصناف سے متعلق افراد کے تجربہ سے اس کی توثیق ہو جاتی ہے مگر مولانا الطاف حسین حالیؔ اس کے قائل نہیں ۔ مقدمہ شعر وشاعری میں اسے مسترد کرتے ہوئے وہ یوں لکھتے ہیں:
دو مستثنیٰ حالتوں کے سوا ہمیشہ وہی شعر زیادہ مقبول، زیادہ لطیف، زیادہ با مزا،
زیادہ سنجیدہ اور زیادہ موثر ہوتا ہے جو کمال غور و فکر کے بعد مرتب کیا گیا ہو ۔ “

مآخذ: تنقیدی اصطلاحات از ڈاکٹر سلیم اختر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top